گمشدہ گیم کی تلاش!

رانا

محفلین
میں نے بچپن میں ایک گیم کھیلی تھی۔ اب اسکا نام بھی پورا یاد نہیں لیکن مجھے بہت پسند ہے اس کے کچھ ہنٹ دے رہا ہوں اگر کوئی دوست اسکا صحیح نام اور ڈاؤن لوڈ کا لنک بتا سکیں تو مشکور ہوں گا۔

اسکے نام میں ایک لفظ شائد ghost ہے۔
اس گیم کا دوسرا پارٹ بھی آیا تھا۔
ایک ایڈونچر گیم ہے۔
اس میں ایک داڑھی والا چھوٹا سا آدمی بطور ہیرو ہوتا ہے۔
اور پہلا سین کسی قبرستان کا سا ہوتا ہے جس میں وہ چلتا جاتا ہے اور راستے میں زمین سے مردے نکلتے رہتے ہیں اور وہ ان کو ایک تیر کی طرح کے ہتھیارسے مارتا ہے۔
اگر کسی قبر پر وہ فائر کرے تو اس میں سے ایک گدھ نکلتا ہے جو ایک ستاروں کا ہالا پھینکتا ہے جسے سے وہ ہیرو کچھ دیر کےلئے مینڈک میں تبدیل ہوجا تا ہے۔
اور کبھی کسی دشمن کو مارنے سے اسکو نیلے رنگ کی وردی بھی ملتی ہے اور کبھی مختلف ہتھیار ملتے ہیں جیسے چاقو اور آگ وغیرہ۔

ان ہنٹس سے اگر کسی کو سمجھ میں آجائے تو پلیز لنک یا کم از کم گیم کا پورا نام بتا دیں پھر شائد ریمبو سینٹر سے مل جائے۔ اب کوئی کہے گا کہ بچپن کے گیم کو آخر کھیلنے کا شوق کیوں چرایا ہے تو جناب یہ راز کی بات ہے:idontknow:
 

mfdarvesh

محفلین
رانا صاحب مل جاتی ہے یہ گیم، گھوسٹ ہی نام ہے اس کا، mameرومز میں تھی میرے پاس، گھر جا کے چیک کروں گا۔
 

رانا

محفلین
رانا صاحب مل جاتی ہے یہ گیم، گھوسٹ ہی نام ہے اس کا، mameرومز میں تھی میرے پاس، گھر جا کے چیک کروں گا۔

شکریہ درویش بھائی۔ چیک کرکے اسکا نام کنفرم کردیں اور اگر ہوسکے تو جس سی ڈی میں ہے اسکا بھی ہنٹ دے دیں کہ sega کی ہے یا mame سیریز کی ہے۔ اور اگر کسی دوست کو اسکا لنک معلوم ہو تو اور بھی اچھا ہے۔
 

رانا

محفلین
سر جی ابھی تک آپ نے نام کنفرم نہیں کیا!! دراصل میں ایک مہینہ پہلے mime کی ایک سی ڈی لے کر آیا تھا اس میں ایک گیم ghost کے نام سے بھی تھی لیکن جب رن کی تو پتہ لگا کہ کوئی دوسرا گیم ہے جس سے میں نے اندازہ لگایا کہ شائد اس گیم کا نام مجھے ٹھیک سے یاد نہیں ہے اسی لئے آپ سے چیک کر کے کنفرم کرنے کا کہا تھا۔
 

mfdarvesh

محفلین
Ghouls'n Ghostsنام ہے اس گیم کا، میں چیک کیا تھا، ملی نہیں، اب دوبارہ سسٹم کنگھالنا ہے۔ اسی گیم کی بات کررہے ہیں نا

super_gng_vc.gif
 

رانا

محفلین
ارے زبردست کمال کر دیا آپ نے۔ بالکل یہی گیم ہے۔ میرا خیال ہے اگر "گیم بتائیں" کے نام سے کوئی دھاگہ شروع کیا جائے جس ہنٹس کی مدد سے گیم بوجھنا ہو تو آپ ہی سرفہرست رہیں گے۔ بہت شکریہ گیم کا نام کنفرم کرنے کا۔ اب کم از کم میں سی ڈی خریدنے سے پہلے اسکے بیک کور پر نام تو سرچ کرسکتا ہوں تاکہ درست سی ڈی خرید سکوں۔:hatoff:
 

رانا

محفلین
بہت شکریہ صابر صاحب! اس طرف تو نظر ہی نہیں گئی اس میں تو پہلے ہی یہ شامل ہے بلکہ اس کو علاوہ وہ بہت سارے گیم بھی شامل ہیں جو کبھی میرے بہت پسندیدہ رہے ہیں اور جن کے بارے میرا خیال تھا کہ شائد اب کسی کو علم بھی نہ ہو لیکن سبھی نے کھیلے ہوئے ہیں بہت ہی زبردست دھاگہ کھولا ہے آپ نے پرانی یادیں تازہ کردیں۔ اور ان تمام گیمز کے نام بھی معلوم ہوگئے جن کا زہن میں صرف خاکہ ہی تھا۔
 
Top