ہاف پلیٹ

گل جی

محفلین
دونوں نوجوانوں کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں۔ پچھلے موڑ پر ایک پولیس والے نے ان کو روک کر دو سو روپے ہتھیا لیے تھے۔ وہ ٹیوشن پڑھ کر واپس آ رہے تھے اور جیب میں لائسنس نہیں تھا۔ اگلے اسٹاپ پر ایک اور پولیس والے نے ان کی موٹر سائیکل کو ہاتھ کا اشارہ دے کر روک لیا:
"لائسنس نکالو"،،،،
"سر نہیں ہے!"،،،،،
"چلو پھر نکالو سو سو روپے"،،،،،
(روہانسی آواز) "سر ہم پچھلے موڑ پر پولیس والے کو دو سو روپے دے کر آ رہے ہیں"،،،،،
"ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں!!!"
 

گل جی

محفلین
حاجی برادران کیس میں وکیل صاحب کا اچھا داؤ لگ گیا تھا۔ 20 لاکھ روپے اوپر سے کمائی ہوگئی تھی۔ کب سے وہ گھر کی دوسری منزل بنانے کا سوچ رہے تھے۔ چیک کیش ہوتے ہی انہوں نے بنیادیں اٹھوا دیں۔ 3 ماہ میں دوسری منزل مکمل ہوگئی۔ رنگ و روغن کے بعد گھر کی سج دھج بہت بڑھ گئی۔ انہوں نے احتیاطاً مکان کی پیشانی پر "ہذا من فضلِ ربی" کا بورڈ لگوا دیا۔
 
اسلام و علیکم گل جی،

لطف آ گیا کیا اندازِ‌بیان ہے۔ دوسرا اقتباس پڑھتے ہوئے مجھے مشتاق احمد یوسفی کا خیال آ گیا۔ بہت عمدہ، لکھتے رہیے مزید تحریروں کا انتظار رہے گا۔

واسلام
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم گل جی
سدا خوش رہیں آمین
ماشااللہ
گہری نظر ہے آپ کی
،،،،،، "ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں!!!،،،،،،،،
،،،،،،"ہذا من فضلِ ربی"،،،،،،،،،
زبردست گل جی
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
انتظار رہے گا آپ کی تحریروں کا
نایاب
 
Top