ہر گھڑی گویا اذیت ہے مجھے

عاطف ملک

محفلین
خوں رلاتی تری فرقت ہے مجھے
ہر گھڑی گویا اذیت ہے مجھے

دکھ ہیں، رنجوری ہے، کلفت ہے مجھے
زیست کرنا بھی صعوبت ہے مجھے

دل کہ خوشیوں بھری جنت تھا کبھی
آج اک قریۂِ وحشت ہے مجھے

راہِ الفت میں وہ آیا ہے مقام
ہر نیا درد بھی راحت ہے مجھے

چھوڑ کر تجھ کو چلا جاتا مگر
کیا کروں تجھ سے محبت ہے مجھے

جس تعلق پہ میں نازاں تھا کبھی
آج اس پر ہی ندامت ہے مجھے

گر یہی سب ہے محبت کا صلہ
کیا عداوت کی اجازت ہے مجھے

اس کی قربت بھی الگ الجھن تھی
اور دوری تو قیامت ہے مجھے

جن سے امید نہ رکھی تھی کبھی
آج کیوں ان سے شکایت ہے مجھے

وہ مرا ہو نہ سکا، صد افسوس!
میں اسی کا ہوں غنیمت ہے مجھے

روز کرتا ہوں میں خود سے یہ سوال
ان سے کیا اب بھی محبت ہے مجھے

کیسے کہہ دوں میں اسے یہ عاطفؔ
صرف تیری ہی ضرورت ہے مجھے

عاطفؔ ملک
اکتوبر ۲۰۲۱​
 

عاطف ملک

محفلین
خوں رلاتی تری فرقت ہے مجھے
ہر گھڑی گویا اذیت ہے مجھے
دکھ ہیں، رنجوری ہے، کلفت ہے مجھے
زیست کرنا بھی صعوبت ہے مجھے
چھوڑ کر تجھ کو چلا جاتا مگر
کیا کروں تجھ سے محبت ہے مجھے
کیسے کہہ دوں میں اسے یہ عاطفؔ
صرف تیری ہی ضرورت ہے مجھے
بہت عمدہ۔ ڈھیروں داد اور دعائیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
روز کرتا ہوں میں خود سے یہ سوال
ان سے کیا اب بھی محبت ہے مجھے

کیسے کہہ دوں میں اسے یہ عاطفؔ
صرف تیری ہی ضرورت ہے مجھے
اب لگتا ہے لان والی کو لانا ہی پڑے گا ڈاکٹر صاحب کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوب بہت خوب
ڈھیر ساری داد 🌷🌷🌷🌷🌷
 

عاطف ملک

محفلین
کچھ مصرعوں میں زیادہ محسوس ہوا، جیسے کہ یہ اوپر والا ۔۔۔ یکے بعد دیگرے 3 حروف ساقط ہو رہے ہیں ۔۔۔ مگر اوور آل ٹھیک ہے :)
اوور آل ٹھیک ہے تو پھر ٹھیک ہے۔
ویسے بھی یہ لکھنا لکھانا تو محفل میں حاضری کا بہانہ ہے۔کیونکہ
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
بہت عمدہ۔ ڈھیروں داد اور دعائیں۔
ارے واہ۔۔۔۔زہے نصیب۔
بھیا جی آئے ہیں۔
آپ کی داد اور دعاؤں کا بے حد شکریہ۔۔اور آپ کیلیے بھی ڈھیروں دعائیں
اب لگتا ہے لان والی کو لانا ہی پڑے گا ڈاکٹر صاحب کے لئے
آپا جی خالی خولی لان نہ ہو بلکہ ساتھ اٹیچ گیراج اور گھر بھی ہو، کمپلیمینٹری گاڑی کے ساتھ۔:battingeyelashes:
مزید تفصیلات کیلیے
https://www.urduweb.org/mehfil/threads/ملی-ہے-ڈاؤری-میں-جب-سے-مجھ-کو-کار-می-رقصم.114170/post-2310652
بہت خوب بہت خوب
ڈھیر ساری داد 🌷🌷🌷🌷🌷
بہت نوازش
 

سیما علی

لائبریرین
آپا جی خالی خولی لان نہ ہو بلکہ ساتھ اٹیچ گیراج اور گھر بھی ہو، کمپلیمینٹری گاڑی کے ساتھ۔
مزید تفصیلات کیلیے
پورا کا پورا پیکیج ملے گا شہزادے آپ تو ڈاکٹر بھی ہیں ہمارے کراچی میں ایک بانٹوا میمن لوگوں کی کمیونٹی ہے جو لڑکا خریدتے ہیں ۔۔جتنا زیادہ پڑھا لکھا ہوتا ہے اسی حساب سے اُسکی قیمت لگاتے ہیں ۔۔چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایک کروڑ ۔ڈاکٹر ڈیڑھ کروڑ ۔بینکر پچاس لاکھ ۔۔۔تو پھر دیکھیں بانٹوا میمن گھرانا۔۔۔۔🤓🤓
 
آخری تدوین:

ایس ایس ساگر

لائبریرین
خوں رلاتی تری فرقت ہے مجھے
ہر گھڑی گویا اذیت ہے مجھے

دکھ ہیں، رنجوری ہے، کلفت ہے مجھے
زیست کرنا بھی صعوبت ہے مجھے

دل کہ خوشیوں بھری جنت تھا کبھی
آج اک قریۂِ وحشت ہے مجھے

راہِ الفت میں وہ آیا ہے مقام
ہر نیا درد بھی راحت ہے مجھے

چھوڑ کر تجھ کو چلا جاتا مگر
کیا کروں تجھ سے محبت ہے مجھے

جس تعلق پہ میں نازاں تھا کبھی
آج اس پر ہی ندامت ہے مجھے

گر یہی سب ہے محبت کا صلہ
کیا عداوت کی اجازت ہے مجھے

اس کی قربت بھی الگ الجھن تھی
اور دوری تو قیامت ہے مجھے

جن سے امید نہ رکھی تھی کبھی
آج کیوں ان سے شکایت ہے مجھے

وہ مرا ہو نہ سکا، صد افسوس!
میں اسی کا ہوں غنیمت ہے مجھے

روز کرتا ہوں میں خود سے یہ سوال
ان سے کیا اب بھی محبت ہے مجھے

کیسے کہہ دوں میں اسے یہ عاطفؔ
صرف تیری ہی ضرورت ہے مجھے
ماشاءاللہ عاطف بھائی۔ عمدہ غزل ہے۔
بہت سی داد قبول فرمائیے۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ آمین۔
 

عاطف ملک

محفلین
پورا کا پورا پیکیج ملے گا شہزادے آپ تو ڈاکٹر بھی ہیں ہمارے کراچی میں ایک بانٹوا میمن لوگوں کی کمیونٹی ہے جو لڑکا خریدتے ہیں ۔۔جتنا زیادہ پڑھا لکھا ہوتا ہے اسی حساب سے اُسکی قیمت لگاتے ہیں ۔۔چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایک کروڑ ۔ڈاکٹر ڈیڑھ کروڑ ۔بینکر پچاس لاکھ ۔۔۔تو پھر دیکھیں بانٹوا میمن گھرانا۔۔۔۔🤓🤓
اللہ اکبر۔۔۔۔۔آپا جی یہ تو بہت کم قیمت ہے، اس سے بہت اچھی آفر تو میں تین روز قبل نامنظور کر چکا، وہ بھی امریکی شہریت کے ساتھ;)
یہ الگ بات ہے کہ تب سے اب تک ہلکا ہلکا پچھتاوا ہو رہا ہے:rolleyes:
میں تو اچھی امیدیں لے کر بیٹھا تھا، لیکن لگتا ہے یہاں لباس کی بھی قیمت نہیں، آدمی کی کیا ہونی
عاطف صاحب ، عمدہ غزل ہے بھائی ! داد قبول فرمائیے . اور مندرجہ بالا شعر كے تو کیا ہی کہنے .
بہت شکریہ محترمی۔:)
ماشاءاللہ عاطف بھائی۔ عمدہ غزل ہے۔
بہت سی داد قبول فرمائیے۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ آمین۔
بہت نوازش:)
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ اکبر۔۔۔۔۔آپا جی یہ تو بہت کم قیمت ہے، اس سے بہت اچھی آفر تو میں تین روز قبل نامنظور کر چکا، وہ بھی امریکی شہریت کے ساتھ
انسان تو انمول ہے بھیا پھر سب سے پہلے وہ اچھا انسان ہے تو اچھا ڈاکٹر ہے بینکر ہے یا کسی بھی پروفیشن میں سب پہلے انسان ہے تو سب کچھ ہے ۔۔۔پر ہم کیسی باتیں کرتے ہیں !!!!!! سطحی کیا انسان کی قیمت کوئی ادا کر سکتا ہے !!!!!!!!!!!!کسقدر افسوسناک صورتحال ہے کہیں کسی چیز کا لالچ دیا جاتا ہے کہں کسی چیز کا ۔۔۔۔۔ایسا لگتا ہے فار سیل کا بورڈ لگا ہے🥲🥲🥲🥲🥲
سلامت رہیے ۔۔۔بہت ساری دعائیں 😊😊😊😊
اللّہ اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
انسان تو انمول ہے بھیا پھر سب سے پہلے وہ اچھا انسان ہے تو اچھا ڈاکٹر ہے بینکر ہے یا کسی بھی پروفیشن میں سب پہلے انسان ہے تو سب کچھ ہے ۔۔۔پر ہم کیسی باتیں کرتے ہیں !!!!!! سطحی کیا انسان کی قیمت کوئی ادا کر سکتا ہے !!!!!!!!!!!!کسقدر افسوسناک صورتحال ہے کہیں کسی چیز کا لالچ دیا جاتا ہے کہں کسی چیز کا ۔۔۔۔۔ایسا لگتا ہے فار سیل کا بورڈ لگا ہے🥲🥲🥲🥲🥲
سلامت رہیے ۔۔۔بہت ساری دعائیں 😊😊😊😊
اللّہ اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔۔۔۔
آمین۔
درست فرمایا
واہ واہ! بہت خوب ، عاطف بھائی ! اچھے اشعار ہیں ۔
آپ کے مخصوص رنگ کے مضامین اور اسلوب! بہت خوب!
متشکرم محترمی
 
Top