1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

مجید امجد گہرے سُروں میں عرضِ نوائے حیات کر۔ مجید امجد

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 27, 2019

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,843
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    گہرے سُروں میں عرضِ نوائے حیات کر
    سینے پہ ایک درد کی سل رکھ کے بات کر

    یہ دوریوں کا سیلِ رواں، برگِ نامہ بھیج
    یہ فاصلوں کے بندِ گراں، کوئی بات کر

    تیرا دیار، رات، مری بانسری کی لے
    اس خوابِ دل نشیں کو مری کائنات کر

    میرے غموں کو اپنے خیالوں میں بار دے
    ان الجھنوں کو سلسلۂ واقعات کر

    آ، ایک دن، میرے دلِ ویراں میں بیٹھ کر
    اس دشت کے سکوتِ سخن جُو سے بات کر

    امجد نشاطِ زیست اسی کشمکش میں ہے
    مرنے کا قصد، جینے کا عزم، ایک سات کر

    مجید امجد
     
  2. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر