گھر میں محفل یا محفل میں گھر! :) :) :)

عینی شاہ

محفلین
سب خوش ہیں ،
" چلو کوئی کام تو ملا ۔۔۔ بیکار بیٹھے ہر معاملہ میں ٹانگ اڑاتے تھے ، یا ماضی کے قصے لے کر بیٹھ جاتے تھے اللہ جانے یہ نگوڑی محفل والے کیسے سن لیتے ہیں ان کی باتیں ، بھئی ان کے حوصلے کی داد دینی چاہئیے۔۔۔ ۔"
گھر میں اب مکمل خامشی ہوتی ہے
تسلی ہوگئی عینی شاہ ،
جی جی ہوگئی انکل :p بٹ اس بات کی ابھی بھی سمجھ نہی ائی :idontknow:
 
عینی شاہ

محفلین
یہ تو بہت مزے کا سوال ہے ہنسی شاہ :heehee:
کیا ٹھیک ٹھیک بتادوں :battingeyelashes: یا کچھ کاٹ پیٹ کر:devil:
نہیں ایسا کرتی ہوں بالکل وہی بتاتی ہوں جو میرے گھر میں کہا جاتا ہے محفل کے بارے میں ۔۔۔ :happy:
شروع شروع میں جب میرا اوڑھنا بچھونا محفل بن گئی تھی تو سب بہت تنگ آگئے تھے ۔۔۔ اس کی بڑی وجہ یہ کہ میرے گھر میں ٹی وی نہیں تو کمپیوٹر کے ذریعے سے کچھ مخصوص پروگرامز دیکھے جاتے ہیں۔۔۔ ۔
اب ہوتا یہ تھا کہ جب میں ان پروگرامز کی ویب سائٹس پر کلک کرتی تو اس کے کھلنے تک ایک چکر میرا محفل کا ضرور لگتا اور جیسے ہی محفل کی شکل نظر آنے لگتی پیچھے سے آوازیں شروع۔۔۔ ۔!
وہ آوازیں کچھ اس طرح کی ہوتی تھیں۔۔۔ ۔۔
امی ۔۔۔ پتا نہیں کہاں سے مل گئی یہ محفل کی ویب سائٹ کہ نہ کھانے کا ہوش اور نہ پینے کا۔۔۔ !
بھائی۔۔۔ ۔۔ہے کیا اس محفل میں جو ہر وقت یہاں جانا ہوتا ہے۔۔۔ !
بہنیں۔۔عینی کبھی دوسروں کو بھی موقع دے دیا کرو کہ وہ استعمال کرسکیں کمپیوٹر۔۔۔ ۔:battingeyelashes:
اور خود میرے جملے۔۔۔ ۔۔۔ بس ابھی ہٹی۔۔۔ بس تھوڑی دیر اور۔۔۔ ۔۔بس یہ تبصرہ کرلوں۔۔۔ ۔ارے بھئی ضروی کام کر رہی ہوں۔۔۔ تم لوگوں تو بس مجھے تنگ کرنا ہوتا ہے ۔۔۔ وغیرہ۔۔۔ وغیرہ:laughing:
ایک نعرہ جو میرے گھر والے محفل کو دیکھتے ہی لگاتے ہیں وہ ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔داڈھے بوڈھے شروع ہوگئے:heehee:
اور میں اپنے گھر والوں کو ایسے ہی محفل کے لیئے قائل کرتی ہوں جیسے انتخابی جماعتیں اپنی جماعتوں کے لیئے:heehee:
مجھے فیس بک سے انتہائی چڑ ہے اس لیئے مجھے وہ نظر آئے تو محفل کے لیئے میرے دلائل اور بڑھ جاتے ہیں:happy:
:thumbsup:ویری سوئیٹ رپلائی عینی آپی
:rollingonthefloor::biggrin: کتنا مزا آتا ہے نا بڑوں کو تنگ کر کے :rollingonthefloor:
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :eek: ایک تو بڑے لوگوں کو دعوت دینی پڑتی ہے بھئی جائیں میں نہی بول رہی اپ سے:cautious:

میں صبح پہلے صفحہ پڑھ رہا تھا اس دھاگے کا ۔ بعد میں جواب دینے کا بھی ارادہ تھا۔۔۔!

اب آپ کے بلانے پر باقی تین صفحات اسکپ کرکے آ گیا ہوں۔ :)
 
عینی شاہ

محفلین
میں صبح پہلے صفحہ پڑھ رہا تھا اس دھاگے کا ۔ بعد میں جواب دینے کا بھی ارادہ تھا۔۔۔ !

اب آپ کے بلانے پر باقی تین صفحات اسکپ کرکے آ گیا ہوں۔ :)
تو کیا اب ارداہ نہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek:چلیں چلیں سارا پڑھیں تھریڈ فرسٹ پیج سے :nerd::biggrin:
 
محمداحمد

لائبریرین
:daydreaming:
ہاں بھئی اب سمجھ گئے آپ لوگوں نے کیا کرنا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ :nerd: جی بلکل آپ کے گھر والے محفل کے بارے میں کیا کہتے ہیں جب آپ لوگوں کو اس پر بزی دیکھتے ہیں دن رات :p ۔۔ان کے ویوز بتانے ہیں آپ سب نے:biggrin: ۔۔ سمجھ آئی نا :p ۔سارے مجھے یہاں نظر آنے چاہیئں اب :waiting:
تو پھر ہو جائیں شروع ۔۔۔ ۔۔۔ :)

:)

مجھے دو تین طرح کے جملے سننے کو ملتے ہیں امی یا بہن سے۔۔۔!

پی سی کھُلنے پر:

اب بس "اردو محفل" کھل جائے گی۔ :)

یا

اب یہ اردو محفل کھُل گئی ہے، اب کوئی کام تھوڑی ہوگا۔ :D

امی کہتی ہیں "کیا رکھا ہے اس شعر و شاعری میں" :)

میرا جواب ! بس ایک مسکراہٹ جو مانیٹر کی طرف منہ ہونے کی وجہ سے کسی کو نظر نہیں آتی۔ :D:p
 
عینی شاہ

محفلین
:)

مجھے دو تین طرح کے جملے سننے کو ملتے ہیں امی یا بہن سے۔۔۔ !

پی سی کھُلنے پر:

اب بس "اردو محفل" کھل جائے گی۔ :)

یا

اب یہ اردو محفل کھُل گئی ہے، اب کوئی کام تھوڑی ہوگا۔ :D

امی کہتی ہیں "کیا رکھا ہے اس شعر و شاعری میں" :)

میرا جواب ! بس ایک مسکراہٹ جو مانیٹر کی طرف منہ ہونے کی وجہ سے کسی کو نظر نہیں آتی۔ :D:p
جملے تو سب لوگوں کے ایک جیسے ہی ہیں اس پوسٹ پر احمد بھائی ۔۔۔بٹ آپ کا یہ آنسر (y)
تھینکیو سو ویری مچ ۔۔۔:)
 
یوسف-2

محفلین
ہماری نصف بہتر کا فرمان عالی مقام :grin: ٹی وی، کمپیوٹر اور موبائل تینوں سراسر ”دجال“ ہیں۔:D ٹی وی کو (جس پر کیبل کبھی لگنے نہیں دیا اور انٹینا سے صرف پی ٹی وی دیکھا جاتا تھا) تو انہوں نے ”سر بمہر“ کرکے ایک کونے میں رکھ دیا ہے۔ لیکن گھر میں کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل کی بڑھتی ہوئی ”آبادی“ سے سخت نالاں ہیں۔ کہ جسے دیکھو یا تو کمپیوٹر میں گم ہے یا موبائل میں:p
گو وہ محفل سے آگاہ ہیں (صرف میں ہی محفل کا رکن ہوں) لیکن انہیں ”یقین“ :p سا ہے کہ میں یہاں کوئی بہت ”اچھا کام“ کرتا ہوں۔ بہ نسبت بچوں کے جو فیس بُک پر وقت ”ضائع“ کرتے رہتے ہیں۔ :)
 
ویری نائس آنسرز انکل :)
صرف اسکا مطلب بتا دیں باقی تو سمجھ گئی ہوں میں :p
آپ کے یہاں آنے کا تھینکس :)
 
ویری نائس آنسرز انکل :)
صرف اسکا مطلب بتا دیں باقی تو سمجھ گئی ہوں میں :p
آپ کے یہاں آنے کا تھینکس :)
پرانے زمانے میں کسی حکومتی خط کو مطلوبہ مقام اور بندے سے پہلے کھولے جانے سے بچانے کے لیے اس کو ایک قسم کی گوند لگا کر اس پر بھیجنے والا اپنی مہر لگا دیا کرتا تھا تاکہ مطلوبہ بندہ جان لے کہ خط اصلی ہے۔
اسی کام کو "سر بمہر" کہتے ہیں۔
 
Top