ہائیکو

قیصرانی

لائبریرین
میرا یہاں ایک مقامی فننش دوست ہائیکو آپریٹنگ سسٹم کے بارے بات کر رہا تھا کہ وہ اس کے ٹیسٹرز میں شامل ہے۔ اسی سے کچھ تعارف ہوا۔
کیا کوئی دوست اس کے تکنیکی بارے میں مزید معلومات فراہم کر سکتا ہے اور یہ بھی کہ اسے ایک آپریٹنگ سسٹم کے متوازی یعنی پیرالل ایکسٹرنل یو ایس بی پر کیسے انسٹال کیا جائے؟
بنیادی معلومات تو آپ کو وکی پیڈیا سے اور ہائیکو کی اپنی ویب سائٹ سے مل جائیں گی لیکن میں زیادہ تفصیل سے بات جاننا چاہ رہا تھا۔ اس کے سکرین شاٹ یہاں موجود ہیں۔
تاہم یہ واضح رہے کہ یہ آپریٹنگ سسٹم فی الوقت الفا ریلیز پر ہی چل رہا ہے اور ابھی اس کے بیٹا ورژن کے نکلنے میں کچھ وقت لگے گا۔ سٹیبل ورژن تو دور دور تک دکھائی نہیں دے رہا۔
 
محمد وارث

لائبریرین

قیصرانی

لائبریرین
:coffee: (دو ثقہ احباب نے مجھے مشترکہ طور پر بے ادب قرار دے دیا جس پر میں اس شتونگڑے کی مدد سے حیرانی کا اظہار)
 
محمد وارث

لائبریرین
:coffee: (دو ثقہ احباب نے مجھے مشترکہ طور پر بے ادب قرار دے دیا جس پر میں اس شتونگڑے کی مدد سے حیرانی کا اظہار)

اجی صاحب آپ بالکل الٹ سمجھے، آپ کو یوں کہنا چاہیے تھا کہ دو احباب جدید ٹیکنالوجی سے بالکل ہی کورے نکلے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
دو احباب کے "بے ادب" ہونے سے ایک کا ہونا بہتر ہے جناب، چاہے جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہی۔ بہرحال تشفی کے لئے شکریہ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے ہائیکو آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں اسی تھریڈ کے توسط سے پتا چلا ہے۔ ہائیکو کی اپنی سائٹ پر پورٹیبل انسٹالیشن کی ہدایات موجود ہیں، کیا وہ کافی نہیں ہیں؟ ربط 1 ،2
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے ہائیکو آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں اسی تھریڈ کے توسط سے پتا چلا ہے۔ ہائیکو کی اپنی سائٹ پر پورٹیبل انسٹالیشن کی ہدایات موجود ہیں، کیا وہ کافی نہیں ہیں؟ ربط 1 ،2
یہی تو مسئلہ ہے کہ ان پر عمل کرنے سے بھی کام نہیں ہو رہا :( بعض اوقات اس طرح سے کام ہو جاتا ہے لیکن اکثر اوقات نہیں ہو پاتا
 
سعادت

تکنیکی معاون
کچھ عرصہ پہلے میں نے ہائیکو کا ایک دلچسپ ریویو پڑھا تھا، جس میں ریویو کرنے والے نے ورچوئل باکس پر ہائیکو کا لائیو امیج چلایا تھا اور پھر انسٹالیشن کی تھی۔ ہائیکو کی ٹیسٹنگ کرنے کے لیے ایک ورچوئل ماحول مناسب تو شاید نہیں ہو گا، لیکن آپ تجربہ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ سعادت

ورچوئل باکس کے لئے وی ایم وئیر ورک سٹیشن درکار ہے جس کی اپنی قیمت 199 ڈالر ہے۔ اس لئے میں نے وی ایم وئیر کو تو بھلا ہی دیا ہے۔ کوئی متبادل آزاد مصدر مل جائے تو کیا ہی بات ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
دو احباب کے "بے ادب" ہونے سے ایک کا ہونا بہتر ہے جناب، چاہے جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہی۔ بہرحال تشفی کے لئے شکریہ :)

تو گویا قیصرانی بھیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ "دو گدھے" بہتر ہیں ایک "گھوڑے" سے ایں چہ بوالعجبی قبلہ:)

(محمود صاحب، زبان پہ آیا ہوا جملہ ہوا رک نہ سکا لیکن آپ تو صاحبِ ادب آدمی ہیں، یقین واثق ہے کہ اسے حسن ظن پر محمول کریں گے) :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
شکریہ سعادت

ورچوئل باکس کے لئے وی ایم وئیر ورک سٹیشن درکار ہے جس کی اپنی قیمت 199 ڈالر ہے۔ اس لئے میں نے وی ایم وئیر کو تو بھلا ہی دیا ہے۔ کوئی متبادل آزاد مصدر مل جائے تو کیا ہی بات ہے

ارے نہیں، قیصرانی۔ ورچوئل باکس آزاد مصدر ہی ہے۔ وی ایم ویئر ورک سٹیشن کی قیمت ضرور ہے، لیکن وی ایم ویئر ہی کی ایک اور پروڈکٹ وی ایم ویئر پلیئر بھی ہے، جو ذاتی استعمال کے لیے مفت ہے (لیکن آزاد مصدر نہیں)۔ آپ ورچوئلائزیشن کے لیے ورچوئل باکس یا وی ایم ویئر پلیئر میں سے کوئی بھی سوفٹویئر استعمال کر سکتے ہیں (البتہ ہائیکو کے لیے ورچوئل باکس ہی مناسب رہے گا کیونکہ پچھلے مراسلے میں مَیں نے جس ریویو کا ذکر کیا تھا، اس میں ہائیکو نے وی ایم ویئر ورک سٹیشن پر چلنے سے انکار کر دیا تھا اور پھر تبصرہ نگار نے ورچوئل باکس کا استعمال کیا تھا)۔
 
Top