ہاتھ سے کڑھائی کردہ قرآن مجید توجہ کا مرکز

جاسم محمد

محفلین
ہاتھ سے کڑھائی کردہ قرآن مجید توجہ کا مرکز
پاکستانی خاتون نسیم اختر نے32برس کی محنت سے قرآن پاک مکمل کیا
pic_e8621_1554494447.jpg._1
سجاد قادر منگل 5 نومبر 2019 06:35
pic_bb294_1572917707.jpg._3


مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر2019ء) قرآن پاک سے محبت کرنے والے اسے اکثر اپے انداز میں خوب صورت طریقے سے لکھ کر اپنی محبت کا اظہارکرتے رہتے ہیں تاہم اب ایک پاکستانی خاتون نے قرآن پاک کو ایک ایسے منفرد انداز میں تیار کیا ہے کہ اس سے قبل اس طرح کے انداز میں مکمل قرآن پاک کبھی تیار نہیں کیا گیا۔پاکستانی خاتون نے ہاتھ کی کڑھائی سے کپڑے پر مکمل قرآن پاک لکھا ہے۔پاکستانی خاتون کا کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے تیار کردہ قرآن توجہ کا مرکز بن گیا ۔جبل العمر میں ’القرآن الکریم‘ کی نمائش کے دوران شائقین قرآن کے نسخے کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں جبل العمر میں ’القرآن الکریم‘ نمائش میں پاکستانی خاتون نسیم اختر کے کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے تیار کردہ قرآن کے نسخے کو پیش گیا گیا۔

نسیم اختر کا تیار کردہ قرآن 10 جلدوں پر مشمل ہے اور ہر جلد میں تین پارے ہیں، اس قرآن کی تیاری میں 300 میٹر کپڑا اور 25 ہزار میٹر طویل دھاگہ استعمال ہوا ہے جبکہ قرآن کا ہر پارہ 24 صفحات اور ہر صفحہ 15 سطروں پر مشتمل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جبل العمر میں القرآن الکریم نمائش میں پاکستان خاتون کا کڑھائی کے ذریعے تیار کردہ قرآن ہزاروں افراد کی دلچسپی کا محور بن گیا ہے۔ پاکستانی خاتون نسیم اختر نے کڑھائی سے 724 صفحات لکھے جن کا وزن 55کلو گرام ہے۔خیال رہے کہ نسیم اختر نے دو بچے ہیں اور وہ ملازمت کرتی تھیں دوران ملازمت وہ بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم بھی دیتی تھیں۔اس نیک کام کا آغاز انہوں نے 1987 میں کیا 32 سال بعد 2018 میں وہ اپنے نیک کام سے سرخرو ہوگئیں۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کیا جانے والا قرآن مجید کا یہ نسخہ واحد ہے جو ایک ہی عورت کے ہاتھ سے بناہے، اس میں کسی کی مدد شامل نہیں بلکہ سب میری اپنی کاوش ہے۔
 
Top