ہارڈ ڈسک ٹرابل شوٹنگ (مدد درکار ہے)

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم محبان اردو محفل!
میرے لیپ ٹاپ کے ہارڈ ڈسک میں گڑبڑ ہو گئی ہے۔ جو کم از کم میرے بس سے باہر ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ جب ونڈوز ایکس پی سے بوٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو ہارڈ ڈسک کو سرے سے شو ہی نہیں کرتا۔ ونڈوز 7 میں ہارڈ ڈسک شو تو کرتا ہے لیکن سب پارٹیشنز کو ڈائنامک شو کر رہا ہے یعنی کوئی پرائمری پارٹیشن نہیں ہے۔ اور کسی بھی پارٹیشن میں ڈیلیٹ، فارمیٹ وغیرہ کا آپشن انیبل نہیں ہے۔
اس مسئلے کا حل کیا ہو سکتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟
 
آپ کے لیپ ٹاپ پر اس وقت کونسی ونڈوز ہے(ایکس پی،سیون؟64 بٹ یا 32 بٹ)؟اور ایکس پی کی کونسی سی ڈسک استعمال کرتے ہیں(32 بٹ یا 64 بٹ)؟
 
ذوالقرنین

لائبریرین
کیا آپ نے ڈسک مینجمنٹ کے مینو کے ذریعے اپنی ہارڈ ڈسکی کی پارٹیشن کی تھی؟
جی ہاں! اس کا ایک پارٹیشن ڈیفائن نہیں تھا تو میں نے اس کو ڈسک منیجمٹ کے ذریعے پارٹیشن کی تھی۔
آپ کے لیپ ٹاپ پر اس وقت کونسی ونڈوز ہے(ایکس پی،سیون؟64 بٹ یا 32 بٹ)؟اور ایکس پی کی کونسی سی ڈسک استعمال کرتے ہیں(32 بٹ یا 64 بٹ)؟
ونڈوز سیون الٹی میٹ 32 بٹ انسٹال تھی۔
اب تو کچھ بھی نہیں ہے۔
 
جی ہاں! اس کا ایک پارٹیشن ڈیفائن نہیں تھا تو میں نے اس کو ڈسک منیجمٹ کے ذریعے پارٹیشن کی تھی۔

ونڈوز سیون الٹی میٹ 32 بٹ انسٹال تھی۔
اب تو کچھ بھی نہیں ہے۔
ڈسک مینجمنٹ کے ذریعے پارٹیشن کرنے سے ہارڈ ڈسک بیسک سے ڈائنامک میں کنورٹ ہو جاتی ہے۔اور صرف آپکی سی ڈرائیو یا جس پر ونڈو ہوتی آپ اسی پر ونڈوز کر سکتے ہیں۔
میں تو آپکو یہ کہوں گا کہ اپنی ہارڈ ڈسک نکال کر اسکے مطابق بازار سے ڈیٹا اور پاور کیبل لے آئیں اور پھر اسے کسی دوسرے کمپیوٹر سے منسلک کرکے تمام پارٹیشنز ختم کر دیں۔اور بعد میں کسی پارٹیشن یوٹیلیٹی کی مدد سے پارٹیشنز کریں اور اسے بیسک میں کنورٹ کرلیں
 
علی خان

محفلین
میرا مشورہ تھوڑا سا الگ ہے۔ بازار میں اوریا عام طور پر نٹ پر بھی اپکو Hiren Boot کی سی ڈی مل جائے گی۔ نٹ پر آج کل ہائرن کا ورژن 15 موجود ہے۔ اور عام بازار میں اپکو اسکا پرانا ورژن مل جائے گا۔ ویسے سب سے بہترین جسمیں اچھے سافٹ وئیر کا مجموعہ ہے۔ وہ ہے ہائرن بوٹ 9.3 اگر یہ مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔ ویسے میں جو طریقہ کار بتہ رہا ہوں۔ وہ ہائرن کے تمام ورژن کے لئے ہے۔ بس سسٹم کو ہائرن سےبوٹ کریں۔ اور پارٹیشن ٹولز مینو میں پارٹیشن میجک کا انتحاب کرکے اوپن کرلیں۔ اور اب اسمیں اپ باآسانی اپنی Cڈرائیو کو ڈیلیٹ کر کے نئی پرائمری ڈرائیو بنا سکتے ہیں۔

ایک دوسرا مسلہ جو اپکو ونڈوز ایکس پی کے ساتھ درپیش ہے۔ اسکا حل کچھ اس طرح ہے۔ کہ اپکا سسٹم نئے سیریز میں ہے۔ جسکی پارٹیشن ونڈوز ایکس پی میں دیکھائی نہیں دیتی ہے۔ اس مسلے کو حل کرنے کےلئے اپکو اپنے سسٹم میں ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 کی ونڈوز استعمال کرنی ہوگی۔ لیکن اسمیں ایک شرط ہے۔ کہ ونڈوز کی سی ڈی میں ساٹا ڈرائیورز پہلے سے شامل کر لئے گئے ہوں۔
اگر آپ ونڈوزایکس پی ڈاون لوڈ کرنا چاہیں ٹورنٹ سےتو پھرسرچ کچھ اسطرح کریں: Windows XP Professional SP3 with Integrated SATA Drivers
 
علی خان

محفلین
میں نے یہ آزما کر دیکھا ہے لیکن اس سے کوئی کام نہیں بنا
آپکی بات بجا ہے۔ مگر حسیب بھائی۔ اس لنک میں ایک اور آسوس پارٹیشن ماسٹر کے سافٹ وئیر کو استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ آپ اسکو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکے ذریعے بھی آپ باآسانی یہ مسلہ حل کرسکتے ہیں۔ ویسے آسوس پارٹیشن ماسٹر بہت ہی پاورپل سافٹ وئیر ہے۔ اس سے آپ باآسانی بغیر ڈیٹا ختم کئے ہوئے اپنے پارٹیشن کو ری سائز اور نئی پارٹیشن بنا سکتے ہیں۔ میں خود اسکو استعمال کرچکا ہوں۔ اور یہ ونڈوز سرور 2008 اور ونڈوز 7 میں بہترین طریقے سے کام کرتا ہے۔
 
میں نے دو تین سافٹ وئیر استعمال کیے تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ویسے اس سافٹ وئیر کا نام آسوس نہیں "ایز اس" ہے۔
 
علی خان

محفلین
معذرت۔ دراصل میں نے اسکا شارٹ نیم یہی لکھا ہے۔ کیونکہ میں اسکو اسی نام سے پکارتا ہوں۔ بہرحال آپ اسکو استعمال کریں۔ اُمید ہے آپ اسکو کافی بہترین پائیں گے۔
 
Top