گیلپ اور پلس سروے ،گلگت میں حکمران جماعت سب سے آگے

بابا-جی

محفلین
اپنی مرضی کا مطلب؟ اگر ان قومی چوروں کو دوبارہ حکومت ملی تو یہ ڈالر ریٹ کو دوبارہ مصنوعی فکس کر کے معیشت کو تباہ کریں گے۔ یہ صرف ان کا نظریہ ہی نہیں ہے۔ وہ اس پر عمل کر چکے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ جس کا نقصان پورے ملک کو ہوگا۔
چلو فِی الحال تو قَومی ایمانداروں کے پاس ہے نا حُکومت۔ خُوش ہو جاؤ اور بھنگڑے ڈالو۔
 
ثمین زارا

محفلین
اب اس حسین علاقے کا بھی خیر نہیں۔۔۔۔۔ اب یہاں بھی کوئی میلئین ٹریز میگا پراجیکٹ لگے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر باجی حلیمہ کا سلائی مشین چلنے لگے گا
اس علاقے میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں جو سوکھ جائیں گی ۔ کیسی بدحالی ہے یہاں ۔ اففف
 
ثمین زارا

محفلین
بھنگیوں کے لیے تو بالکل شفاف۔۔۔۔۔۔۔ لیکن عینی شاہدین کا کیا وہ تو سب جھوٹے ہیں۔۔۔۔۔
عینی شاہدین مافیا کی سرپرستی میں پریس کانفرنس کیوں نہیں کرتے؟ اب یہ لوگ اندرون سندھ اور پنجاب سے لوگوں کو چند ہزار دے کر گاڑیوں میں ٹھونس کر اتنی دور لے جا نہیں سکتے ۔ مقامی لوگ ان کی باتوں میں آ نہیں رہے ۔ بس یہ مسئلہ ہے ۔
 
آورکزئی

چند ہزار پر ڈی چوک میں ناچنے والوں میں بہت سو کو جانتا ہوں۔۔۔۔۔۔ مسلہ کیا ہے یہ خیر سب کو پتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
چند ہزار پر ڈی چوک میں ناچنے والوں میں بہت سو کو جانتا ہوں۔۔۔۔۔۔ مسلہ کیا ہے یہ خیر سب کو پتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلیے واضح اکثریت حاصل ہوگئی
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2107458-ptigb-1605881267-511-640x480.png

تحریک انصاف کو ایم ڈبلیو ایم کی ایک نشست کی حمایت بھی حاصل ہے

اسلام آباد: گلگت بلتستان انتخابات میں جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور گزشتہ روز 5 آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی، عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد رکن کی آج تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد یہ تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اس موقع پر آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی اور ارشد داد سے ملاقات کرکے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 6 آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد 23 نشستوں میں پی ٹی آئی ارکان کی ٹوٹل تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ تحریک انصاف کو ایم ڈبلیو ایم کی ایک نشست کی حمایت بھی حاصل ہے۔

آزاد امیدواروں کی فہرست
پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے۔

جی بی اے 5 نگر 1 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جاوید منوا

جی بی اے 9 اسکردو 3 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار وزیرسلیم

جی بی اے 10 اسکردو 4 سے آزاد امیدوار راجہ ناصر

جی بی 15 دیا میر 1 سے آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ

جی بی اے 22 گانچھے 1 سے آزاد امیدوار مشتاق حسین

جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید
 
سب اخلاص اور خلوص کے ساتھ ساتھ پیٹی آئی کے دو سالہ بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے جوائن کیا۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
  • یہ منصوبے آج بدحالی کا شاہکار ہیں۔ جھونپڑی میں ائرکنڈیشنز لگانے کے مترادف ۔ سفید ھاتھی اور کرپشن کے شاہکار۔ آج تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں۔ لوگ بغیر ٹکٹ سفر کر رہے ہیں کیونکہ کوئی کام پر نہیں آرہا۔
  • میٹرو ملتان کر ذکر خیر نہیں جو کہ انتہائی ناکام رہا۔ بسوں کے شیشیے کالے کر دیے ہیں کہ پتہ نہ چلے کہ دو تین مسافر بیٹھے ہیں ۔
واہ واہ ہر جواب اعلیٰ سب سے زیادہ ہمیں پسند آیا جھونپڑی میں ائرکنڈیشنز :notworthy::applause::applause::applause::applause:
 
سیما علی

لائبریرین
گلگت بلتستان میں انتخابی مہم: پوسٹرز پر فوجیوں کی تصاویر لگانے پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
شبیر میر
صحافی، گلگت بلتستان
20 اکتوبر 2020

حال ہی میں پی ایم ایل این کے علاقائی صدر اور گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر نمودار ہوا تھا۔ اس کلپ میں وہ اپنی جماعت کے راہنما نواز شریف سے وڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کے دوران شکایت کر رہے تھے کہ پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں 'الیکٹیبلز' کو وزیراعظم عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے لیے توڑنے کی غرض سے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں۔

الیکٹیبلز ان مضبوط انتخابی امیدوار کو کہا جاتا ہے جو چاہے کسی بھی جماعت کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں ہر حال میں جیتے ہیں۔

اس ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ 'پی ٹی آئی نے اب تک 21 امیدواروں کو ٹکٹ دیے ہیں جن میں سے 19 الیکٹیبلز ہیں۔ الیکٹیبلز کا تعلق مختلف جماعتوں سے تھا مگر انٹیلیجنس ایجنسیوں نے ان پر عمران خان کی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا۔

'انتخابات میں پی ٹی آئی کی اکثریتی جیت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان، علی امین گنڈاپور نے انتظامیہ کو ہائی جیک کر رکھا ہے۔'

اگرچہ حفیظ الرحمان کے الزامات کی بنیاد شواہد پر مبنی نہیں ہے، تاہم اسی پس منظر میں 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ایک اجلاس میں جن 26 مطالبات کی منظوری دی گئی تھی ان میں سے ایک گلگت بلتستان میں 'آزادانہ اور شفاف' انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی تھا۔
گلگت بلتستان: انتخابی مہم میں فوجیوں کی تصاویر پر پابندی کیوں - BBC News اردو
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
آزاد امیدواروں کی فہرست:
پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے۔
جی بی اے 5 نگر 1 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جاوید منوا
جی بی اے 9 اسکردو 3 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار وزیرسلیم
جی بی اے 10 اسکردو 4 سے آزاد امیدوار راجہ ناصر
جی بی 15 دیا میر 1 سے آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ
جی بی اے 22 گانچھے 1 سے آزاد امیدوار مشتاق حسین
جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید
آزاد امیدواروں کی ہارس ٹریڈنگ یعنی دوسرے الفاظ میں انتخابی اصلاحات (n) o_O :unsure:

قانون بنائیں کہ کسی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے والا پانچ سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔
 
آخری تدوین:

Ali Baba

محفلین
پی پی نے گلگت میں ہنگامے شروع کروا دیئے ہیں اور وہاں سرکاری گاڑیاں اور دفاتر جلائے جا رہے ہیں، لگتا ہے سینٹ الیکشنز کے لیے "کیش یا کائنڈ" بڑھوانے کے چکروں میں ہے۔
 
ثمین زارا

محفلین
پی پی نے گلگت میں ہنگامے شروع کروا دیئے ہیں اور وہاں سرکاری گاڑیاں اور دفاتر جلائے جا رہے ہیں، لگتا ہے سینٹ الیکشنز کے لیے "کیش یا کائنڈ" بڑھوانے کے چکروں میں ہے۔
یہ سب پڑوس میں کسی کی حکومت کو سہارا دینے کے لیے خبریں بنوانے کہ لیے ہے کہ کشمیر میں کروائے گئے الیکشنز سے موازنہ کیا جائے ۔ کیونکہ یہ چورن وہاں کے میڈیا پر خوب بکتا ہے ۔
 
بابا-جی

محفلین
آزاد امیدواروں کی ہارس ٹریڈنگ یعنی دوسرے الفاظ میں انتخابی اصلاحات (n) o_O :unsure:

قانون بنائیں کہ کسی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے والا پانچ سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔
ہُونہہ، کِتابی باتیں۔ یِہ اپوزیشن والی تحریک انصاف نہیں، فوجیوں کے نرغے میں آیا ہوا اور قدرے بوتھلایا ٹولہ ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ہُونہہ، کِتابی باتیں۔ یِہ اپوزیشن والی تحریک انصاف نہیں، فوجیوں کے نرغے میں آیا ہوا اور قدرے بوتھلایا ٹولہ ہے۔
ہم نے ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کو ووٹ اس لیے دیا تھا کہ شاید یہ لوگ انتخابی اصلاحات کریں گے ، کرپٹ الیکٹرول پراسیس کو ریفارم کریں گے ، لیکن وہی روش جو دوسری جماعتوں کی تھی ، اس جماعت میں بھی دیکھ لی کہ اقتدار میں آ کر سب اصولی باتیں بھول جاتی ہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ جو الیکٹ ایبلز کی سیاست کی جاتی ہے اس پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔ ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کے لیے یہ اصول بنائیں کہ:
کسی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے والا پانچ سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔
اور
آزاد امیدواروں کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگا دی جائے۔
 
Top