گوگل میپس کا ٹرن بائی ٹرن نیویگیشن سسٹم پاکستان کے لیے

فاتح

لائبریرین
ابھی چند روز قبل میں نے گوگل میپس میں ایک مقام تلاش کیا اور سکرین کے نیچے نیویگیشن کا آئیکان دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس پر کلک کیا تو گوگل میپس نے مجھے ٹرن بائی ٹرن نیویگیشن دینا شروع کر دی۔
میں پاکستان میں اس فیچر کی کمی بہت شدت سے محسوس کرتا تھا۔ مجبوراً سجک استعمال کرنا پڑتا تھا لیکن سجک کے میپس پاکستان کے لیے اپڈیٹ ہی نہیں ہوتے تھے اور گوگل میپس میں یہ فیچر ایکٹیویٹڈ نہیں تھا۔
میرے اینڈرائڈ فون میں گوگل میپس کا ورژن 9 اعشاریہ 21 اعشاریہ 0 انسٹال ہے۔
کیا یہ فیچر سارے پاکستان کے لیے ہے یا کچھ مخصوص شہروں کے لیے؟ میں نے اسلام آباد میں استعمال کیا ہے۔ باقی محفلین بتائیں کہ کن کن شہروں میں یہ فیچر موجود ہے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ابھی چند روز قبل میں نے گوگل میپس میں ایک مقام تلاش کیا اور سکرین کے نیچے نیویگیشن کا آئیکان دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس پر کلک کیا تو گوگل میپس نے مجھے ٹرن بائی ٹرن نیویگیشن دینا شروع کر دی۔
میرے اینڈرائڈ فون میں گوگل میپس کا ورژن 9 اعشاریہ 21 اعشاریہ 0 انسٹال ہے۔
کیا یہ فیچر سارے پاکستان کے لیے ہے یا کچھ مخصوص شہروں کے لیے؟ میں نے اسلام آباد میں استعمال کیا ہے۔ باقی محفلین بتائیں کہ کن کن شہروں میں یہ فیچر موجود ہے۔
بڑے شہروں تک محدود ہوگا۔ چھوٹے گاؤں و قصبے تو ٹھیک سے نظر بھی نہیں آتے۔
 
Screenshot_2016-03-10-16-05-05_zps8o0kdsaq.png
اسلام آباد میں گوگل میپس نیویگیشن کا کامیاب تجربہ
 
تجمل حسین

محفلین
اگر میں اسے درست طور پر سمجھا ہوں تو حیرت ہے کہ آپ لوگ اسے اب چیک کررہے ہیں :eek:
جبکہ ساہیوال ، اوکاڑہ میں تو پچھلے تقریباََ 2 سال سے چل رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی شاید چلتاہو لیکن معلوم نہیں :)
 
رائیونڈ کے ارد گرد تو یقیناً چلنا چاہئے :)
 
اگر میں اسے درست طور پر سمجھا ہوں تو حیرت ہے کہ آپ لوگ اسے اب چیک کررہے ہیں :eek:
جبکہ ساہیوال ، اوکاڑہ میں تو پچھلے تقریباََ 2 سال سے چل رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی شاید چلتاہو لیکن معلوم نہیں :)
میپ کافی عرصہ سے ہے، لوکیشن اور ڈائریکشنز بھی.
رن ٹائم نیویگیشن ود سپیچ ابھی آئی ہے.
 
فاتح

لائبریرین
بڑے شہروں تک محدود ہوگا۔ چھوٹے گاؤں و قصبے تو ٹھیک سے نظر بھی نہیں آتے۔
جتنا نظر آتا ہے اتنے کو گوگل ویکٹر میپس میں تبدیل کر کے دکھا رہا ہوتا ہے جس پر نیویگیشن کی سہولت دینے کے لیے اضافی کچھ زیادہ نہیں کرنا پڑتا۔
 
Top