گناہ کردہ کی سزائیں بھگت رہے ہیں عوام گوجرانوالہ

فخرنوید

محفلین
گوجرانوالہ میں سستے رمضان بازار لگائے جانے کے احکامات پر کمشنر اور ڈی سی او نے صرف کاغذی کاروائی کرتے ہوئے نام نہاد بازار تو لگا دئیے لیکن وہاں پر آٹا اور چینی پہنچانے میں ناکام رہے ۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف نے اچانک دورہ کر کے کمشنر اور ڈی سی او کے انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ گو جرانوالہ شہر کے لئے روزانہ کی بنیاد پر آٹا کا کوٹہ 1000 تھیلہ سے 2000 ےھیلہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل گوجرانوالہ میں آٹے اور چینی کے حصول میں لوگ زلیل و خوار ہو رہے تھے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے روزہ دار عوام واپڈا کو بد دعائیں دیتی سنائی دیتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں اس پر ایک رپورٹ


بشکریہ وائس آف پاکستان
 

dxbgraphics

محفلین
اس کا ایک ہی علاج ہے
خلافت صرف اور صرف خلافت
جمہوریت میں ایک سے ایک ذلیل آدمی عوام پر مسلط ہوجاتا ہے
 
Top