گوجرانوالہ الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات

فخرنوید

محفلین
گوجرانوالہ الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات میں اقبال مرزا کو صدر اور شفقت عمران جنرل سیکرٹری منتخب، چیمبر آف کامرس کے اقبال ہال میں منقعد ہونے والے الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن گوجرانوالہ کے اجلاس میں ٹی وی چینلز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں اکثریت رائے سے سال 2010 کے لئے اقبال مرزا(اپنا نیوز ) کو صدر ،شفقت عمران (جیونیوز) کو جنرل سیکرٹری ، عتیق یوسف ضیاء (رائل نیوز)سینئر نائب صدر جبکہ میاں عابد(انڈس نیوز)،بابر شہزاد (دن نیوز)،یاسر احمد(چینل5) کو نائب صدور،ضیاء الرحمن بٹ (DMڈیجیٹل ) جائنٹ سیکرٹری، اشفاق خان(چینل 5 ) فنانس سکریڑی ،نسیم شاہد(پنجاب نیوز) ایڈیشنل سیکرٹری ،تسنیم احمد چیمہ(ریڈیو ایف ایم) سیکرٹری نشرو اشاعت کامیاب قرار پائے جبکہ سینئر صحافیوں اعجازالحسن میر(وقت نیوز)،محمد اکرم ملک(پی ٹی وی نیوز) ،شبیر حسین مغل(اے ٹی وی نیوز) ،طارق منیر بٹ(اے ار وائی نیوز) کو گورننگ باڈی ،راجہ حبیب(آج نیوز) ،ٖفرخان راشد میر(وقت نیوز) ،فیصل کھوکھر(سماء نیوز)،تنویر احمد بٹ(دنیا نیوز)،حافظ شاہد منیر (ایکپریس نیوز)،احتشام احمد شامی (نیوزون)،شاہد اسلام (ڈان نیوز)،غلام فرید(اے ار وائی نیوز) ، ندیم ڈار(میٹرو نیوز) ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی منتخب ہوئے ۔نو منتخب صدر اقبال مرزانے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انشاء اللہ دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے اور الیکٹرانک میڈیا کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدمات کرینگے جبکہ نو منتحب جنرل سیکرٹری شفقت عمران نے کہا کہ الیکڑونک میڈیا کے ممبران کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا۔
22563_282579357932_731052932_3414020_8011371_n.jpg
 
Top