ھاکی ایشیا کپ 2009

عثمان رضا

محفلین
14 مئی 2009 سیمی فائنل پاکستان بمقابلہ ملا ئیشیا
پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے

اللہ کرے پاکستان کھویا مقام ھاکی میں دوبارہ حاصل کرلے ۔
 

عثمان رضا

محفلین
ایشیا کپ ہاکی،ملائیشیا کے خلاف سیمی فائنل آسان نہیں ہوگا، شاہد علی خان

روزنامہ جنگ​
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شاہد علی خان نے کہا ہے کہ جمعرات کو ملائیشیا کے خلاف سیمی فائنل جیت کر ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کریں گے ۔ بدھ کو ملائیشیا کے شہرکوانتن سے ٹیلیفون پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم مقابلوں میں کوئی بھی معرکہ آسان نہیں ہوتا، ہم اسی جذبے کو سامنے رکھ کر سیمی فائنل کھیلیں گے ۔ جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں کوریا اور چین کے درمیان ٹکراؤ ہوگا۔ شاہد علی خان نے مزید کہا کہ ملائیشیا خطرناک حریف ہے مگر ہم اس کے خلاف آل آؤٹ جائیں گے بھارت کے سامنے ہم نے بہترین پرفارمنس دی پاکستانی ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے ملائیشیا سے سیمی فائنل کھیلے گی ۔ دریں اثناء کوانتن سے اے پی پی کے مطابق پاکستان کے ریکارڈز ساز پینلٹی کارنر ایکسپرٹ سہیل عباس نے کہا ہے کہ ان کی نظریں ایشیاء کپ ٹائٹل کے حصول پر ہیں تاکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے ہمیں متحد ہوکر محنت کرنی ہوگی۔ قسمت کا دخل بھی اہم ہوگا۔ سہیل عباس نے کہا کہ میں اگلے سال کا ورلڈ کپ بھی کھیلنے کی کوشش کرونگا۔ اے پی پی کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم کے سینٹر ہاف اولمپیئن محمد ثقلین ملائیشیا کے خلاف سیمی فائنل میں اپنے انٹرنیشنل میچوں کی ٹرپل سنچری مکمل کریں گے ۔ 300 واں میچ کھیلنے پر پی ایچ ایف کے سیکرٹری اور ٹیم منیجر آصف باجوہ انہیں سووینئر پیش کریں گے۔
 

عثمان رضا

محفلین
پاکستان ملائشیا کا سیمی فائنل جمعرات کو

عبدالرشید شکور

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی​

نویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور ملائشیا کے درمیان کھیلا جائےگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کا مقابلہ چین سے ہوگا۔

دفاعی چیمپین بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں تین گول کی شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کےلیے چین سے میچ جیتنا ضروری تھا لیکن دو دو گول سے برابری کے سبب بھارتی ٹیم گروپ مرحلے سے ہی آگے نہ بڑھ سکی۔

بھارت نے دوسال قبل چنئی میں منعقدہ ایشیا کپ کے فائنل میں جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی تھی۔اس ٹورنامنٹ میں ملائشیا نے جاپان کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی آٹھویں ایشیا کپ میں انتہائی مایوس کن رہی تھی اور وہ گیارہ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں چین سے ہارکر چھٹے نمبر پر آئی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستانی ٹیم پہلی تین پوزیشنوں میں شامل نہیں ہوسکی تھی۔

پاکستانی ٹیم اب تک تین مرتبہ ایشیا کپ جیت چکی ہے لیکن اس کی آخری کامیابی 1989میں رہی تھی جس کے بعد وہ دو مرتبہ1999 اور2003 میں فائنل کھیلی تھی جبکہ1994 میں اس کی پوزیشن تیسری رہی تھی۔

نویں ایشیا کپ سے قبل ملائشیا ہی میں کھیلے گئے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم غیرتسلی بخش کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ ٹیموں میں چوتھے نمبر پر آئی تھی ۔ اس صورتحال کے نتیجے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سہیل عباس اور وسیم احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا۔

یہ دونوں کھلاڑی انٹرنیشنل ہاکی کو خیرباد کہنے کے بعد ہالینڈ میں لیگ ہاکی کھیلتے رہے ہیں تاہم متعدد بار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بلانے کے باوجود ٹیم میں شامل ہونے سے گریز کرتے رہے۔

سہیل عباس انٹرنیشنل ہاکی میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں اور بھارت کے خلاف اہم میچ میں انہوں نے فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں براہ راست حصہ لے گی۔بقیہ ٹیموں کو عالمی ایونٹ تک رسائی کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈز کھیلنے ہوں گے۔
 

عثمان رضا

محفلین
پاکستان ایشیا کپ ھاکی کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نویں ایشیا کپ ھاکی کے فائنل میں پہنچ گیا۔ فائنل میں ہفتہ کو کوریا سے مقابلہ ہوگا ۔۔۔

اب سے چند لمحات پہلے پاکستان نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 2-4 سے ھراکر فائنل میں پہنچ گیا ۔۔۔

یاد رہے پاکستانی ٹیم اب تک تین مرتبہ ایشیا کپ جیت چکی ہے لیکن اس کی آخری کامیابی 1989میں رہی تھی جس کے بعد وہ دو مرتبہ1999 اور2003 میں فائنل کھیلی تھی جبکہ1994 میں اس کی پوزیشن تیسری رہی تھی۔ اور آٹھویں ایشیا کپ میں انتہائی مایوس کن رہی تھی۔
 

خرم

محفلین
الحمد للہ۔ اللہ کرے پاکستان اس بار ایشیا کپ جیت جائے۔ آمین
 

وجی

لائبریرین
چلیں کہیں سے اچھی خبر تو ملی پاکستان سے متعلق
انشاءاللہ پاکستان فائنل جیت جائے گا آمین
 

عثمان رضا

محفلین
روزنامہ جنگ

up64.gif
 

عثمان رضا

محفلین
جنوبی کوریانے پاکستان کو ایک گول سے شکست دے کرایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

روزنامہ جنگ
کوانتن…جنوبی کوریانے پاکستان کو ایک گول سے شکست دے کرایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا،فتح کی بدولت کورین ٹیم نے ورلڈکپ دوہزاردس کے لیے بھی کوالی فائی کرلیاجبکہ پاکستان کوکوالی فائنگ راؤنڈکھیلناہوگا۔ملائیشیا کے شہرکوانتن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اورکوریاکے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیرکسی گول برابررہا۔دوسرے ہاف میں بھی پاکستان ٹیم کاپلہ بھاری رہالیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہی،پنالٹی کارنراسپیشلسٹ سہیل عباس گزشتہ میچز کی طرح اس باربھی ناکام رہے،پاکستان ٹیم کوتین پنالٹی کارنرز ملے لیکن وہ ان سے فائدہ نہ اٹھاسکی۔میچ کافیصلہ کن گول Kim Byung Hoon نے66ویں منٹ میں پنالٹی کارنرپراسکورکیا،یوں میچ کااختتام کوریاکی جیت پرہوا۔اس طرح جنوبی کوریانے پاکستان کا تین بارایشیاکپ جیتنے کاریکارڈ برابرکردیا۔اس کامیابی کی بدولت کوریانے آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے کوالی فائی کرلیاجبکہ پاکستان کوورلڈکپ میں شرکت کے لیے کوالی فائنگ راؤنڈکھیلناہوگا۔

up68.gif
 
Top