گوشہ درود و سلام

الف نظامی

لائبریرین
اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد وبارک وسلم​
ادارہ منہاج القرآن 365۔ ایم ماڈل ٹاؤن لاہور، پاکستان میں زاویۃ الصلوٰۃ و مینارۃ السلام تعمیر کیا گیا ہے رسالت ماب نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات پاک پر درود وسلام کیلیے مختص کیا گیا ہے ۔
گوشہ درود میں چوبیس گھنٹے رسالت ماب نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود و سلام بھیجا جاتا ہے۔

ڈاکومنٹری:
http://tv.minhaj.org/tv/1519/1.rm

گوشہ درود ویب سائٹ:
http://durood.minhaj.org/durood/
 
منہاجین

محفلین
راجا نعیم نے کہا:

گوشہء درود کا آغاز دسمبر 2005ء میں ہوا۔ تب سے اب تک یہاں 25 کروڑ، 37 لاکھ، 61 ہزار 202 مرتبہ درود شریف پڑھا جا چکا ہے۔

یہاں پر تقریباً 20 افراد پر مشتمل ایک ٹیم ہمہ وقت درود شریف پڑھتی ہے۔ آٹھ آٹھ گھنٹے کی تین شفٹوں میں وہ لوگ گوشہء درود میں آتے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص ہمہ وقت قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے اور باقی لوگ درود شریف پڑھتے رہتے ہیں۔ دس دن تک یہ ٹیم شفٹیں بدل بدل کر اپنا معمول جاری رکھتی ہے۔ اس کے بعد اگلے دس دن کے لئے نئی ٹیم ان کی جگہ لینے آ جاتی ہے۔

شمولیت کی خواہش رکھنے والے لوگوں کو گوشہء درود ڈاٹ کوم پر آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے۔ رجسٹر ہونے والے احباب کو باری باری گوشہء درود میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ کثیر تعداد میں رجسٹر ہونے والے لوگوں کی عموما مہینوں بعد باری آتی ہے۔

ویب سائٹ کی مدد سے فاصلاتی طور پر بھی گوشہء درود میں شرکت کی سہولت موجود ہے۔
 
Top