گوگل وائس کی خدمات جلد متوقع

خواجہ طلحہ

محفلین
میں نے کل voip.brujula.net یعنی سپ پراکسی کے ذریعے IPKall phone number کے لیے اپلائی کیا تھا۔ ان کی طرف سے مجھے آج یہ نمبر253-242-9502 ملا ہے۔ میں نے X-Lite آئی پی فون پروگرام انسٹال کرکے اسے voip.brujula.net کا سپ نمبر اور سپ پراکسی کنفگر کیا ہے۔ اس پر مجھے گوگل وائس کی کال بھی موصول ہوئی ہے۔ لیکن ہر بار کوڈ ویرفائی نہیں ہو پا رہا ہے۔اور مسیج آتا ہے کہ آپ کا انٹر کیا گیا کوڈ پہچانا نہیں جاسکا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اور آخر کار میں یو ایس اے باہر رہتے ہوٕئے گوگل وائس اکاونٹ ایکٹیویٹ کرنے میں کامیا ب ہوچکا ہوں۔:hypnotized:
اس تجربہ کے دوران مجھے جو سروسز اور اپلیکشنز بہتر معلوم ہوئی انکو میں یہاں اس مقصد کے لیے لکھ رہاہوں تاکہ وہ دوست جو اس کو ایکٹیو کرنا چاہیں،ان کا کچھ بھلا ہوجائے۔

1:جیسا کہ سعود بھیا لکھ چکے ہیں کہ سب سے پہلی ضرورت پراکسی کی ہے۔ پراکسی اپلیکشنز میں مجھے سب سے زیادہ بھلی ہاٹ سپاٹ شیلڈ(http://download.cnet.com/hotspot-shield/) معلوم ہوئی۔
اگرچہ دوران براوزنگ اس کے ایڈ براوزر میں چلتے ہیں۔ لیکن بہت اچھے طریقے سے کام کرتی ہے۔بس میرے پاس اس نے صرف اس او ایس میں کام کیا جو پرائمری پارٹیشن پر تنصیب تھا۔
2:دوسری ضرورت سپ سرور اور SIP نمبر کی ہے۔ اس کے لیے میں کا مشورہ دوں گا۔اس کے دو فائدے ہیں۔
ایک تو آئی پی کال(http://www.ipkall.com/) سے فری یو ایس اے فون نمبر کا جلد حصول
دوسرا سافٹ فون کے آف ہونے پر وائس میل کی سہولت۔
3:اگرچہ دیگرکچھ کمپیناں فری یو ایس فون نمبر مہیا کررہی ہیں۔ اور ان میں سب سے بہتر سپ گیٹ ہیے لیکن اس کا مسئلہ سعود بھائی اوپر بیان کرچکے ہیں۔ دوسری سب سے اچھی سروس آئی پی کال ہے جس اگر VoIP.brujula.net کے توسط سے سائن اپ کیا جائے تو اگلے دن ہی فون نمبر مل جاتاہے ورنہ فری ای میل سروسز پریہ 2 سے 3 دن لگا دیتا ہے۔
4:آخری چیز ہے سافٹ فون کا استعمال جس پر گوگل کی طرف سے کال موصول ہونی ہے۔ اس کے لیے VoIP.brujula.net اور آئی پی کال دونوں ہی ایکس لائٹ کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن اس کے نئے ورژن سے میں کوڈ ایکٹیویٹ نہیں کرسکا البتہ پرانے ورژن سے کوڈ ایکیٹویٹ ہوگیا۔ اس پرانے ورژن کو آپ یہاں سے اتار سکتے ہیں اور اسے VoIP.brujula.net کے ساتھ کنفگر کرنے کی گائیڈ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
 
مبارک ہو طلحہ بھائی۔ امید ہے کہ آپ کی یہ جان سوزی اور ریسرچ دوسرے احباب کے کام ضرور آئے گی۔ آپ چاہیں تو ایک مکمل گائڈ تحریر کرکے بلاگ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 
Top