گوگل پکسل بڈز مختلف زبانوں کا مترجم ہیڈفون

ٹیکنالوجی کمپنی ’’گوگل‘‘ ایک سے بڑھ کر ایک جدید ڈیوائس پیش کر رہی ہیں۔ اب ’’گوگل‘‘ نے ایسا انوکھا اور باصلاحیت ہیڈفون متعارف کروایا ہے جو 40 مختلف زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس جدید ہیڈفون کا نام ’’گوگل پکسل بڈز‘‘ہے۔ اس جدید ہیڈ فون کی رونمائی کے موقع پر انگریزی اور سوئیڈش زبان میںایک خاتون اور مرد کے درمیان مکالمہ دکھایا گیا۔ وائرلیس ’’گوگل پکسل بڈز‘‘ مرد کی انگریزی فوری طور پر سوئیڈش زبان میں ترجمہ کر کے خاتون کو سنا تا رہا، جبکہ خاتون کا سوئیڈش جواب، ترجمہ ہو کر انگریزی زبان میں سنائی دے رہا تھا۔
سائنس فکشن فلموںمیں ایسے آلات کا تصور پیش کیا جاتا رہا ہے جو کسی بھی زبان سے کسی دوسری زبان میں فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا کوئی آلہ متعارف کروایا ہے۔
یہ ہیڈفون گوگل ٹرانسلیٹ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جو پہلے ہی انٹرنیٹ پر خاصی مقبول ہے۔ ’’گوگل پکسل بڈز‘‘ کان میں لگانے والا صارف ہیڈفون کو دبا کر اپنی من پسند زبان کا ترجمہ کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ ہیڈفون ’’گوگل پکسل فون‘‘ کے ساتھ مل کر آواز کے ذریعے دیے جانے والے احکامات پر بھی عمل کروا سکتا ہے جن میں فون کال کرنا، میسج بھیجنا، یا موسیقی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔
اس آلے کی مدد سے ممکنہ طور پر زبان کی تفہیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اورغیر ملکی افراد کے ساتھ بات چیت کرنے میں آسانی پیدا ہوسکتی ہے۔’’گوگل پکسل بڈز‘‘ کی تعارفی قیمت 159 ڈالرز رکھی گئی ہے
6135203_sd.jpg;maxHeight=640;maxWidth=550
 
آخری تدوین:

ٹرومین

محفلین
میں چھوٹا سا اک آلہ ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے:)
اگر دنیا کے گلوبل ولیج میں کوئی کسر رہ گئی تھی تو اس آلے (دوالے) کے عام ہونے سے وہ بھی ختم ہوجائے گی۔:)
 
Top