1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

گوگل وائس کی خدمات جلد متوقع

ابن سعید نے 'انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 14, 2009

  1. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    ممکن ہے آپ کو اس متوقع خدمت کا علم ہو۔ اور اگر نہ ہو تو گوگل وائس کی سائٹ دیکھیں۔ واضح رہے کہ گوگل نے گرانڈ سینٹرل نامی سروس کو خرید لیا تھا جسے اپنے بینر تلے پیش کر رہا ہے۔

    بھی مفید ہوگا۔

    افسوس! ان خدمات کا ہدف فی الحال فقط یو ایس اے ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,139
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    شکریہ سعود۔ یہ بڑے دنوں سے لگے ہوئے ہیں۔ بنیادی مسئلہ نمبر پورٹیبیلیٹی ہے۔ پھر یہ زیادہ نمبرز کو ایک ہی آئی ڈی سے چلانے کی کوشش بھی کر رہے تھے۔ دیکھیں یہ کیا گل کھلاتے ہیں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    قیمتیں کتنی ہوں گی؟
     
  4. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,347
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    اور میں نے گوگل وائس نمبر لے لیا۔ :)
     
  5. سلیمان جاذب

    سلیمان جاذب محفلین

    مراسلے:
    553
    بھائی جان اس کا فائدہ کیا ھو گا
    اور کتنے کا لیا ہے آُپ نے نمبر
     
  6. خواجہ طلحہ

    خواجہ طلحہ محفلین

    مراسلے:
    1,691
    دو دن گزرے مجھے ایک ای میل کے ذریعے انوائیٹ کیا گیا تھا. لیکن جب سائن ان ہوا تو پیغام ملا کے آپ کے وطن میں یہ سروس فی الحال موجود نہیں.
    سمجھ نہیں لگی کہ پھر مجھے انویٹیشن بھیجنے کا مقصد کیا ہوا؟
     
  7. ایم اسلم اوڈ

    ایم اسلم اوڈ محفلین

    مراسلے:
    643
    موڈ:
    Cool
  8. jaamsadams

    jaamsadams محفلین

    مراسلے:
    52
    یہ سروس کب شروع ہو رہی ہے۔ مزید معلومات کیلئے گوگل سے رجوع کریں کیا؟
     
  9. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    بھئی ہم تو اس سروس کو استعمال بھی کر رہے ہیں۔ اور خوب جم کر استعمال کر رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے یقیناً پہلے مراسلے میں موجود روابط مفید ہونگے۔
     
  10. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    واہ آخر انہوں نے فی صارف تین انویٹیش کی سہولت بھی مہیا کرا دی۔ یعنی اب میں مزید تین احباب کو فوری اس خدمت سے فائدہ اٹھانے کا موقع دے سکتا ہوں۔
     
  11. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,711
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ایک انویٹیشن ادھر ہو جائے پھر۔۔۔ :lovestruck:
     
  12. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    جی نبیل بھائی بھیج رہا ہوں پر یہ چیز آپ کو ہی دیکھنی ہوگی کہ یو ایس اے سے باہر رہ کر کیسے ایکٹیویٹ کرنا ہے۔ اگر کسی طور ممکن نہ ہو سکے تو بتائیے گا پھر میں یہیں سے کچھ کروں گا۔
     
  13. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,711
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ ابن سعید۔ میں گھر جاتے ہی اس کو ٹرائی کرتا ہوں۔
     
  15. اشتیاق علی

    اشتیاق علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,994
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ارے واہ بڑی زبردست خبر ہے۔ ابن سعید شکریہ۔
     
  16. خواجہ طلحہ

    خواجہ طلحہ محفلین

    مراسلے:
    1,691
    شکریہ بھائی ٹرائی مارتے ہیں ۔آپ کی تو انوٹیشن پوری ہوچکی ہیں:(
     
  17. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    تین مزید انویٹیشن دے سکتا ہوں۔ ضرورت مند احباب رجوع کریں۔
     
  18. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,347
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    امریکہ سے باہر اگر کسی کے پاس گوگل وائس ہے تو پلیز بتائیں کہ وہ اسے کیسے استعمال کر رہے ہیں؟ کیا فیچرز وہ استعمال کر سکتے ہیں اور کیا ممکن نہیں ہے؟
     
  19. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    میری معلومات کے مطابق:

    - کسی بھی یو ایس اے / کناڈا سیل فون پر لا محدود مفت ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
    - کسی بھی گوگل وائس نمبر رکھنے والے شخص کو ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔
    - بعض دوسرے ممالک کے بعض نمبروں پر لا محدود مفت ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
    - جی میل کا ایک لیب فیچر استعمال کرنے والے شخص سے دنیا کے کسی بھی خطے سے مفت ایس ایم وصول کر سکتے ہیں۔
    - کوئی بھی ان کے گوگل وائس نمبر پر یو ایس اے کی جانے والی کالس کی شرح سے خرچ کرکے وائس میل چھوڑ سکتا ہے جس کی فی وائس میل طوالت 3 منٹ تک ہو سکتی ہے۔
    - اپنی سائٹ، ای میل دستخط وغیرہ میں "کال می" وجٹ لگا سکتے ہیں جہاں سے کوئی یو ایس اے صارف انھیں بغیر ان کا نمبر جانے کال کر سکتا ہے۔ گو کہ یہ کال ایک عدد وائس میل بن کر رہ جاتی ہے۔
    - وائس میل اگر مناسب انگریزی ایکسینٹ میں چھوڑی گئی ہے تو اس کا ٹیکسٹ کافی ایکیوریٹ ٹرانسکرپٹ بھی دستیاب ہوتا ہے۔ ویسے یہ ایکیوریسی ایکسینٹ پر منحصر ہے اور قیاس ہے کہ روز بروز بہتر ہو رہی ہے کیو کہ یوزر فیڈ بیک کا آپشن بھی ساتھ ہی ہوتا ہے۔ انگلش کے علاوہ زبانوں میں ٹرانسکریپٹ مہیا نہیں‌کرائی جاتی کم از کم ایشیائی زبانوں میں تو بالکل نہیں۔
    - ریکارڈڈ وائس میل کو سن سکتے ہیں، ایم پی ٹھری فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور کہیں کسی ویب سائٹ یا بلاگ میں امبیڈ بھی کر سکتے ہیں۔

    - کال یا ٹیکسٹ کو بغیر انٹرنیٹ کے حاصل نہیں کر سکتے یعنی اپنے کسی فون کو فارورڈ نہیں کر سکتے۔
    - فون نہیں کر سکتے۔
    - بعض حالات میں گزمو 5 وغیرہ کے ذریعہ بات کرپانا بھی ممکن ہوتا ہے پر اس کے لئے کم از کم گزمو کی انکمنگ لائن ہونی ضروری ہوتی ہے جو کہ مفت دستیاب نہیں۔


    مسائل:

    - سب سے پہلا مسئلہ ریجسٹریشن کا ہے۔ کیوں کہ یو ایس اے کے علاوہ ممالک میں ریجسٹریشن کا صفحہ ایک ایرر میسیج دکھاتا ہے۔ اور زیادہ تر پراکسیز گوگل نے بلاک کر رکھی ہیں۔ پھر بھی ایک آدھ چل ہی جاتی ہیں۔
    - اگلا مرحلہ ابتدائی ریجسٹریشن کے لئے کم از کم ایک عدد یو ایس اے فون نمبر کا حصول ہے جو کہ گوگل وائس کا نمبر نہ ہو۔ جس پر کنفرمیشن کال کی جاتی ہے۔ ایک موبائل نمبر پر ایک اور لینڈ لائن پر زیادہ سے زیادہ دو گوگل وائس نمبروں کو ریڈائریکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اور غالباً یہ سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ اس کا حل لوگوں نے SipGate وغیرہ کے ذریعہ نکالا تھا پر اب اس کا اکاؤنٹ بنانے کے لئے بھی ایک موبائل نمبر ہونا ضروری ہے جس پر وہ کنفرمیشن نمبر ارسال کرتے ہیں۔ لہٰذا ایکٹیویشن کے لئے کسی یو ایس اے ساکن کی مدد لینا ہی سب سے آسان ہوتا ہے گو کہ یہ اپنی گوگل اکاؤنٹ کی پرائویسی کا داؤں پر لگانے والی بات ہوتی ہے۔
    - اگر غیر یو ایس اے صارف نے کسی حقیقی یو ایس اے فون پر ریڈائریکٹ لگا رکھی ہے تو اسے "ڈو ناٹ ڈسٹرب" موڈ میں رکھنا پڑتا ہے ورنہ گوگل وائس نمبر پر کی گئی ساری کالز اس حقیقی نمبر کو فارورڈ ہوتی رہتی ہیں۔

    - ظاہر ہے گوگل وائس کا جو بنیادی فائدہ یعنی بہت سارے نمبروں کو بیک وقت ایک ہی نمبر کے ذریعہ پروگرام کرنا ہے وہ غیر یو ایس اے صارفین کے لئے لا یعنی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  20. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,347
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    یعنی اصل فائدہ صرف وائس‌میل کا ہے کیونکہ مفت ایس‌ایم‌ایس کے تو کئ طریقے موجود ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر