گلوبل ویلج ۔ خوشحال اور مہذب انسانوں کا گہوارہ

[arabic][/arabic]گلوبل ویلج ۔ خوشحال اور مہذب انسانوں کا گہوارہ

آج کے انسان کے پاس جس قدر علم سرمایہ اور ٹیکنالوجی ہے اگر اس کو مثبت طریقے سے استعمال کیا جائے تو کرہ ارض کے تمام انسان نہ صرف خوشحال ہوسکتے ہیں بلکہ کائنات میں موجود یہ چھوٹا سا کرہ امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتا ہے یونیورسٹی آف ریفارمز کے قیام کا اولین مقصد یہی ہے کہ کرہ ارض پر موجود تمام با شعور انسانوں کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کروائی جائے اور پھر جو لوگ اس مقدس مشن میں شامل ہونا چاہتے ہیں انہیں منظم کیا جائے اور ان کے سامنے غور وفکر اور عملی اقدامات کا لائحہ عمل سامنے رکھا جائے۔ اس یونیورسٹی کا بنیادی فلسفہ قرآن سے ماخوذ ہے جس کے بنیادی نکات یہ ہیں کہ اس کائنات کا ایک خالق ہے تمام انسان آدم کی اولاد ہیں اور ہر انسان اپنے اعمال کے لئے جواب دہ ہے یہ وہ بنیادی نکات ہیںجن کی بنیاد پر ایک انسانی معاشرہ وجود پذیر ہو تو یہ کرہ ارض خوشحالی اور امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتا ہے اس لئے یونیورسٹی آف ریفارمز کا بنیادی پیغام بھی یہی ہے کہ کرہ ارض کو سب کے لئے خوشحال اور مہذب انسانوں کا مسکن بنانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں
 
Top