فرحان محمد خان
محفلین
غزل کے بارے میں
غزل اہلِ محبت کا ترانہ
غزل بےتابیِ دل کا فسانہ
غزل بادِ صبا کی خوش خرامی
غزل زہرہ وشوں سے ہمکلامی
غزل تجدیدِ رسمِ مے پرستی
غزل رقص و سرودِ بزمِ ہستی
غزل پھولوں کا جشنِ تاج پوشی
غزل آنکھوں کی جرمِ بادہ نوشی
غزل سوزِ جگر کا ساز بننا
غزل تنہائی کا آواز بننا
غزل میں تھل کے صحرا کی تپش ہے
غزل سسّی کے سینے کی خلش ہے
غزل میں عشق کا عرفان بھی ہے
غزل میں اولیائی شان بھی ہے
غزل شرحِ نیاز و ناز بھی ہے
غزل حالات کی غماز بھی ہے
غزل قصرِ ادب کی شاہزادی
غزل مومنؔ کا رنگِ انفرادی
غزل جذبوں سے جذبوں کا تقابل
غزل غالبؔ کی معراجِ تخیل
غزل پھولوں کے گجرے کی مہک ہے
غزل جام و صراحی کی کھنک ہے
غزل صبحِ بنارس کی کرن ہے
غزل شامِ اودھ کا بانکپن ہے
غزل اہلِ محبت کا ترانہ
غزل بےتابیِ دل کا فسانہ
غزل بادِ صبا کی خوش خرامی
غزل زہرہ وشوں سے ہمکلامی
غزل تجدیدِ رسمِ مے پرستی
غزل رقص و سرودِ بزمِ ہستی
غزل پھولوں کا جشنِ تاج پوشی
غزل آنکھوں کی جرمِ بادہ نوشی
غزل سوزِ جگر کا ساز بننا
غزل تنہائی کا آواز بننا
غزل میں تھل کے صحرا کی تپش ہے
غزل سسّی کے سینے کی خلش ہے
غزل میں عشق کا عرفان بھی ہے
غزل میں اولیائی شان بھی ہے
غزل شرحِ نیاز و ناز بھی ہے
غزل حالات کی غماز بھی ہے
غزل قصرِ ادب کی شاہزادی
غزل مومنؔ کا رنگِ انفرادی
غزل جذبوں سے جذبوں کا تقابل
غزل غالبؔ کی معراجِ تخیل
غزل پھولوں کے گجرے کی مہک ہے
غزل جام و صراحی کی کھنک ہے
غزل صبحِ بنارس کی کرن ہے
غزل شامِ اودھ کا بانکپن ہے
بیدل حیدری