گوگل کروم میں نوری نستعلیق کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے

جاسم محمد

محفلین
گوگل کروم کے جدید ترین اپڈیٹ ( M76) کے ساتھ نوری نستعلیق فانٹ کا دیرینہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ اب آپ کو نوری نستعلیق 3 فانٹ استعمال کرنے کیلئے فائرفاکس کی محتاجی نہیں رہے گی۔
Dxe6rkI.jpg

اس نئے فیچر کو آن کرنے کیلئے کروم کے فلیگز مینو میں جائیں۔ اور وہاں LayoutNG سرچ کر کے Enable کر دیں۔
7OwA1ve.jpg

اس قدیم کروم بگ کو دور کرنے میں ڈبنگ اور ٹیسٹنگ کیلئے سعادت سید ذیشان اور محمد سعد نے خاص تعاون کیا۔ جس کے ہم مشکور ہیں۔ :)
 

آصف اثر

معطل
It's a huge improvement after LayoutNG, but still not completely fixed. Please see the screenshot for Chrome where the right-hand side of some lines is ragged; whereas in Firefox, it's aligned. By Saadat​
۔۔۔؟
 

محمد سعد

محفلین
خیر، اب تو فائرفاکس کا انجن اتنا تیز رفتار ہو چکا ہے کہ کروم جیسے ریم خور کے استعمال کی کوئی خاص وجہ نہیں رہی سوائے جان بوجھ کر ایسی ڈیزائن کی گئی ویب سائٹس کے کہ جو کروم کے علاوہ ہر جگہ بھدے طریقے سے چلیں۔
 
Top