"یہ قرضِ محبت ہے ادا ہو کے رہے گا" سید علی مطہر اشعر

میں تو اس پر بہت پہلے گرہ لگا چکا ہوں۔ بلکہ اسی طرح پر غزل کہہ چکا ہوں۔ مطلع، ایک دو شعر اور گرہ والا شعر تازہ کرتا چلوں:
اس شہر کا کیا جانئے کیا ہو کے رہے گا
ہر شخص بضد ہے کہ خدا ہو کے رہے گا
اُس دشمنِ ایماں نے نئی چال چلی ہے
کہتا ہے کہ اب بندہ مرا ہو کے رہے گا
اِس شہر پنہ کا ہمیں سایہ ہی بہت ہے
اک روز درِ شہر بھی وا ہو کے رہے گا
لکھنا ہے مجھے نوحہء برگِ گلِ یابس
"یہ قرضِ محبت ہے ادا ہو کے رہے گا"
۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین

۔۔۔واھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ پنہ ....پناہ ہے ہے نا ؟
 
یہ بھی تو ہوسکتا ہے خود شناسی تو ہے مگر ذات کو کسی چیز پر وار دیا جائے آگاہی ہوتے ہوئے ؟
بات "ہو سکتا" کی نہیں۔ آپ کا قاری آپ کے الفاظ سے معانی اخذ کرے گا۔ کیا اخذ کرنا ہے؛ اس کی طرف راہنمائی کرنا شاعر کا کام ہے۔ اپنے قاری کو کچھ ایسی بات ایسا نکتہ سجھائیے کہ وہ آپ کے پیچھے پیچھے چلا آئے۔
 
سمجھ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
۔۔۔واھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ پنہ ....پناہ ہے ہے نا ؟
جی ہاں! فارسی والے حروفِ علت کے معاملے میں خاصے کھلے واقع ہوئے ہیں۔ راہ گزر : رہگزر، کوہسار : کہسار، شاہسوار : شہسوار، شاہکار: شہکار ۔۔۔ وغیرہ
اکیلے الفاظ: پنہ:پناہ، رہ:راہ، گَہ:گاہ، شَہ:شاہ ۔۔۔ ہزاروں مثالیں ہیں۔
 
کچھ بھی نہ رہے گا گو کے رہے گا
وہی "کہ" اور "کے" کی غلطی جس پر ابھی بات ہو چکی۔ آپ کا مسئلہ اوزان کا بھی لگتا ہے۔
اگر کوئی آپ ہی سے کہہ دے کہ حضرت اپنے اس شعر کے مفاہیم تو بتا دیجئے۔ آپ کیا کہئے گا؟ جو بھی کہئے گا، وہ خود کو بتائیے۔ بات آپ پر کھلنی چاہئے۔ اگر آپ پر نہیں کھلتی تو قاری پر کیسے کھلے گی؟ اور اگر آپ پر کھل جاتی ہے تو ضروری نہیں کہ قاری پر بھی کھل جائے گی۔
 
سب سے پہلے بہت شکریہ آپ کے پرمغز جوابات کا اور....غلطی تسلیم "کے" اور "کہ" کے فرق کی .........
آپ ہے تو ابھی فرمایا کے قاری کو کوئی ایسا نکتہ دو کے وہ پیچھے پیچھے چلا آے ...تو اس میں ...میں نے یہی کوشش کی ہے ...بظاھر سب ناپید مگر موجود ...انسان قبر میں مگر اس پاس موجود ...محبوب نظر سے دور مگر نظر میں ....ہم پر تو بات کھلی اسے مصرے میں ڈھالا ....اب کچھ کوشش قاری بھی تو کرے ...یا دوسری صورت میں اس کیفیت کے وارد ہونے کا منتظر ہو کے اس پر عقدہ کھلے .....
 
خوش رہئے۔
یا دوسری صورت میں اس کیفیت کے وارد ہونے کا منتظر ہو کہ اس پر عقدہ کھلے .....
 
فاتح

لائبریرین
الف عین ، محمد یعقوب آسی ، محمد وارث ، مزمل شیخ بسمل ، سید عاطف علی ، محمد اسامہ سَرسَری ، محمد خلیل الرحمٰن ، فرخ منظور فاتح و دیگر، اساتذہء کرام اور ماہرینِ فن سے درخواست ہے ، کہ وہ بھی کوئی مصرع دیں جس پر گرہ لگے اور اگر کسرِ شان محسوس نہ کریں تو آپ حضرات بھی شرکت فرمائیں ۔
نیز ابھی تک ہونے والے مصرعوں میں کون سا سب سے بہتر لگا ؟ اس سے کہنے والوں کو حوصلہ ملے گا۔
جو گرہ مجھے اچھی لگی میں نے اسے علیحدہ رنگ سے ظاہر کر دیا ہے ۔ جس میں میرے اپنے لگائے ہوئے مصرعے شامل نہیں ہیں :):)
بڑی محبت۔۔۔ حاضر ہوں بھائی، کوشش بھی کرتا ہوں گرہ لگانے یا کم از کم پڑھ کر داد دینے کی۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت نوازش فاتح صاحب ! آپ جیسے صاحبان ِ علم و ہنر سے یوں حرف ِ قبولیت ملنا ہم جیسوں کے لئے بہت ہمت افزا ہوتا ہے ۔ بہت ممنون ہوں ۔
محترمہ، یہ آپ کی ذرہ نوازی و انکسار ہے ورنہ آپ کی لگائی ہوئی گرہ واقعتاً حسد میں مبتلا کر گئی :laughing:
 
ہما حمید ناز صاحبہ، مکالمے والا معاملہ حل نہیں ہوا آپ کا ابھی تک ، آپ "اپنی رکنیت" میں جا کر "رازداری" میں اسے درست کر سکتی ہیں یعنی " آپ سے مکالمہ کر سکتے ہیں ، ف"قط اراکین" کر لیں تو اراکین آپ سے مکالمہ کر سکتے ہیں
بھئی بہت بھول بھلیاں ہیں اس ترتیبات کے سیکشن میں تو ۔ ڈھونڈ ڈھانڈ کر اب ٹھیک کر دیا ہے ۔ میں پھر کہوں گی کاش کوئی ایسی جامع لڑی ہوتی کہ جہاں اس ویب سائٹ کی "ترکیب ِ استعمال" ایک ہی جگہ مل جاتی ۔:):)
مکرم ابن سعید صاحب ! کچھ چارہ گری کیجئے ۔ کسی کو لگائیے اس کام پر ۔ :):)
 
Top