گوگل انڈیا بھی بالی ووڈ کی طرح پاکستانی فلم پر ہاتھ صاف کر گیا

عائشہ خٹک

محفلین
گوگل انڈیا نے بھارت میں ادارے کی تشہیر کے لیے ایک عدد اشتہار Reunion بنایا ہے کہ جس میں گوگل سرچ کی سہولیات مثلاً موسم کا حال جاننے، پروازوں کا شیڈول معلوم کرنے کا طریقہ اور گوگل پلس وغیرہ کی افادیت کو بہت اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس تین منٹ کے اشتہار میں دو دوستوں کی کہانی دکھائی گئی ہے کہ جو پاک – بھارت تقسیم کے بعد الگ ہوگئے اور پھر ان کے احباب نے طویل عرصے بعد ان کے ملاپ کو گوگل کے ذریعے ممکن بنایا۔

Google-India-Pak-reunion-ad.jpg


میں نے فیس بک پر پہلی بار گوگل انڈیا کا اشتہار دیکھا تو میرے ذہن میں پاک سر زمین پروڈکشنز کی پیش کردہ ایک مختصر فلم کا خیال آیا کہ جس کا حوالہ میں اکثر ٹیکنالوجی سے بغض رکھنے والے افراد کو دیا کرتا تھا۔ یہ مختصر فلم Respect کے نام سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی کے فروغ اور کمیونی کیشن کی افادیت کے موضوع پر بنائی گئی تھی اور اس کا مرکزی خیال بالکل وہی تھا کہ جسے گوگل آج پیش کر کے داد و تحسین وصول کر رہا ہے۔ اس فلم کو گذشتہ سال ماہ دسمبر میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ ایک عرصے تک کافی مقبول رہی تھی۔

ذیل میں پاکستانی نوجوانوں کی تیار کردہ ویڈیو ملاحظہ کریں اور فیصلہ کریں کہ کیا واقعی گوگل انڈیا نے اسی خیال کو نقل کیا ہے؟



بشکریہ بلا عنوان
 
Top