گوگل نے یوٹویب خرید لیا

پاکستانی

محفلین
ویب سرچ گوگل تفریحی ویڈیو والی ویب سائٹ یو ٹویب (YouTube) کو ایک ارب پینسٹھ ملین ڈالر کے عوض خریدنے پر تیار ہوگئی۔

یو ٹویب کا آغاز صرف انیس مہینے پہلے ایک گیراج سے ہوا تھا اور اس کا شمار مشہور تفریحی ویب سائٹوں میں ہوتا ہے۔ اس کے ماہانہ دیکھنے والوں کی تعداد بہتر (72) ملین ہے۔

گوگل اور یو ٹویب صارفین کے تعاون سے اپنا ڈیٹا بڑھاتے ہیں اور تھوڑے ہی عرصے میں دونوں نے حیران کن ترقی کی ہے۔

یوٹویب خریدنے کے باوجود گوگل اپنی گوگل ویڈیو کو جاری رکھے گا اور اس کے ساتھ یوٹویب اپنی علیحدہ حثیت سے چلتی رہے گی۔

یوٹویب پر لوگ اپنی ویڈیو لگا سکتے ہیں جہاں اسے کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔

یوٹویب کا آغاز صرف انیس مہینے پہلے ہوا اور آج اس پر ایک سو ملیئن ویڈیو کلپ موجود ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یوٹویب اور گوگل کا اکھٹا ہونا ویب سائٹ کے استعمال کرنے والوں کے تعاون سے بننے والی سائٹ کے لیئے بہت بڑی بات ہے۔

یوٹویب کو فروری 2005 میں کچھ ویڈیو کے شوقین افراد نے ایک گیرج سے شروع کیا اور اب بھی اس کے سٹاف کی تعداد صرف سڑسٹھ ہے۔


خبر کی تفصیل
 
Top