نبیل
تکنیکی معاون
کچھ روز قبل میں سوئٹزر لینڈ اپنے ایک دوست کی طرف ویک اینڈ گزارنے گیا۔ رات کے وقت سوچا کہ کونسی فلم دیکھی جائے۔ میرے دوست ہارر فلموں کے شوقین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم پیرا نارمل ایکٹیویٹی ہے لیکن وہ بہت ڈراؤنی ہے۔ ہم نے کہا کہ کوئی بات نہیں لگاؤ۔ وہ دوست تو اپنے ہوم سنیما سسٹم پر پیرا نارمل ایکٹیویٹی لگا کر چلے گے اور میں اور میری بیگم یہ ہارر فلم دیکھنے لگے۔ فلم مجھے بس ٹھیک لگی۔ لو بجٹ کے ساتھ فلم اچھی بنی ہوئی تھی لیکن ڈر وغیرہ نہیں لگا۔ ایسا نہیں ہے کہ میں بہت بہادر ہوں، لیکن ہارر موویز کا مجھ پر کم ہی اثر ہوتا ہے۔
سوئٹزر لینڈ سے واپسی پر ایک اور دوست سے اسی فلم کا ذکر ہوا اور یہ بھی بتایا کہ اس کی شہرت بڑی سنی تھی لیکن ڈر وغیرہ کچھ نہیں لگا۔ ان دوست اور ان کی بیگم نے بھی کہا کہ ہاں ہارر فلمیں ایسے ہی ہوتی ہیں اور ہمیں بھی کوئی ڈر نہیں لگتا۔ اتنے میں ہماری گفتگو کا رخ مڑ گیا اور سب نے حقیقی زندگی میں پیش آنے والے والے ایسے واقعات کا ذکر شروع کر دیا جس میں لوگوں کا جنوں، بھوتوں اور بد روحوں وغیرہ سے واستہ پڑتا آیا ہے۔ یہ رات کا وقت تھا۔ کچھ دیر بعد ہم نے محسوس کیا کہ ہم سب پر کپکپی تاری ہو رہی ہے۔ میں نے مذاق کیا کہ دیکھیں ہارر فلموں کا اثر ہو نا ہو لیکن حقیقی زندگی میں اس طرح کے واقعات کے ذکر سے واقعی خوف طاری ہونے لگتا ہے۔ باقی لوگوں نے مسکراتے ہوئے میری بات کی تائید کی۔ اتنے میں میں اٹھ کر سامنے والے کمرے میں گیا۔ وہاں مجھے شرارت سوجھی اور میں دوڑتے ہوئے واپس آیا۔ اس کا رد عمل میری توقعات کے کہیں بڑھ کر ہوا۔ میرے دوست کی بیگم نے مجھے بھاگتا دیکھ کر فلک شگاف چیخ ماری۔ اور ان کی چیخ سن میرے دوست اور میری بیگم بھی خوفزدہ ہوگئے۔ اور اگلے ہی لمحے میں اور میرے دوست ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے جبکہ میری بیگم مجھے ڈانٹ رہی تھیں۔