ہتھیاروں کی دوڑ

رضوی

محفلین
دنیا میں حالیہ معاشی بحران کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ ہتھیاروں کی دوڑ بھی بڑھ گئی ہے۔ ہتھیاروں کے معاملات پر تحقیقی کام کرنے والے معروف ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کی گزشتہ ماہ سامنے آمنے آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2005 سے 2009 کے دوران روایتی ہتھیاروں کی فروخت بائیس فیصد بڑھی۔ اس رپورٹ کی روشنی میں عالمی سطح پر ایک ایسے رجحان کا پتہ چلتا ہے جس کا نتیجہ عوامی فلاح کی بجائے جنگوں اور نتیجتاً تباہی کی صورت نکل سکتا ہے۔ اگر مزید جنگیں نہ بھی ہوں تب بھی تباہی کا سامان پیدا اور اکٹھا کرنے کا کیا جواز ہے؟ یہ کاروبار انسانیت کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے اس پر روز بروز بڑھتا ہوا بوجھ بن گیا ہے۔ ترقی یافتہ اور وسائل رکھنے والے ممالک اپنے سرمائے کی بڑی مقدار فروخت کی غرض سے بنائے جانے والے ہتھیاروں پر خرچ کر رہے ہیں اور ترقی پذیر ممالک ان کی سب سے بڑی منڈی ہیں۔ دوسری طرف ترقی پذیر ممالک کے مقتدر حلقے عوامی ضروریات کو پسِ پشت ڈال کر اس دوڑ میں شامل ہیں۔ ۔۔۔ بقیہ:


http://rizwanatta.wordpress.com/2010/04/11/%DB%81%D8%AA%DA%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D9%88%DA%91/
 

arifkarim

معطل
لیکن حیرت کی بات ہے کہ ہتھیاروں کی دوڑ بھی بڑھ گئی ہے۔
اسمیں حیرت کی کیا بات ہے؟ تاریخ اپنے آپ کو دوہرا رہی ہے۔ 1907 کے اسٹاک مارکیٹ کریش اور 1929 کے اسٹاک مارکیٹ کریش کے بعد دنیا کو پہلی اور دوسری جنگ عظیم تحفے میں ملی تھی۔
لیکن امراء جنکی دولت میں کمی آنی چاہئے۔ وہ اسٹاک مارکیٹ کریش کے بعد باقی ماندہ تمام اسٹاکس انکی ٹکی قیمت پر خرید کر اپنے آپکو مزید امیر، اور غرباء کو مزید غریب کر دیتے ہیں۔ نیز فنون جنگ سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔
میں کہیں اور کیوں جاؤں۔ امن کے شہزادے ناروے کی ہی رپورٹ پیش کر دیتا ہوں:
Last year it exported weapons for
over 3 billion from Norway. Norwegian arms exports has never been greater. Norway is now the world's 7 largest arms exporter.
Figures are absolutely clear: Norway sells weapons never before. We are an important contributor to American warfare, not least in Iraq.

7. largest weapons exporter
Norwegian arms exports tripled from 2000 to 2007. From 2007 to 2008 increased by an additional 44.5 percent, according to figures from Statistics Norway. Last year it sold weapons to 3.096 billion abroad. The Norwegian arms exports has never been higher. Today Norway is the world's 7 largest arms exporter.

http://translate.google.com/transla...esider/vimenn/article459745.ece&sl=auto&tl=en
کون کہتا ہے کہ جنگ تباہی و بربادی ہے؟ کم از کم سرمایہ دارانہ نظام میں تو نہیں ہے؟ ;)
 
Top