ھبیب جالب کی کتاب جالب بیتی سے اقتباس

سید شہزاد ناصر نے 'تاریخ کا مطالعہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 16, 2013

  1. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    احرار رہنما سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ بے پناہ خطیب اور مقرر تھے ۔ ان کا یہ عالم تھا کہ وہ کسی جلسے میں صبح تک بلا تکان تقریر کرتے اور لوگ ان کو سنا کرتے ۔ ان کے خطبات اور تقریروں میں ایسا جادو تھا کہ لوگ انہیں سن کر کبھی روتے تو کبھی ہنستے۔ وہ بہت بڑے عالم تھے ۔سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ سے میری ملاقات شیخ حسام الدین ؒ نے ماڈل ٹاؤن میں کرائی تھی ۔ شیخ حسام الدین نے مجھ سے کہا کہ دو ایک شعرترنم سے سناؤ ۔ میں نے سید عطاء اللہ شاہ بخاری کو اپنی یہ غزل سنائی تھی جس کا مطلع تھا ۔۔۔
    اپنوں نے وہ رنج دیے ہیں بے گانے یاد آتے ہیں
    دیکھ کے اس بستی کی حالت ویرانے یاد آتے ہیں
    اور مقطع تھا کہ
    کوئی تو پرچم لے کر نکلے اپنے گریباں کا جالبؔ
    چاروں جانب سناٹا ہے دیوانے یاد آتے ہیں
    ان کے دل کی حالت بڑی نازک تھی ۔ غزل کے اشعار سن کر ان پر رقت طاری ہو گئی اور انھوں نے مجھے پڑھنے سے روک دیا ۔ سیدعطاء اللہ شاہ بخاری کے ترقی پسندوں سے بڑے اچھے تعلقات تھے ۔ جیل میں رہنے کی وجہ سے وہ سب لوگوں سے ملا جلاکرتے تھے ۔ وہ خود ایک انقلابی آدمی تھے ۔ ساحر لدھیانوی کا ایک بڑا مشہور واقعہ ہے کہ ان سے اپنی ایک قطعہ بند غزل کا دوسرا شعر نہیں ہو رہا تھا ۔
    ملیں اسی لیے ریشم کے ڈھیر بنتی ہیں
    کہ دخترانِ وطن تار تار کو ترسیں
    ساحر لدھیانوی فوراً سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے پاس گئے اور ان سے جا کر کہا کہ مجھ سے دوسرا شعر نہیں ہو رہا ہے ۔ شاہ صاحب نے سنا اور اسی وقت دوسرا شعر کہہ دیا کہ
    چمن کو اس لیے مالی نے خوں سے سینچا تھا
    کہ اس کی اپنی نگاہیں بہار کو ترسیں
    ساحر نے پوچھا کہ ’’ یہ شعر میرا ہے ؟‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’ ہاں اب تمہارا ہو گیا ۔

    جالب بیتی، صفحہ ۲۴۸، طاہر اصغر ،جنگ پبلشرز لاہور،اگست ۱۹۹۳ء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  2. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت ہی اعلیٰ انتخاب ،
    شراکت کرنے پر شکر گذار ہوں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    پسند کرنے کا شکریہ سیّد صاحب
    شاد و آباد رہیں
     
  4. ابن عادل

    ابن عادل محفلین

    مراسلے:
    319
    واہ جناب شاہ جی فی البدیہ کلامی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    عطاءاللہ شاہ بخاری اپنی ذات میں ایک انجمن تھے
    خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
     
  6. ابن عادل

    ابن عادل محفلین

    مراسلے:
    319
    عنوان میں ھبیب کو حبیب کردیں یا کروادیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    منتظمین توجہ فرمائیں ابن عادل صاحب کی درخواست پر عمل ہو سکتا ہے تو مشکور ہوں گا تدوین کے 30 منٹ گزر چکے ہیں
     

اس صفحے کی تشہیر