ہزل : کوئی صورت نظرنہیں آتی

yasir shah

محفلین
بجلی اب رات بھر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی

جب سےمیرےگھرآئی ہوبیگم
کوئی اچھی خبر نہیں آتی

ناک میں دم کِیا ہے نزلے نے
چھینک آتی ہے پر نہیں آتی

آتی ہے وہ کزن کی شادی میں
نانی کی موت پر نہیں آتی

بس میں پڑھتا ہوں آیت الکرسی
کہ دعائے سفر نہیں آتی

سب نے میک اپ کیا ہواہے یہاں
بری صورت نظر نہیں آتی

کعبہ سے بھی ہو آیا ہوں غالب
شرم مجھکو مگر نہیں آتی
 
سیفی

محفلین
شرم تم کو مگر نہیں آتی

منہاجین نے کہا:
مجھ کو تو پھر بھی آ ہی جاتی ہے
شرم تم کو مگر نہیں آتی

منہاجین خوب کہا آپ نے ۔۔۔۔مگر آپ کو شاید پتا نہیں۔۔۔

جن کو شرم آتی ہے وہ منہ نہیں دکھاتے۔۔۔آپ تو ۔۔۔۔۔
 
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی

یاسر بھائی بہت عمدہ غزل لائے ہیں، خصوصاً

ناک میں دم کِیا ہے نزلے نے
چھینک آتی ہے پر نہیں آتی

امید ہے آئیندہ بھی اپنے کلام سے لطف اندوز کرتے رہیں گے۔
 
yasir shah

محفلین

yasir shah

محفلین
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی

شارق مستقیم نے کہا:
یاسر بھائی بہت عمدہ غزل لائے ہیں، خصوصاً

ناک میں دم کِیا ہے نزلے نے
چھینک آتی ہے پر نہیں آتی

امید ہے آئیندہ بھی اپنے کلام سے لطف اندوز کرتے رہیں گے۔

شارق بھائی
آپ کے خلوص کا ممنون ہوں-
یاسر
 
منہاجین

محفلین
شرم تم کو مگر نہیں آتی

yasir shah نے کہا:
آپ شرمیلے ہو بہت مانا
اس لئے خلق ادھر نہیں آتی
میں نہ سرور کے کہنےپر آتا
شرم مجھ کو اگرنہیں آتی
:lol: :lol:

واہ بھائی صاحب، کمال ہے۔ یعنی آپ کو بھی آ ہی گئی، خواہ سرور صاحب کے دِلانے پر ہی سہی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یاسرشاہ صاحب، السلام علیکم

آپ اپنے اسلوب سے باقاعدہ شاعر لگتے ہیں، ذرا اپنا تعارف کرائیں۔ اگر ایسی بات ہے تو آپ کو مناسب رینک دیا جانا چاہیے۔
 
نہیں نہیں۔منہاجین صاحب کسی کی آمد پہ دل چھوٹا نہیں کرتے-خدا آپ کوبھی کسی فن سے نوازے-آمین

اور خوشامدید ۔ شاید آپ نہ کہ سکیں
یاسر
 
منہاجین

محفلین
اوہ ہو، تو آپ بھی بُرا مان گئے۔

اوہ ہو، تو آپ بھی برا مان گئے۔ اب میں کس کس سے معذرت کروں!!!

اکثر لوگ شروع میں میری بات کا برا ضرور مناتے ہیں اور مجھے ان سے معذرت بھی کرنا پڑتی ہے۔ سو جناب آپ سے بھی دست بدستہ معذرت۔

نئے تشریف لانے والے احباب اکثر میرے اندازِ تحریر کو نامناسب گردانتے ہیں۔ اور آپ کے جواب سے مجھے لگتا ہے کہ کسی حد تک ایسا ہی ہے۔

عذرخواہی سے آپ کا دِل تو جیتا نہیں جا سکتا۔ اِس لئے کچھ کہنا بے سُود ہوگا۔ دراصل چوپال کا یہ حصہ طنزومزاح کے نام سے موسوم ہے اور یہاں سنجیدہ گفتگو کرنا کلیتاً منع ہے۔

میری طرف سے تلخ قسم کا یہ مزاح فقظ نئے آنے والوں کو تندیء بادِ مخالف کی طرح بار بار آنے پر مجبور کرنے کی ایک کوشش ہے۔
 
janaab a'aalee !
yahaaN urdu typing meN zail meN diye ga.ay keyboard chart peh mouse clicking ke zaree.ay se kar rahaa hooN-jo keh nihaayat hi thakaa dene waalaa a'mal hai par kyaa karooN urdutyping meN koraa hooN-meN aap se naaraaZ hargiz naheeN hu.aa kyooN keh meraa yeh maan.naa hai keh jo jitnaa mazaaq kartaa hai us ko utnaa meHsoos naheeN karnaa chahiye-haaN laiken eent ka jawaab paththar se dene ki koshish kar rahaa thaa- :lol: aap ko ijaazat hai aap mere se apne aSalee rawayye meN baat jaaree raKheN

khush rahye
du'aago
yasir
 
yasir shah

محفلین
نبیل نے کہا:
یاسرشاہ صاحب، السلام علیکم

آپ اپنے اسلوب سے باقاعدہ شاعر لگتے ہیں، ذرا اپنا تعارف کرائیں۔ اگر ایسی بات ہے تو آپ کو مناسب رینک دیا جانا چاہیے۔

nabeel saaHib!
assalamOalaikuM
ma'zrat.khwaah hooN keh minhaaj saaHib se tanziyah baHas ke doraan aap kaa yeh message nah paRh sakaa- meN no.mashq shaa.i'r hooN -sarwar saaHib ki adabi factory se niklaa hu.aa ma'moolee purzah hooN-aap filHaal mujhe koi rank nah deejiye-,laiken rank puraanay logoN ko deejiye aur tank bhee deejiye taakay na.ay aanay waaloN par chaRhaa.i kar sakeN :lol:
khush rahye
du'aago
yasir :)
 
جیہ

لائبریرین
بجلی اب رات بھر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی

جب سےمیرےگھرآئی ہوبیگم
کوئی اچھی خبر نہیں آتی

ناک میں دم کِیا ہے نزلے نے
چھینک آتی ہے پر نہیں آتی

آتی ہے وہ کزن کی شادی میں
نانی کی موت پر نہیں آتی

بس میں پڑھتا ہوں آیت الکرسی
کہ دعائے سفر نہیں آتی

سب نے میک اپ کیا ہواہے یہاں
بری صورت نظر نہیں آتی

کعبہ سے بھی ہو آیا ہوں غالب
شرم مجھکو مگر نہیں آتی

بہت خوب ۔ غزل غالب کا تیاپانچہ کیا خوب کیا ہے
 
Top