گیس سے چلنے والا سستا پنکھا

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی ایجاد ہے۔ سرمایہ دار اس سے فائدہ اٹھا لیں گے اور غریب آدمی رجسٹر کروانے کے چکر میں ہی رہ جائے گا۔ ویسے یہ دو سال پرانی ایجاد ہے۔ نجانے اس وقت اس کا کیا حال ہے۔
 
علی خان

محفلین
پنکھوں کی جس سپیڈ کے ہم عادی ہو گئے ہیں، یہ اُتنی سپیڈ سے پروں کو نہیں چلا پاتا ۔۔ اس وجہ سے یہ اتنا کامیاب نہیں ہوا ہے۔
 
mfdarvesh

محفلین
اچھی ایجاد ہے
بے شک آہستہ چلے پنکھا تو ہے نا، اٹھا کے جہاں لے جاؤ اور اتنا کم خرچ، میں پتہ کرتا ہوں اس کی قیمت کیا ہے
 
علی خان

محفلین
اسکی قیمت 5000 ہزار روپے ہے، میری ان صاحب سے بات ہوئی ہے، اور یہ جو 400 گھنٹوں کی یہ بات کر رہا ہے، یہاں بھی اس نے اپنی پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ مجھے اس نے فون پر 200 سے 250 گھنٹوں تک چلنے کا کہا ہے، 400 گھنٹوں کی بات اس نے صرف یہاں اس ویڈیو میں صرف کی ہے۔ اور ان صاحب سے آپ 0321 والے نمبر پر بات کر سکتے ہیں۔
 
250 گھنٹے بھی کافی وقت ہے، ایک کلو ایل پی جی 100 - 120 روپے میں آجاتی ہے، اس کو دیکھنا چاہیے کہ چیز کیا ہے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
آج سے پچیس سال پہلے جب ہمارے ہاں بجلی نہیں ہوتی تھی تو ہم نے یہ پنکھا لیا تھا اس وقت یہ مٹی کے تیل سے چلتا تھا
اس وقت اس کی سپیڈ خاصی کم ہوتی تھی لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے گیس پر کنورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سپیڈ میں بھی اضافہ کیا ہے اور یہ چارچ ایبل بیٹری سے چلنے والے چائنا کے پنکھوں سے سپیڈ میں مقابلہ کرتا ہے
اس کا وزن پندرہ کلو گرام ہے
 
دوست

محفلین
یہ پنکھا گرم ہوا تو نہیں پھینکتا؟ گیس جلنے پر اس سے بننے والی گرم گیسیں کہاں سے نکلتی ہیں بھلا؟
 
Top