گوگل کروم ویب پیچ میں تلاش ، آ اور الف

یاسر حسنین

محفلین
گوگل کروم میں کسی ویب پیج سے آ تلاش کرنے سے الف بھی نتائج میں آجاتا ہے۔ کیا کسی اور نے بھی یہ بات نوٹ کی ہے؟
”إ“، ”أ“ تلاش کرنے پر بھی الف تلاش میں آتا ہے
”ؤ“ تلاش کرنے پر ”و“ بھی تلاش میں آیا
”ۂ“ تلاش کرنے پر ”ہ“ بھی تلاش میں آیا
”ئ“ تلاش کرنے پر ”ی‍“(ی کی ابتدائی شکل) بھی تلاش میں آئی
 

الف نظامی

لائبریرین
”إ“، ”أ“ تلاش کرنے پر بھی الف تلاش میں آتا ہے
”ؤ“ تلاش کرنے پر ”و“ بھی تلاش میں آیا
”ۂ“ تلاش کرنے پر ”ہ“ بھی تلاش میں آیا
”ئ“ تلاش کرنے پر ”ی‍“(ی کی ابتدائی شکل) بھی تلاش میں آئی
واہ یہ تو ایک نئی بات معلوم ہوئی۔
 

یاسر حسنین

محفلین
آپ ڈبل کورٹس تلاش کریں گے تو چاہے جو بھی شکل ہو سمارٹ یا " اس قسم کی سب تلاش میں آئیں گی۔ اسی طرح سنگل کورٹس کا بھی ایسا ہی معاملہ ہے۔
چونکہ دھاگہ کروم کے حوالے سے ہے تو کچھ باتیں غیر متعلقہ ہو جائیں گی لیکن میں کروں گا ;)
ورڈ ٢٠١٠ میں بھی بعینہٖ یہی معاملات ہیں جو اوپر بیان کیے... باقی ایک بار جاسم محمد نے بتایا تھا کہ ورڈ ٢٠١٩ میں سمارٹ کورٹس ( ” اور “ ) الگ الگ فائنڈ اینڈ ری پلیس کیے جا سکتے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ باقی حروف کا بھی ایسا ہی ہو
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
نظامی صاحب! آپ آج کل بہت زبردست لڑیوں کا اجراء کر رہے ہیں۔ آپ تو چھپے رستم نکلے۔ اس فیلڈ میں بھی آپ مہان ہیں۔ ہمارا بھی ایک مسئلہ حل کیجیے۔ گوگل سرچ پر اگر ہم کچھ اردو میں تلاش کریں تو کرسر انتہائی بائیں جانب چلا جاتا ہے جس کے باعث اردو میں سرچ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ اردو میں سرچ کریں تو کرسر دائیں جانب ہو۔ کیا اس مسئلے کا بھی کوئی شافی حل موجود ہے؟
 

زیرک

محفلین
پگڑی کا دور نہیں رہا اسی لیے گوگل شاہ نے پگڑ خان کی بجائے ننگے سر خان کو ترجیح دی ہے۔
 

یاسر حسنین

محفلین
گوگل سرچ پر اگر ہم کچھ اردو میں تلاش کریں تو کرسر انتہائی بائیں جانب چلا جاتا ہے جس کے باعث اردو میں سرچ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ اردو میں سرچ کریں تو کرسر دائیں جانب ہو۔ کیا اس مسئلے کا بھی کوئی شافی حل موجود ہے؟
اس کا کوئی شافی حل نہیں۔ بس ایک ہی طریقہ ہے فی الحال میری نظر میں
501DDJp.jpg


اردو منتخب کریں گے تو یہ اس طرح ہو جائے گا

mSZdvhI.jpg

اب آپ دائیں سے بائیں اردو لکھ سکتے ہیں
ڈیسک ٹاپ پر بھی یہی طریقہ ہو گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
پگڑی کا دور نہیں رہا اسی لیے گوگل شاہ نے پگڑ خان کی بجائے ننگے سر خان کو ترجیح دی ہے۔
شاباش بہادر !

هُنَالِكَ ٱلْوَلَٰيَةُ لِلَّهِ ٱلْحَقِّ ۚ هُوَ خَيْرٌ ثَوَابًا وَخَيْرٌ عُقْبًا ( Kahf: 18:44)
“There, the (only) protection comes from Allah, the True One. He is the Best to reward, and the Best to give success.”
 

یاسر حسنین

محفلین
ایک سوال:
کیا گوگل اردو میں سرچ نتائج گوگل انگلش میں سرچ کرنے سے مختلف ہوں گے؟
ابتدائی دو چار لنکس مختلف ہو سکتے ہیں جیسے وکی پیڈیا اور چند ایک شوشل لنکس باقی سب وہی ہو گا۔ اوپر نیچے وہ بھی مل جائیں گے
 

عدنان عمر

محفلین
ابتدائی دو چار لنکس مختلف ہو سکتے ہیں جیسے وکی پیڈیا اور چند ایک شوشل لنکس باقی سب وہی ہو گا۔ اوپر نیچے وہ بھی مل جائیں گے
رہنمائی کے لیے شکریہ۔ ایک سوال اور کہ اگر ہم گوگل انگلش کے بجائے گوگل اردو میں ہی سرچ کیا کریں تو کیا اس سے انٹرنیٹ پر اردو زبان کے فروغ میں اضافہ ہو گا؟
 

یاسر حسنین

محفلین
رہنمائی کے لیے شکریہ۔ ایک سوال اور کہ اگر ہم گوگل انگلش کے بجائے گوگل اردو میں ہی سرچ کیا کریں تو کیا اس سے انٹرنیٹ پر اردو زبان کے فروغ میں اضافہ ہو گا؟
اس بارے میں ماہرین زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں جو گوگل کے طریقہ کار سے واقف ہیں۔
شاید مشین لرننگ، الگوردھم اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے اس کی وضاحت ہو سکے۔
 
Top