حبیب جالب گلشن کی فضا دھواں دھواں ہے::غزل

امین یوسف نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 23, 2016

  1. امین یوسف

    امین یوسف محفلین

    مراسلے:
    25
    غزل

    گلشن کی فضا دھواں دھواں ہے
    کہتے ہیں بہار کا سماں ہے

    بکھری ہوئی پتیاں ہیں گل کی
    ٹوٹی ہوئی شاخ آشیاں ہے

    جس دل سے ابھر رہے تھے نغمے
    پہلو میں وہ آج نوحہ خواں ہے

    ایک ہم ہی نہیں پائمال تنہا
    اے دوست! تباہ اک جہاں ہے

    جالب وہ کہاں ہے عشق تیرا
    پیارے وہ غزل تیری کہاں ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حبیب جالب​
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏اگست 10, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. احمد ابراہیم

    احمد ابراہیم محفلین

    مراسلے:
    24
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Busy
    ماشاءاللہ بہت عمدہ
     
  3. ثقیل ساقی

    ثقیل ساقی محفلین

    مراسلے:
    21
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Mad
    ہم ہی نہیں پائمال تنہا
    اے دوست! تباہ اک جہاں ہے
     
  4. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    4,613
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Question
    عمدہ شراکت!
     

اس صفحے کی تشہیر