گُل و بلبل پر اشعار

سیما علی

لائبریرین
ہو گل بلبل تبھی بلبل پہ بلبل پھول کر گل ہو
ترے گر گل بدن بر میں قبائے چشم بلبل ہو
عشق اورنگ آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
پھولے ہے گرچہ باغ میں بلبل ہزار شاخ
اس سرو قد کو دیکھے تو ہو شرمسار شاخ
خواجہ رکن الدین عشق
 

سیما علی

لائبریرین
میں وہ گل ہوں نہ فرصت دی خزاں نے جس کو ہنسنے کی
چراغ قبر بھی جل کر نہ اپنا گل فشاں ہوگا
  • عرش گیاوی
 

سیما علی

لائبریرین
واں بھی جل مرتا ہے سوزِ شمع پر پروانہ کیا؟
اُس چمن میں بھی گلُ و بلبل کا ہے افسانہ کیا؟
علامہ اقبال رح
 
Top