ھاے،

تیشہ

محفلین
ھاے ےعھ

hay yeh saysaat aur lal masjid ..
mein bari tang agyi hon in dono ko sun sun dekh k dekh kr :(

jidher dekho udher siysat ., :chalo:



jawab denay koi na aya idher , :p
 

الف عین

لائبریرین
میں دے دیتا ہوں بوچھی جواب۔ ،کہ میں بھی سیاست سے دور بھاگتا ہوں۔ اس قسم کے پیغامات پڑھتا ہی نہیں۔ وقت ہو تو بس کھیل ہی کھیل میں گھوم پھر لیتا ہوں، ورنہ لائبریری اور کمپیوٹنگ کے زمرے۔۔ اور بس۔۔
امید ہے کی خیریت سے ہوگی تم بھی اور بچیاں‌بھی۔ دعائیں‌کہو میری طرف سے۔
 

تیشہ

محفلین
سلام ،

جی ٹھیک کہا مجھے بھی سخت کوفت بلکے چڑِ ِ ہے سیاست سے ۔ اور جذباتی لوگوں سے ۔ اس لئے پڑھکر وقت ضائع نہیں کرتی ۔ ہمارے ہاں انجوائمنٹ کے دو ہی تو لوگوں کو ملتے ہیں سیاست اور مذہب ، ۔ ۔
اور آجکل اسی سے سب انجوامنٹ لے رہے ہیں ۔


جی ہاں سب خیریت ہے ۔ بچے بھی خیریت سے ہیں آپکی دعا سے ۔
آنٹی کو سلام کہئیے گا ۔ :)
 

اظہرالحق

محفلین
جی ہاں ہم بہت انجوائے کرتے ہیں مذہب کو ۔ ۔ ۔ کیونکہ ۔ ۔ ۔ اس میں بہت ہی پُر مزاح چیزیں ہوتی ہیں ۔ ۔ مثلاً لوگوں کا مرنا ۔ ۔ ۔ رونا دھونا ۔۔ ۔ مذہبی پیغامات دینا وغیرہ ۔ ۔ ۔ اس سے بڑے بڑے مزاح کیا ہونگے ۔ ۔ اور اوپر سے برقعے والا مولوی ۔۔ ۔ مذاق رات والے بھانڈ اور ۔ ۔ بنیاد پرستی والے ۔ ۔ ۔ بھونپو ۔ ۔ ۔

ہمارا ان سے کیا تعلق سوائے ہنسنے کے ۔ ۔۔ کونسے ہمارے گھرانے والے ہیں ؟ ۔۔ ۔ ۔
 

بنتِ حوا

محفلین
اللہ اکبر۔۔۔
اگر ہم کسی کے دکھ میں شریک نہیں ہو سکتے تو کم از کم کسی کے زخموں پر نمک بھی نہیں چھڑکنا چاہیے۔۔۔اس سایئٹ پر بہت اچھے تھریڈ ہیں لیکن اس کا مطلب سمجھ نہیں آیا جب سیاست میں دلچسپی ہی نہیں تو پھر یہاں آنا تھریڈ کھولنا اور لال مسجد اور مذہب کا ذکر کرنا کے کیا معنی ہوئے۔۔ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مسلمانوں تم ایک جسم کی مانند ہو اگر جسم کے کسی حصے میں درد ہو تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے۔۔اسی طرح اگر کسی ایک مسلمان کو تکلیف ہو تو سب مسلمانوں کو اسے محسوس کرنا چاہیے لیکن آج کے مسلمان ہم سب بے حس ہو گئے ہیں۔۔قرآن اور نبی کے فرمان پر توجہ نہیں دیتے۔۔
آپ نے ٹھیک کہا اظہر بھائی۔۔مصیبت زدہ'مرنے والے مسلمان کون سا ہمارے گھر والے ہیں جو ہمیں ان کی تکالیف کا اندازہ ہو گا۔۔لیکن ہم مسلمان ہیں ہمیں اپنی موت کو نہیں بھولنا چاہیے۔۔کیا پتہ کون سا وقت کون سا لمحہ ہماری سانسوں کی ڈوری کو ختم کر دے تب اپنے قیمتی ٹائم میں سے چند لمحے یہ ضرور سوجیں کہ کیا مسلمان یہاں صرف انجوائے منٹ کے لیے آئے ہیں۔۔ہمارے نبی پاک ص نے ہمیں یہی کرنے کا کہا اور ہمارے ساتھ اس ہمیشہ کی زندگی میں ساتھ لے جانے کے لیے کیا ہے ؟ کیا ہمارے خاندان پر اگر خدا نا خواستہ اگر ایسا وقت آئے تو کیا ہمارئ یہی سوچ ہو گی۔۔۔
مسلمانوں خدارا بے حس نہ بنو۔۔کتنی ماؤں کی گود سونی ہو گئی کتنی بیوہ ہو گئی ان کے جسم کے ٹکڑے بکھرے ہو ئے ہیں قرآن کے نسخے زمینوں پر پڑے رل رہے ہیں کافروں نے ہمارے دل اتنے سخت کر دیے ہیں کہ ہم پر اپنے ہی بہن بھائیوں کی فریاد اثر نہیں کر رہی۔۔۔
اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور آپس میں ہمارے دلوں کو نرم کرے آمین
 
Top