گوجرانوالہ بورڈ میٹرک امتحان رزلٹ 70۔59 فی صد رہا

فخرنوید

محفلین
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر اور سائنس گروپ میں بھی اول آنے والے واپڈا ایمپلائز ٹاؤن کے فیڈرل سائنس کالج کے انعام الرحمان ولد میاں عبدالرحمان ایڈووکیٹ نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ میری پسندیدہ شخصیت حضرت محمدؐ ہیں جبکہ مستقبل میں ڈاکٹر بننے کا ارادہ ہے۔ ٹیوشن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے جبکہ موجودہ تعلیمی و سیاسی نظام سے مطمئن نہیں ہیں۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے پڑھائی متاثر ہوتی ہے مگر زیادہ نہیں۔ مجموعی طور پر دوسری اور سائنس گروپ طالبات میں اول پوزیشن لینے والی قائداعظم پبلک کالج کی طالبہ حمیرا جاوید ولد ڈاکٹر آصف جاوید نے کہا کہ میری پسندیدہ شخصیت بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ہیں اور مستقبل میں باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈاکٹر بن کر دکھی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ٹیوشن پڑھنی چاہئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ روزانہ چار گھنٹے پڑھ کر اور والدین و اساتذہ کی دعاؤں محنت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام سے مطمئن ہوں مگر سیاسی حالات سے مکمل طور پر مطمئن نہیں جبکہ لوڈشیڈنگ پڑھائی پر بری طرح اثر انداز ہوئی۔ مجموعی طور پر بورڈ میں تیسری اور سائنس گروپ طالبات میں دوسری پوزیشن لینے والی جدید دستگیر آئیڈیل گرلز ہائی سکول کی دونوں ہم نام طالبات آمنہ ایوب اور آمنہ ذوالفقار کا مستقبل میں ڈاکٹر بنے کا ارادہ ہے جبکہ دونوں کا کہنا ہے کہ ٹیوشن نہیں پڑھنی چاہئے۔ دونوں تعلیمی نظام سے مطمئن ہیں مگر سیاسی نظام سے نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے پڑھائی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان کی آئیڈیل شخصیات قائداعظم اور علامہ اقبال ہیں۔ سائنس گروپ طلبہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کنجاہ کے طالبعلم سید ابتہاج الحسن بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ سکول کے علاوہ گھر میں بیس گھنٹے روزانہ پڑھتا تھا۔ مستقبل میں الیکٹریکل انجینئر بننے کا ارادہ ہے جبکہ آئیڈیل شخصیت ڈاکٹر عبدالقدیر خاں ہیں۔ ٹیوشن پڑھنا ٹھیک ہے مگر ہمارے ملک کے سیاسی حالات درست نہیں ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے پڑھائی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہیں تاہم امتحانی نظام سے بہت کم مطمئن ہوں۔ سائنس گروپ طلبہ میں تیسری پوزیشن لینے والے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کے طالبعلم محمد علی بٹر نے کہا ہے کہ میری پسندیدہ شخصیات حضرت محمدؐ، قائداعظم اور علامہ اقبال ہیں۔ مستقبل میں ڈاکٹر بننے کا ارادہ ہے۔ ٹیوشن پڑھنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ تعلیمی نظام سے مطمئن ہوں مگر سیاسی نظام سے نہیں جبکہ لوڈشیڈنگ نے پڑھائی کا مزا خراب کر دیا۔ میری کامیابی کی وجہ والدین او اساتذہ کی مرہون منت ہے۔ سائنس گروپ طالبات میں سوئم آنیوالی جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول ماہم عروج ولد محمد عاشق نے کہا کہ میری پسندیدہ شخصیت قائداعظم ہیں۔ روزانہ آٹھ گھنٹے پڑھتی تھی۔ مستقبل میں ڈاکٹر بننے کا ارادہ ہے۔ ٹیوشن ضروری نہیں ہے۔ امتحانی سسٹم سے مطمئن ہوں، سیاسی نظام سے نہیں۔ لوڈ شیڈنگ سے پڑھائی متاثر ہوئی مگر زیادہ نہیں۔ آرٹس گروپ طلبہ کی تینوں پوزیشنیں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کامونکی نے حاصل کیں۔ اول آنیوالے طالبعلم محمد عدنان نے کہا کہ میرے والد عبدالمجید ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں اور انہوں نے محنت مزدوری کر کے مجھے پڑھایا ہے۔ میری آئیڈیل شخصیت میرے استاد رانا محمد صدیق ہیں۔ سکول اوقات کے علاوہ سارا دن سکول میں ہی رہ کر پڑھائی کرتا تھا۔ مستقبل میں جج بننے کی خواہش ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ہمیں بہت زیادہ متاثر کیا مگر ہم نے ہمت نہیں ہاری۔ ٹیوشن پڑھنی چاہئے، اس سے پڑھائی بہتر ہوتی ہے۔ امتحانی نظام درست ہے مگر سیاسی نظام بہت بڑا ہے۔ دوئم آنیوالے حافظ شرافت علی نے کہا کہ میرے آئیڈیل میرے استاد رانا صدیق ہیں اور وکیل بننا چاہتا ہوں۔ ٹیوشن پڑھ لینی چاہئے۔ لوڈ شیڈنگ پر بہت زیادہ اثر انداز ہوئی۔ تعلیمی نظام سے مطمئن ہوں مگر سیاسی نظام سے نہیں۔ سوم آنیوالے شاہ فیصل نعیم نے کہا کہ مستقبل میں بینک مینجر بنا چاہتا ہوں۔ والد فوت ہو چکے ہیں مگر محنت مزدوری کر کے پڑھتا ہوں کیونکہ پڑھائی میرا شوق ہے۔ میرے آئیڈیل میرے استاد رانا محمد صدیق ہیں۔ لوڈ شیڈنگ نے بہت کوشش کی کہ نہ پڑھوں مگر کوشش جاری رکھی۔ ٹیوشن پڑھنا چاہئے، کاش میں پڑھتا تو شائد اس سے بھی اچھی پوزیشن لیتا۔ تعلیمی نظام ہمارا ٹھیک ہے مگر سیاسی نہیں۔ آرٹس گروپ طالبات میں جدید دستگیر آئیڈیل گرلز ہائی سکول کی طالبہ عائشہ عمران نے کہا کہ میں روزانہ آٹھ گھنٹے پڑھتی تھی۔ میری آئیڈیل شخصیت قائداعظم ہیں۔ مستقبل میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ یا اکنامسٹ بننا چاہتی ہوں۔ ٹیوشن کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی کیونکہ ہمارا سکول بہت اچھا ہے۔ لوڈ شیڈنگ نے تو ہماری مت مار دی۔ امتحانی و سیاسی کسی نظام سے مطمئن نہیں ہوں۔ دوئم آنیوالی حیدر میموریل سیکنڈری سکول ساروکی کی طالبہ بختاور اقبال نے کہا کہ مستقبل میں لیکچرار بننے کا ارادہ ہے۔ پسندیدہ شخصیت نبی کریمؐ ہیں۔ ہمارا امتحانی سسٹم ٹھیک ہے مگر سیاسی نہیں۔ ٹیوشن کبھی نہیں پڑھی۔ لوڈ شیڈنگ سے پڑھائی کا نظام درہم برہم ہوتا رہا۔ سوئم آنیوالی جدید دستگیر آئیڈیل گرلز ہائی سکول کی طالبہ اقراء سرور نے کہا کہ مستقبل میں وکیل بننا چاہتی ہوں۔ موجودہ سیاسی نظام بارے کچھ نہیں جانتی البتہ امتحانی سسٹم ٹھیک ہے۔ پسندیدہ شخصیت میں خود ہوں۔ لوڈ شیڈنگ سے کچھ کچھ پڑھائی متاثر ہوئی۔
 

فخرنوید

محفلین
BISE-2.JPG
 

طالوت

محفلین
میری چچا زاد بہن نے اسی بورڈ سے 77 فیصد نمبروں کے ساتھ سائنس زمرے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
وسلام
 

فخرنوید

محفلین
یعنی سکول کے تعلیمی معیار پر ایک طائرانہ نظر:-
کسی بھی تعلیمی ادارے کی اصلاح روح اور مقصد صرف اور صرف تعلیم ہی ہوتا ہے۔ اور اس کے نتائج کسی بھی تعلیمی ادارے کی علمی ترقی کا معیار ہوتے ہیں۔جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول کے نتائج ہمیشہ اپنا معیار آپ رہے ہیں۔ سکول کا رزلٹ کم و بیش ہر سال 95 فی صد سے 100 فی صد رہا ہے۔ سکول کے تعلیمی اعزازات ان نتائج کی عظمت کو دوبالا کر دیتے ہیں۔

بورڈ میں پوزیشنیں:
• 1987ء
ناصر محمود نے 767 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں"تیسری پوزیشن "حاصل کی۔
• 1985 ء
نصرت غنی نے 748 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں"تیسری پوزیشن" حاصل کی۔
• 1986ء
شہزاد وحید نے 763 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں "تیسری پوزیشن" حاصل کی۔
یوں مسلسل تین سال بورڈ میں پوزیشن حاصل کر کے " پہلی ہیٹ ٹرک " کی ۔
• 1991 ء
عامر افضل نے 685 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں " پہلی پوزیشن " حاصل کی۔
• 1995ء
فاریہ اقبال جنجوعہ نے 764 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں "دوسری پوزیشن "حاصل کی۔
امتیاز اسلم نے 755 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں"تیسری پوزیشن " حاصل کی۔
• 1996ء
میمونہ صدف نے 745 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں" پہلی پوزیشن "حاصل کی۔
عفت اشرف نے 731 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں "دوسری پوزیشن "حاصل کی۔
قاسم مقبول نے 770 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں " تیسری پوزیشن "حاصل کی۔
• 1997ء
احسن پرویز نے 775 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں" پہلی پوزیشن " حاصل کی۔
• 1998ء
سارہ بٹ نے 784 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں " پہلی پوزیشن "حاصل کی۔
• 1999 ء
امرینہ شہزادی نے 753 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں " تیسری پوزیشن " حاصل کی۔
• 2000ء
سعدیہ محمود نے 784 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں" پہلی پوزیشن " حاصل کی۔
نعمان رفیق مرزا نے 776 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں " پہلی پوزیشن " حاصل کی۔
ثمرہ ناصر نے 770 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں " تیسری پوزیشن " حاصل کی۔
• 2001ء
سونیا ارشد نے 781 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں " پہلی پوزیشن " حاصل کی۔
عائشہ شوق بٹ نے 776 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں" تیسری پوزیشن " حاصل کی۔
اس طرح 1984 تا 1986 پہلی ہیٹ ٹرک جبکہ 1996 تا 2001 مسلسل 6 سال پوزیشنیں حاصل کر کے اکٹھی دو ہیٹ ٹرک کیں۔ یوں 1984 تا 2001 3 ہیٹ ٹرک مکمل ہوئیں۔
• 2002 ء
عائشہ غفار نے 779 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں " پہلی پوزیشن " حاصل کی۔
حافظ معظم فرقان نے 694 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں"دوسری پوزیشن " حاصل کی۔
مصباح محمود نے 769 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں "تیسری پوزیشن " حاصل کی۔
یوں اس سال بھی تینوں پوزیشنیں پہلی ، دوسری اور تیسری جدید دستگیر سکول کے حصے میں آئیں۔
• 2005ء
سدرہ غفار نے 779 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں" تیسری پوزیشن" حاصل کی۔
• 2006ء میں اکٹھی 7 پوزیشنیں جدید دستگیر سکول کے حصے میں آئیں۔
فرجاد عدنان 984 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں" پہلی پوزیشن" حاصل کی اور اوور آل پنجاب میں "تیسری پوزیشن" حاصل کی۔
عمیر حفیظ نے 981 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں " دوسری پوزیشن "حاصل کی۔
عمر شوق بٹ نے 980 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں" تیسری پوزیشن " حاصل کی۔
شہرین زاہد نے 987 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں "دوسری پوزیشن" حاصل کی اور اوور آل پنجاب میں "دوسری پوزیشن" حاصل کی۔
فائزہ اعجاز نے 983 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں "تیسری پوزیشن" حاصل کی۔
• 2007ء
خدیجہ خان نے 807نمبر حاصل کر کے بورڈ میں "دوسری پوزیشن" حاصل کی۔
طوبی عتیق نے806نمبر حاصل کر کے بورڈ میں "تیسری پوزیشن " حاصل کی۔

2009:
بورڈ کے امتحانات میں 5 پوزیشنز حاصل کیں۔

Roll No. Name Position in Board
Overall Boys & Girls
201232 Amina Ayoub Overall 3rd
201234 Amina Zulfiqar Overall 3rd
Girls Science Group
201232 Amina Ayoub 2nd
201234 Amina Zulfiqar 2nd
201225 Maham Arooj 3rd
Girls Humanities Group
258565 Ayesha Imran 1st
258556 Iqra Sarwar 3rd
• 1984 میں جبکہ میاں محمد نوازشریف صاحب صوبائی وزیر خزانہ تھے نے سکول ھذا کا وزٹ کیا ملاحظہ کے لئے اس وقت کا بروشر موجود ہے۔ ہماری انگلش میڈیم برانچ کا افتتاح 27 اپریل 1993ء میں حکیم محمد سعید صاحب (سابق گورنر سندھ و چانسلر مدینۃ الحکمت یونیورسٹی کراچی) نے کیا۔جناب مجید نظامی ایڈیٹر" نوائے وقت" ہمارے جلسہ تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے۔مندرجہ بالا واجب الاحترام ہستیوں کے علاوہ بے شمار ملکی و غیر ملکی معروف شخصیات نے اس سکول کا وزٹ کیا اور سکول کی کارکردگی کو سراہا۔
• 1992ء میں وفاقی محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام منعقدہ قومی سیمینار میں جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول کو بہترین تعلیمی کارکردگی اور ملک گیر شہرت پر خصوصی انعام اور شیلڈ کا حقدار ٹھہراتے ہوئے اس وقت کے وفاقی وزیر تعلیم جناب سید فخر امام نے اس عظیم ادارے کی عظمت کو خراج تحسین پیش کیا۔
• 2000 میں اس وقت کے چیف ایگزیکٹو اور صدر مملکت جنرل پرویز مشرف نے اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سعدیہ محمود کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔
• 2002 میں بھی اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عائشہ غفار کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا ہوا۔
• تا حال سکول ہذٰا کے 11 طلبا و طالبات تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی پر " قائداعظم گولڈ میڈل" حاصل کر چکے ہیں۔
• 1991 ءسے 2008ء تک میٹرک بورڈکے امتحانات میں ہمارے کل 4275 بچے شامل ہوئے اور ان میں سے 1075بچوں نے A+اور 1224بچوں نے Aگریڈ حاصل كیا۔ اس لحاظ سے تقریباً54فیصد بچوں نے A+اورAگریڈ حاصل کیا۔
• گزشتہ 24 سالوں (1984-2008) میں سے15 سال سکول کے 28طلباء بورڈ میں پوزیشن کے حقدار ٹھہرے ۔
1993 سے 2005 تک اسکالر شپ کی تفصیل بھی ہمارے سکول کی تاریخ کا ایک زریں عنوان ہے۔ اس سلسلہ میں وظائف کی مختصر ترین تاریخ حسب ذیل ہیں۔
• 1993 میں ظل ہما، سعدیہ اقبال اور عظمی رشید نے
• 1994 میں کرن مقصود اور نادیہ ثاقب نے
• 1995 میں محمد عثمان ، احسن ریاض ، نادیہ اقبال ، امتیاز اسلم ، سرفراز عالم ، علاوالدین جمیل ، زاہد اقبال اور آمنہ حسیب
• 1996 میں قاسم مقبول ، عرفان بھٹی ، سرفراز احمد ، توقیر احمد، محمد عدیل ، میمونہ صدف ، عفت اشرف اور نادیہ عارف۔
• 1997 میں احسن پرویز ، خرم شہزاد ، عمران حامد ، سائرہ ستار ، عائشہ شاہنواز ، صدف سعید اور نعمان سلیم۔
• 1998 میں سارہ بٹ ، کرامت عباس ، ہما نزیر ، عظمیٰ بٹ م زونیرا ریاض ، محسن پرویز اور فائزہ نواز
• 1999 میں مطاہر عباس ، سجاد احمد ، فرحان جاوید ، حافظ عدنان اعجاز ، امرینہ شہزادی ، صالحہ حنا اور سیدرہ شہزادی
• 2000 میں سعدیہ محمود ، نعمان رفیق، ثمرہ ناصر ، محسن اعجاز ، اسرار احمد ، محمد کامران اکرم ، صبا اشرف اور حنا خالد
• 2001 میں سونیا ارشد ، عائشہ شوق ، زینت بتول اور حرا ابیض
• 2002 میں عائشہ غفار ، مصباح محمود ، عائشہ الیاس ، عائشہ محمود، ھما اشرف، کاظم عباس ، اور حافظ معظم فرقان
• 2003 میں حافظہ طیبہ ملک ، عروج عزیز اور عنیزہ حسین
• 2004 میں زونیرا شاہد اور حسن شفیق
• 2005 میں سدرہ غفار ، فائزہ خان ، راحیلہ انور ، انعم بٹ ، اقرا رزاق اور یسریٰ رزاق
جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 1970 سے لیکر آج تک ملکی اور غیر ملکی ہر طبقہ فکر کی شخصیات نے اس ادارے کا وزٹ کیا۔ اور اپنے تاثرات سے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی۔ ان کے الفاظ ہمارے لئے ایک سند کا درجہ رکھتے ہیں۔ تمام حضرات کے اسما٫ گرامی لکھنے کے لئے تو شاید ایک دفتر درکار ہو البتہ چیدہ چیدہ شخصیات کے اسما٫ گرامی درج ذیل ہیں۔
 جناب میاں محمد نوازشریف سابق وزیر اعظم پاکستان
 جناب مجید نظامی چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت
 جناب حکیم محمد سعید صاحب مرحوم سابق گورنر سندھ ۔ وائس چانسلر مدینہ الحکمت
 جناب علامہ ڈاکٹر طاہر القادری عظیم مفکر ، پروفیسر ۔ سیاسی رہنما۔
 جناب صاحبزادہ سید فیض الحسن مرحوم معروف عالم دین
 جناب اے۔زیڈ کے شیر دل سابق کمشنر گوجرانوالہ بانی قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول
 محترمہ بشریٰ رحمن صاحبہ ممتاز ناول نگار ، کالم نویس اور سابق ایم ۔ پی اے
 جناب غلام دستگیر خان ۔ سابق وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت
 جناب شیخ محمد منصور سابق ایم این اے
 جناب رانا محمد اقبال سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات
 جناب عبدالرحمن قریشی پرنسپل ایچی سن کالج لاہور
 جناب حفیظ اللہ اسحاق سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
 جناب سردار محمد اسلم سکھیرا سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
 جناب جی ایم پراچہ سابق کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن
 جناب عبد المجید ٹوانہ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
 جناب چوہدری اختر سعید سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
 جناب بشیر احمد خان سابق سپرٹنڈنٹ پولیس گوجرانوالہ
 جناب حاجی محمد ابراہیم پھلروان ڈائریکٹر لوٹس میٹل ورکس
 جناب چوہدری محمد امین سابق ڈی آئی جی گوجرانوالہ
 جناب سید حسنات احمد سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
 جناب کیپٹن مہابت خان سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
 جناب کمانڈر ظہور احمد سابق ڈائیریکٹر تعلیمات لاہور ریجن
 جناب قاری غلام صادق سابق چیرمین سیکنڈری بورڈ
 جناب ڈاکٹر سلام الدین نیاز سابق ایڈمنسٹر بلدیہ گوجرانوالہ
 جناب چوہدری محمد صدیق سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گوجرانوالہ
 جناب ادیب جادوانی چیرمین مون لائٹ سکولز ، جنرل سیکرٹری APPSMA ، چیف ایڈیٹر مون ڈائجسٹ معروف کالم نگار
 محترمہ ماری نوف صاحبہ جرمن سکالر
 جناب شیخ زاہد محمود معروف صنعتکار سعودی عرب
ان کے علاوہ صنعتی ، تجارتی ، سیاسی شخصیات ، بیورو کریٹس ، فلمی اور ٹیلی ویژن کے فنکار و کار پردازان کے علاوہ معروف کارٹونسٹ جناب جاوید اقبال اور مسلم لیگ ق پنجاب کی جنرل سیکر ٹری محترمہ ظل ہما عثمان مرحومہ قال زکر ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محترمہ ظلم ہما نے میٹرک تک تعلیم اسی ادارے سے حاصل کی۔
 
Top