گولڈن ڈکشنری بمع دو انگریزی اردو لغات

دوست

محفلین
اردو کے حوالے سے پچھلے کچھ برسوں میں کافی ساری لغات آنلائن دستیاب ہو گئی ہیں۔ بعض اوقات آفلائن استعمال کے لیے اچھی لغت دستیاب نہیں ہوتی۔ اسی مشکل کے پیشِ نظر میں نے اپنے اور اپنے ادارے (دار السنہ و علوم ترجمہ، جامعہ گجرات) کے لیے دو آنلائن لغات کو آفلائن میں منتقل کیا تھا۔ اس سلسلے میں اردو محفل کے احباب ابن سعید، محمد سعد وغیرہم کا تعاون شاملِ حال رہا۔ مندرجہ ذیل ربط سے آپ کو پورٹیبل گولڈن ڈکشنری ایپلی کیشن بمع لغات مل جائے گی۔ اس کے content نامی فولڈر میں دو مشہور انگریزی اردو لغات کی ڈیٹابیسز موجود ہیں۔ ساتھ انگریزی ورڈ نیٹ بھی شامل ہے۔ امید ہے اس سے انگریزی کو بلائے جان سمجھنے والوں کے کچھ مسائل کا حل نکلے گا۔
گولڈن ڈکشنری
 
آخری تدوین:

ummargul

محفلین
بہت شکریہ جناب اچھی کوشش ہے اگر اس کے ساتھ محاورات بھی شامل کر لئے جائے تو کیا ہی بات۔۔۔
 

دوست

محفلین
اس کی سکریپنگ اگر کوئی اللہ کا بندہ کر دے تو لغت بنانا تو کوئی کام نہیں۔ یہ ڈیٹا بھی کچھ احباب کی کوششوں سے ملا تھا اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
میرے پاس http://182.180.102.251:8081/oud/default.aspx پر موجود تمام الفاظ کا بالترتیب ذخیرہ موجود ہے اگر کوئی ورڈ ویب کی طرز پر کام کرنا چاہے تو سو بسم اللہ
بھائی فوراً شئیر کریں۔ کم از کم آف لائن الفاظ کو تو ڈھونڈا جاسکے گا۔ اور ہوسکتا ہے کہ دوست اس کا استعمال کرتے ہوئے گولڈن ڈکشنری میں ہی اردو تو اردو ڈکشنری بنا دیں ۔
 

آوازِ دوست

محفلین
بھائی فوراً شئیر کریں۔ کم از کم آف لائن الفاظ کو تو ڈھونڈا جاسکے گا۔ اور ہوسکتا ہے کہ دوست اس کا استعمال کرتے ہوئے گولڈن ڈکشنری میں ہی اردو تو اردو ڈکشنری بنا دیں ۔
پلیز اپنا ای میل ایڈریس دیجئے میں متعلقہ وزارت ِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے اِس کے استعمال کی باقاعدہ اجازت بھی لینا چاہتا ہوں، کوشش بھی کی تھی مگر رابطہ نہ ہو سکا سو آپ بھی اِس کی پرولیفیکیشن میں احتیاط کیجئے گا آخر کاپی رائٹ میٹریل ہے :)
 
Top