تعارف ھوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا

محمد بلال اعظم

لائبریرین
شکریہ بلال! لیکن عموما" میں لوگوں کو پسند نہیں آتا کیونکہ اکثر جو دل میں آتا ہے وہی زبان پر ہوتا ہے۔ البتہ تم جیسے لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ :)

نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
(احمد مشتاق)
یہ تو پھر لوگوں کی بد نصیبی ہے ورنہ آج کل ایسے لوگ کہاں ملتے ہیں، جن کی زباں پہ بھی وہی ہو جو دل میں ہوتا ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی۔ معلوم نہیں کہ بلال کے جی میں کیا آئی کہ یہ دھاگہ زندہ کر ڈالا۔ :)
میں اصل میں اکثر اوقات محفلین کے انٹرویوز پڑھتا رہتا ہوں اور آپ کا انٹرویو پڑھتے ہوئے آپ کے تعارف کا دھاگہ بھی مل گیا۔
تو پھر فورا سے پیشتر خوش آمدید کہہ ڈالا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
آپکو پبلک مس کر رہی ہے استاد جی آپ کم کم نظر آ رہے ہیں جبکہ گرمیاں ابھی دور ہیں ;)

گرمیوں میں کیا ہو گا؟ ویسے جو حقیقی مس کرتے ہیں وہ رابطہ کا ذریعہ بھی ڈھونڈ لیتے ہیں۔ یہ فورم تو دنیا کی طرح چل چلاؤ کا رستہ ہے۔ کوئی آتا ہے کوئی چلا جاتا ہے۔ :)
 

عسکری

معطل
گرمیوں میں کیا ہو گا؟ ویسے جو حقیقی مس کرتے ہیں وہ رابطہ کا ذریعہ بھی ڈھونڈ لیتے ہیں۔ یہ فورم تو دنیا کی طرح چل چلاؤ کا رستہ ہے۔ کوئی آتا ہے کوئی چلا جاتا ہے۔ :)
جی بالکل ویسے گرمیوں میں بجلی نہین ہوتی تو اکژ انٹرنیٹ دوست آن لائن نہیں ہوتے
 
Top