گلے میں خارش۔ریشہ۔سانس کی تنگی

فہیم

لائبریرین
متفق ہوں۔۔۔ اسی لیے میں نے سگریٹ کی بجائے ویپنگ شروع کر دی
ویپنگ کیا شیشے کی ہی چھوٹی قسم ہے؟
کیونکہ دونوں میں ہی فلیور لیکوٹ استعمال کیا جاتا ہے۔
اسی طرح جیسے پڑھنے میں آتا ہے کہ شیشہ انتہائی نقصان دہ چیز ہے تو کیا الیکٹرونک سگریٹ بھی بھی اسی طرح نقصان دہ ہے یا پھر ان دونوں میں کوئی فرق ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
ویپنگ کیا شیشے کی ہی چھوٹی قسم ہے؟
کیونکہ دونوں میں ہی فلیور لیکوٹ استعمال کیا جاتا ہے۔
کہہ سکتے ہیں۔
لیکن شیشہ تو حقہ ہی کی قسم ہے جس میں سموکنگ بھی کی جا سکتی ہے اور ویپنگ (ایویپوریشن) بھی جب کہ الیکٹرانگ سگریٹ یا ویپرائزر میں صرف ویپنگ کی جاتی ہے۔
سموکنگ کے لیے کسی مواد کو جلایا جاتا ہے اور اس کا دھواں کھینچا جاتا ہے اور ویپنگ میں مائع کو گرم کر کے بخارات (ویپرز) میں تبدیل کیا جاتا ہے جسے عمل تبخیر (ایویپوریشن) کہتے ہیں اور ان بخارات کو سانس کے ذریعے کھینچنے کے عمل کو ویپنگ۔
اسی طرح جیسے پڑھنے میں آتا ہے کہ شیشہ انتہائی نقصان دہ چیز ہے تو کیا الیکٹرونک سگریٹ بھی بھی اسی طرح نقصان دہ ہے یا پھر ان دونوں میں کوئی فرق ہے؟
نقصان دہ کے ساتھ "انتہائی" لگا دیں یا جو جی چاہے لگا لیں۔ :)
الیکٹرونک سگریٹ کے بھی نقصانات ہیں لیکن موجودہ ریسرچ رپورٹس یہ کہتی ہیں کہ سگریٹ کی نسبت اس کے نقصانات 10 فیصد ہیں۔
پڑھنے میں آیا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس اپنے ڈاکٹرز کو ہدایت جاری کرنے کے متعلق سوچ رہی ہے کہ سگریٹ نوشوں کو الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ بطور دوا دیا کریں۔
گذشتہ کچھ سالوں میں ویپنگ انڈسٹری میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور اب تمام اچھے ای لیکوڈ بنانے والے اپنے لیکوڈز کے بارے میں لیبارٹری رپورٹس ساتھ لگاتے ہیں کہ یہ فلاں فلاں نقصان دہ کیمیکلز کی ملاوٹ سے پاک ہیں۔
 
آخری تدوین:
جناب عمران صاحب پہلے ہی آپ کے پاس بہت سے مشورے آچکے ہیں ،شاید آپ کو میرے مشورے کی ضرورت نہ ہو مگر یہ مسئلہ میرے ساتھ 20 سال رہاہے اس لیے بتا رہا ہوں
ہمدرد کی اطریفل اسطخدوس اور قرشی کی دماغی کی چار چار ڈبیاں لے لیں اور صبح وشام باقاعدگی سے استعمال کریں ۔ یہ تجربہ شدہ مسئلہ ہے نہ آپ کو ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی کسی اپریشن کی ۔
آپ کے ساتھ جو مسلہ 20 سال رہا اسکی وضاحت کر دیں مہربانی کر کے
 
فہیم

لائبریرین
کہہ سکتے ہیں۔
لیکن شیشہ تو حقہ ہی کی قسم ہے جس میں سموکنگ بھی کی جا سکتی ہے اور ویپنگ (ایویپوریشن) بھی جب کہ الیکٹرانگ سگریٹ یا ویپرائزر میں صرف ویپنگ کی جاتی ہے۔
سموکنگ کے لیے کسی مواد جو جلایا جاتا ہے اور اس کا دھواں کھینچا جاتا ہے اور ویپنگ میں مائع کو گرم کر کے بخارات (ویپرز) میں تبدیل کیا جاتا ہے جسے عمل تبخیر (ایویپوریشن) کہتے ہیں اور ان بخارات کو سانس کے ذریعے کھینچنے کے عمل کو ویپنگ۔

نقصان دہ کے ساتھ "انتہائی" لگا دیں یا جو جی چاہے لگا لیں۔ :)
الیکٹرونک سگریٹ کے بھی نقصانات ہیں لیکن موجودہ ریسرچ رپورٹس یہ کہتی ہیں کہ سگریٹ کی نسبت اس کے نقصانات 10 فیصد ہیں۔
پڑھنے میں آیا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس اپنے ڈاکٹرز کو ہدایت جاری کرنے کے متعلق سوچ رہی ہے کہ سگریٹ نوشوں کو الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ بطور دوا دیا کریں۔
گذشتہ کچھ سالوں میں ویپنگ انڈسٹری میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور اب تمام اچھے ای لیکوڈ بنانے والے اپنے لیکوڈز کے بارے میں لیبارٹری رپورٹس ساتھ لگاتے ہیں کہ یہ فلاں فلاں نقصان دہ کیمیکلز کی ملاوٹ سے پاک ہیں۔
دھاگے کے عنوان کی مناسبت سے یہ بھی ایک علاج ہوسکتا ہے۔
کیونکہ ویپنگ کو بطور نیبولائزر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بس اس میں منٹ فلیور بھریں اور بقول وارث بھائی دبا کر کش لگائیں اس طرح اسٹیم سینے تک جائے گی اور ناک سے باہر آئے گی تو سب بند چیزیں خود کھل جائیں گی:)
 
قیصرانی

لائبریرین
بیر گرلز سے جو متاثر ہیں۔
maxresdefault.jpg
میں متاثر ہوں، دماغ متاثر نہیں ہوا ابھی، ل و ل
 
فاتح

لائبریرین
دھاگے کے عنوان کی مناسبت سے یہ بھی ایک علاج ہوسکتا ہے۔
کیونکہ ویپنگ کو بطور نیبولائزر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بس اس میں منٹ فلیور بھریں اور بقول وارث بھائی دبا کر کش لگائیں اس طرح اسٹیم سینے تک جائے گی اور ناک سے باہر آئے گی تو سب بند چیزیں خود کھل جائیں گی:)
نہیں۔ ویپنگ اور نیبولائزیشن دو الگ طریقوں پر کام کرتی ہیں۔
 
اسلام و علیکم
میری عمر 17 سال ہے۔
مجھے دو سال سے گلے میں خارش ہے جسکی وجہ سے ہلکی ہلکی کھانسی رہتی ہے۔لیکن چھ ماہ پہلے سے مجھے سانس کی تنگی گلے کے دونوں طرف دباؤ رہتا ہے۔جھکنے پر یہ دباؤ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ ناک بھی مکمل نہیں کھلتا ۔گلے میں گدگدی ہوتی رہتی ہے۔اسکی وجہ سے میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔پریشانی کی وجہ سے پڑھائ پر بھی توجہ نہیں دے پاتا۔
یہ کیا مسئلہ ہے؟
پانچ کام کریں۔
پہلا: پانی تیز گرم کرکے بھاپ کے آگے چادر میں بیٹھ کر لمبے لمبے سانس لیں۔
دوسرا: دن میں دو وقت تیز نمک اور نیم گرم پانی کے غرارے کریں۔
تیسرا: شہد کو نیم گرم پانی میں ملا کر صبح و شام دن میں میں دو بار لیں۔
چوتھا: مرغی کا گوشت ہڈیوں سمیت لے کر اس کا نمک اور کالی مرچ کا پتلا پانی والا سوپ (یخنی) تیار کرلیں۔ اور اسے گرم گرم پئیں۔
پانچواں: کسی بھی پنساری یا یونانی حکیم سے جڑی بوٹیوں کا جوشاندہ بنوالیں یا پھر میڈیکل یا جنرل سٹور سے ہربل چائے لے لیں۔
اس کے علاوہ فوری طور پر سگریٹ، حقہ یا تمباکو اور دھوا دینے والی چیزوں سے دور رہیں۔
اگر دو دن میں کوئی بہتری محسوس کریں تو عمل جاری رکھیں بصورتِ دیگر ڈاکٹر سے رجوع کرکے باقاعدہ معائنہ کروائیں۔​
 
آخری تدوین:
نکوٹین کے اور بھی کئی فوائد ہیں:
تمباکو نوشی کے فوائد
مجھ سمیت ہر تمباکو نوش کی خدمت میں بطور نذرانہ۔
 
فاخر رضا

محفلین
کیا دنیا میں کوئی ایسی "دوا" ہے جس کے کوئی سائڈ افیکٹ نہ ہوں؟
جن دواؤں میں steroid کی کوئی قسم ہو اس کے استعمال میں زیادہ احتیاط کرنی چاہئے. اس وجہ سے لکھ دیا. آپ کے سوال کا جواب آپ کو پہلے سے معلوم ہے. کسی بھی دوا جس میں steroid ہوں ان کو بے دریغ بہترین دوا کے طور پر متعارف کرانے پر اعتراض ہے.
 
جی درست۔
ایلوپیتھک کا نام لے کر اسے سائڈ افیکٹ کی وجہ بتانے پر اعتراض تھا۔ آپ کی وضاحت سے متفق ہوں۔
 
کعنان

محفلین
حقہ اور شیشہ ایک ہی چیز کے دو الگ زبانوں میں نام ہیں، اردو میں حقہ اور عربی میں شیشہ۔
کہا جاتا ہے کہ حقہ و شیشہ پینے پر تمباکو سے حاصل ہونے والی کافی زہریلی اشیاء پانی میں حل ہو جاتی ہیں اور دھواں فلٹر ہو کے پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے، مزید حقہ پر دھواں پھیپھڑوں سے ہی کھینچنا پڑتا ہے اور سگریٹ پر حلق بند کے کے منہ سے جسے چاہیں تو آدھا یا پورا دھواں پھیپھڑوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

29nclrt.png
 
ڈاکٹر صاحب قبلہ آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
ڈاکٹر بھی انسان ہی ہوتے ہیں سر۔
اور میں تو ابھی مکمل ڈاکٹر بھی نہیں ہوا اس لیے "کچھ زیادہ انسان" ہوں۔ یوں بھی اس فہرست میں ہمارا شمار ڈاکٹری سے قبل ادبی سرگرمیوں اور "تمباکو نوشانِ خرد باختہ" کی محافل کے باعث ہوا۔
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
آپ لوگ سگریٹ پر ہی گفتگو کرنے لگ گئے جبکہ یہاں تو علاج بتانا تھا۔ ویسے جو بیماریاں ان صاحب نے بتائی ہیں وہ ساری سگریٹ نوشی کے طفیل ہی ملتی ہیں۔
 
ہادیہ

محفلین
آپ کو نہیں کہا، وارث بھائی اور فہیم صاحب کر رہے تھے بحث۔ میں نے اقتباس لیے بغیر ہی کمنٹ کر دیا ان کے کمنٹس پڑھ کر۔
 
فہیم

لائبریرین
ایک چھوٹا سا مشورہ میں بھی دے دوں کہ،
اس مرض کے لیے دو کام کیجئے ایک تو روزانہ بلا ناغہ ناک کے اندر نرم ہڈی کے پاس خالص سرسوں کا تیل لگائیں۔ بہتر ہے کہ دو وقت لگائیں۔ تھوڑا سا چھوٹی انگلی یا پھر کارٹن اسٹک کی مدد سے لگایا جاسکتا ہے۔
دوسرا یہ کہ طیبی یا کسی بھی اچھے دوا خانے کا "لعوقِ سپستاں" لیں اور صبح و شام یہ بھی ناشتے اور کھانے کے بعد ایک چمچی گرم پانی میں ملا کر پی لیں یا پھر ایسے ہی سادہ پانی سے کھالیں۔
امید ہے آپ کی بیماری میں خاصہ افاقہ ہوگا۔
 
Top