گلگت و بلتستان قانون سازی کی راہ پر

آفت

محفلین
گلگت و بلتستان قانون سازی کی راہ پر
بارہ نومبر کے دن گلگت و بلتستان میں پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے لیے الیکشن ہو رہے ہیں _ یوں اس علاقہ کا ایک درینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا کہ یہاں کے لوگ گلگت و بلتستان میں اپنے وزیر اعلٰی کا انتخاب کر سکیں گے _ تاریخی طور پر یہ علاقے کشمیر کا حصہ ہیں یہاں کی عوام نے ہمارے قبائلی علاقوں کی عوام کی مدد سے ہندوستان سے خود آذادی حاصل کی بہرحال کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے ابھی تک اس علاقے کو باقاعدہ طور پر پاکستان میں ضم نہیں کیا جا سکا _ حالانکہ یہاں کے لوگ ایک عرصہ سے اس کا الحاق پاکستان سے کرنے کی تحریک چلا رہے ہیں لیکن اس علاقے میں کسی قد آور سیاسی شخصیت کے نہ ہونے کہ وجہ سے ان کی آواز موثر طور پر حکومتی ایوانوں تک نہ پہنچ سکی _ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے اپنے دور حکومت میں کچھ اصطلاحات کا نفاذ کیا لیکن وہ علاقے کی عوام کے مطالبے سے بہت کم تھیں _ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے ایک قدم آگے بڑھ کر مزید کچھ اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے اب یہاں الیکشن کا انقعاد ممکن ہو رہا ہے _ لیکن یہ الیکشن مقامی حکومت کے قیام تک ہی محدود ہیں قومی سیاست میں ابھی بھی یہاں کے لوگوں کی شمولیت کا مسئلہ ہنوز باقی ہے _ آنے والے وقت میں کیا یہاں کی عوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی نمائیندگی دی جائے گی یا نہیں اس پر بدستور سوالیہ نشان لگا ہوا ہے _
گلگت و بلتستان چھ اضلاع گلگت،سکردو،گھانچے۔غذر،دیامیر،اور استور پر مشتمل علاقہ ہے _ یہاں اکثریت شینا اور بلت زبانیں بولتی ہے اس کے علاوہ بھی چند زبانہیں اس علاقہ میں رائج ہیں _
گلگت و بلتستان کی سیاست میں پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل ہے _ اس کے علاوہ نواز لیگ بھی کافی پاپولر ہے _ ماہرین کے مطابق ایم کیو ایم کو بھی حکومتی اتحاد میں شامل ہونے کی وجہ سے اور پیپلز پارٹی سے ڈیل کی بدولت ایک دو نشستیں مل سکتی ہیں _ چند علاقوں میں اے این پی بھی قسمت آزمائی کر رہی ہے _
کل چوبیس حلقوں میں پیپلز پارٹی 23 ایم کیو ایم 19 اور نواز لیگ 15 نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں لائی ہے _ اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے درمیان ہے لیکن ایم کیو ایم بھی اپ سیٹ کر سکتی ہے _
 

آفت

محفلین
نواز لیگ اور قاف لیگ اپنے اپنے الگ الگ امیدوار کھڑے کر رہی ہیں جس کا فائدہ مخالف پارٹیوں کو پہنچ سکتا ہے ۔
گلگت کی ایک نشست سے ایم کیو ایم کے امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکش موخر کر دیا گیا ۔
 
نواز لیگ اور قاف لیگ اپنے اپنے الگ الگ امیدوار کھڑے کر رہی ہیں جس کا فائدہ مخالف پارٹیوں کو پہنچ سکتا ہے ۔
گلگت کی ایک نشست سے ایم کیو ایم کے امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکش موخر کر دیا گیا ۔

نواز لیگ اور قاف لیگ دو الگ جماعت ہیں اسلئے اپنے الگ الگ امیدوار کھڑے کر رہی ہیں۔ :noxxx:
 

آفت

محفلین
جو خبریں آ رہی تھیں اور جیسا اسکرپٹ لکھا گیا تھا نتائج اسی کے عین مطابق نکلے ۔ دبئی میں ہونے والے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مزاکرات میں ایم کیو ایم نے گلگت بلتستان میں دو سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا ۔ جو پورا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ نواز لیگ ،قاف لیگ او دوسری جماعتیں الیکشن سے پہلے اسی بات کی نشاندہی کر رہی تھیں ۔ انجیئرڈ انتخابات کے آخری روز ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے پولنگ کے بعد ایم کیو ایم نے دھاندلی کا نعرہ بلند کر کے چور بھی کہے چور کا عملی مظاہرہ کیا ۔ ویسے جو لوگ کہتے تھے کہ ایم کیو ایم کے جلسوں میں لاکھوں لوگ شریک ہو رہے ہیں وہ اس صورت احوال کو اب کس طرح جسٹیفائی کرتے ہیں یہ چند دنوں میں ظاہر ہو جائے گا ۔ پورے گلگت بلتستان میں سات لاکھ اور چند ہزار رجسٹرڈ ووٹرز تھے جو چوبیس مختلف حلقہ انتخاب میں اور دور دراز علاقوں میں رہائش پزیر تھے ایسے میں ان جلسوں کی منظر کشی کر کے بے بنیاد دعوٰے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔
 

آفت

محفلین
قاف لیگ کو اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف کی مقبولیت سے خائف ہو کر بنایا تھا جس کا نقصان نواز شریف کو تو ہوا ہی لیکن قاف لیگ مشرف کی مکمل سپورٹ اور ریکارڈ دھاندلی کے باوجود بھی پچھلے عام انتخابات میں ناکام ہوئی ۔
نواز لیگ اور قاف لیگ دو الگ جماعت ہیں اسلئے اپنے الگ الگ امیدوار کھڑے کر رہی ہیں۔ :noxxx:
 

آفت

محفلین
اب تک موصول ہونے والے رزلٹ کے مطابق پارٹی پوزیشن یوں ہے

پی پی پی ۔۔ 11
نواز لیگ ۔۔۔۔۔ ۔2
قاف لیگ ۔۔۔۔ 2
جے یو آئی ۔ 1
ایم کیو ایم ۔۔ 1
آذاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4
ٹوٹل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 21
GBLA-1 Gilgit 1
Candidate Name Votes Party
Winner Syed Razi Uddin 10012 IND
Runner-up Jaffer Ullah 8858 PML N


GBLA-2 Gilgit 2
Candidate Name Votes Party
Winner Deedar Ali 4535 IND
Runner-up Jameel Ahmed 2774 PPP


GBLA-3 Gilgit 3
Candidate Name Votes Party
Winner
Runner-up


GBLA-4 Gilgit 4
Candidate Name Votes Party
Winner Muhammad Ali Akhtar 5024 PPP
Runner-up Muhammad Ali 3194 IND

GBLA-5 Gilgit 5
Candidate Name Votes Party
Winner Mirza Hussain 1859 PML Q
Runner-up Zulfiqar Ali Murad 1666 PPP


GBLA-6 Gilgit 6
Candidate Name Votes Party
Winner Wazir Baig 3571 PPP
Runner-up Kamil Jan 2240 MQM


GBLA-7 Skardu 1
Candidate Name Votes Party
Winner Syed Mehdi Shah 5595 PPP
Runner-up Wazir Wilayat 2270 PML Q


GBLA-8 Skardu 2
Candidate Name Votes Party
Winner Sheikh Nisar Hussain 7793 PPP
Runner-up Syed Muhammad Ali Shah 4701 IND


GBLA-9 Skardu 3
Candidate Name Votes Party
Winner Wazir Shakil Ahmed 6432 PPP
Runner-up Haji Fida Muhammad Nashad 2592 PML N


GBLA-10 Skardu 4
Candidate Name Votes Party
Winner Wazir Hussain 3578 PPP
Runner-up Raja Hussain Khan 3473 IND


GBLA-11 Skardu 5
Candidate Name Votes Party
Winner Syed Muhammad Ali Shah Rizvi 3145 PPP
Runner-up Fauzia Saleem 2208 IND


GBLA-12 Skardu 6
Candidate Name Votes Party
Winner Raja Azam Khan 9316 MQM
Runner-up Imran Nadeem 7125 PPP


GBLA-13 Astore 1
Candidate Name Votes Party
Winner Abdul Hameed Khan 3771 IND
Runner-up Farman Ali 3342 PML N


GBLA-14 Astore 2
Candidate Name Votes Party
Winner Muhammad Naseer 1915 PPP
Runner-up Mehboob Ali Khan 1760 IND


GBLA-15 Diamir 1
Candidate Name Votes Party
Winner Bashir Ahmed 2356 PML Q
Runner-up Ashiq Ullah 182 ANP


GBLA-16 Diamir 2
Candidate Name Votes Party
Winner Janbaz Khan 2403 PML N
Runner-up Muhammad Merajan 1500 PPP


GBLA-17 Diamir 3
Candidate Name Votes Party
Winner
Runner-up


GBLA-18 Diamir 4
Candidate Name Votes Party
Winner Gulbar Khan 2797 JUI F
Runner-up Malik Muhammad Miskin 1535 IND


GBLA-19 Ghazar 1
(Polling postponed)
Candidate Name Votes Party
Winner
Runner-up


GBLA-20 Ghazar 2
Candidate Name Votes Party
Winner Ali Madad Sher 3206 PPP
Runner-up Sultan Madad 2064 PML N


GBLA-21 Ghazar 3
Candidate Name Votes Party
Winner Muhammad Ayub Shah 5246 IND
Runner-up Ghulam Muhammad 4903 PPP


GBLA-22 Ghanche 1
Candidate Name Votes Party
Winner Muhammad Jaffer 3772 PPP
Runner-up Muhammad Ibrahim Sanai 1741 PML N


GBLA-23 Ghanche 2
Candidate Name Votes Party
Winner Muhammad Abdullah 4240 PML N
Runner-up Amina Bibi 3963 PML Q


GBLA-24 Ghanche 3
Candidate Name Votes Party
Winner Muhammad Ismail Engineer 2770 PPP
Runner-up Muhammad Shafiq 1811 PML N
 

آفت

محفلین
جی بی ایل اے 12 سکردو 6 میں کل ووٹرز کی تعداد 32300 ہے جس میں 16750 مرد اور 15550 خواتین شامل ہیں ۔
کل پولنگ کے روز یہاں کا درجہ حرارت مائنس 12 تھا یعنی نقطہ انجماد سے بھی بہت کم ۔ ان علاقوں میں خواتین بہت کم ووٹ ڈالتی ہیں اتنی سردی میں لوگ گھر سے کم ہی نکلتے ہیں پھر اتنی بڑی تعداد میں ان دو ہی پارٹیوں کو ووٹ ملنا کس بات کی غمازی کرتا ہے؟؟؟
GBLA-12 Skardu 6
Candidate Name Votes Party
Winner Raja Azam Khan 9316 MQM
Runner-up Imran Nadeem 7125 PPP
 

آفت

محفلین
دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ گلگت جی بی ایل اے ایک سے امیداوروں نے حاصل کیے ۔ لیکن یہاں کا درجہ حرارت کم ضرور تھا لیکن نقطہ انجماد سے کافی زیادہ تھا ۔ دوسرا یہاں کل ووٹرز کی تعداد 47835 ہے جس میں 27823 مرد اور 20012 خواتیں شامل ہیں ۔ پھر یہ حلقہ شہری علاقے پر مشتمل ہے ۔ جہاں خواتین پر اتنی پابندیاں بھی نہیں ہیں ۔
GBLA-1 Gilgit 1
Candidate Name Votes Party
Winner Syed Razi Uddin 10012 IND
Runner-up Jaffer Ullah 8858 PML N
 
جی بی ایل اے 12 سکردو 6 میں کل ووٹرز کی تعداد 32300 ہے جس میں 16750 مرد اور 15550 خواتین شامل ہیں ۔
کل پولنگ کے روز یہاں کا درجہ حرارت مائنس 12 تھا یعنی نقطہ انجماد سے بھی بہت کم ۔ ان علاقوں میں خواتین بہت کم ووٹ ڈالتی ہیں اتنی سردی میں لوگ گھر سے کم ہی نکلتے ہیں پھر اتنی بڑی تعداد میں ان دو ہی پارٹیوں کو ووٹ ملنا کس بات کی غمازی کرتا ہے؟؟؟
GBLA-12 Skardu 6
Candidate Name Votes Party
Winner Raja Azam Khan 9316 MQM
Runner-up Imran Nadeem 7125 PPP

یہ اس بات کی غمازی ہے کہ یہاں عوام میں جوش وخروش بہت تھا۔ اور مقابلہ کانٹے دار تھا اوربس :applause:
 
Top