1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ہر لمحہ سر پر منڈلاتی رہتی ہے

عظیم نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 22, 2018

  1. عظیم

    عظیم محفلین

    مراسلے:
    6,628
    میری ایک غزل بابا سے اصلاح اور اجازت لینے کے بعد۔


    ہر لمحہ سر پر منڈلاتی رہتی ہے
    موت مجھے کچھ یاد سی آتی رہتی ہے

    جب بھی کسی معزور پہ نظریں پڑ جائیں
    ناشکری اس جان کو کھاتی رہتی ہے

    میں مایوس ہوا ہوں کتنی بار مگر
    رب کی رحمت آس دلاتی رہتی ہے

    جتنا بھی سرکش ہو جاوں، کفر کروں
    سانس ہے آنی، سانس تو آتی رہتی ہے

    پھیکی لگتی ہے یہ دنیا اور کبھی
    کیسے کیسے رنگ دکھاتی رہتی ہے

    ایک آواز سی ہے جو کوسوں دور سے بھی
    مجھ کو صبح و شام بلاتی رہتی ہے

    کچھ کرنے کی کچھ بن جانے کی ہے لگن
    جو مجھ کو دن رات ستاتی رہتی ہے



     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,620
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اچھی لگی غزل ماشاء اللہ
     
  3. عظیم

    عظیم محفلین

    مراسلے:
    6,628
    جزاک اللہ خیر بابا
     
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,203
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب
     
  5. عظیم

    عظیم محفلین

    مراسلے:
    6,628
    بہت شکریہ محمد تابش صدیقی بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر