گرج برس ساون گھر آیو

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آہ ! کیا یاد کرا دیا ، بارش مجھے بہت پسند ہے اور بڑا شوق تھا لیکن دو دن پہلے اتفاق سے ہم گھر واپس آرہے تھے کہ بارش شروع ہو گئی امی بھی ساتھ تھیں ، رکشے سے اترے تو روڈ پر اتنی بارش تھی بس ، اور کوئی آٹو ملنا بھی مشکل تھا چار منٹ کا سفر مجھےصدیوں جتنا لگا ، اور اس چار میں گھر واپس آتےمیں نے کئی بار سوچا کہ آج کے بعد میری توبہ جو خراب موسم میں گھر سے باہر نکلوں ۔ :(
 
تعبیر

محفلین
کیا حال ہیں عینی؟؟؟ سوری کہ یہاں رپلائی کچھ لیٹ ہو گیا
اب تو یاد بھی نہیں ہے کہ کہاں کہاں مجھے جواب دینا تھا
بچپن میں تو بارش میں خوب نہاتے تھے کاغذ کی کشتیاں بنا کر بارش کے پانی میں چلاتے تھے
پھرکالج کے دنوں میں ہم سب سہیلیاں ایک دوسرے کو بارش کے بعد جو پانی جمع ہوجاتا تھا اس میں دھکے دیتے تھے اور ایک دوسرے کے منہ پر بھی مٹی ملتے تھے ۔ایک دفعہ توایک سہیلی نے میری آنکھوں اور منہ میں مٹی ڈال دی تھی پھر تو میری آنکھیں ہی نہیں کھل رہی تھیں اس کے بعد وہ اندھوں کی طرح میرا ہاتھ پکڑ کر پانی پینے والی ٹینکی تک لیکر گئی اور میں نے منہ دھویا تو کچھ سکون ملا
پھر گھر جاتے ہوئے ڈرائیور انکل بہت برا منہ بنا کر دیکھتے تھے اور کہتے تھے کہ بی بی جی واپسی میں صاحب کو بھی لینا ہے اس لیے سیٹ گندی مت کیجیے گا
اس کے بعد کالج کی کسی لڑکی کا دوپٹہ لینا پڑتا تھا ادھار اس وعدے کی ساتھ کل دھو کر استری کر کے واپس کر دونگی
پھر گھر آکر امی کی ڈانٹیں پٹتی تھیں اور خوب لیکچر اور کافی دلچسپ القاب اور مثالیں :laugh::laugh::laugh:
اف کتنے مزے کے دن تھے

اور ابھی جب پچھلے سال پاکستان تھی تو بارش ہونے کے بعد ساری رات لائٹ غائب ہو جاتی تھی پھر تو باتوں ،انتاک شری اور کہانیوں کو سلسلہ چلتا تھا تو بس
اور اگر دن میں ہوتی ہے بارش تو سیدھے کچن کا رخ پکوڑے اور سموسوں کی دعوت شروع
 
قرۃالعین اعوان

شکریہ اپی اتنا خوبصورت جواب دیا آپ نے!
واقعی ایسے ہی گزرا کرتی تھیں بارشیں:happy:
اللہ کا شکر میں ٹھیک ہوں
آپ کیسی ہیں؟
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
rain-drops-cool-heavy.gif
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آہ ! کیا یاد کرا دیا ، بارش مجھے بہت پسند ہے اور بڑا شوق تھا لیکن دو دن پہلے اتفاق سے ہم گھر واپس آرہے تھے کہ بارش شروع ہو گئی امی بھی ساتھ تھیں ، رکشے سے اترے تو روڈ پر اتنی بارش تھی بس ، اور کوئی آٹو ملنا بھی مشکل تھا چار منٹ کا سفر مجھےصدیوں جتنا لگا ، اور اس چار میں گھر واپس آتےمیں نے کئی بار سوچا کہ آج کے بعد میری توبہ جو خراب موسم میں گھر سے باہر نکلوں ۔ :(
یہی تو مزے ہیں بارشوں کے:tongueout:
 
تعبیر

محفلین
شکریہ اپی اتنا خوبصورت جواب دیا آپ نے!
واقعی ایسے ہی گزرا کرتی تھیں بارشیں:happy:
اللہ کا شکر میں ٹھیک ہوں
آپ کیسی ہیں؟
:) :) :)
سارا پڑھا بھی یا ایویں ای ;)
تھیں مطلب؟؟؟
عینی آپ پاکستان میں ہوتی ہیں آجکل یا کہیں باہر؟؟؟کچھ تو اپنے بارے میں بتائیں تھوڑا بہت :)
الحمد اللہ میں بھی بالکل ٹھیک ٹھاک
پیغامات اتنے کم کم کیوں کر دیے آپ نے ؟؟؟
 
اپی پورا کا پورا پڑھا
میں پاکستان میں ہی ہوتی ہوں:happy:
آپ نے پوچھا ہی نہیں کچھ تو میں بھلا کیا بتاؤں؟:thinking:
پیغامات ہمممم میں نے آپ کو بتایا تھا نا اسی سب میں پھنس گئی ہوں:happy:
تھیں مطلب یہ کہ بچپن اور لڑکپن کی جو بارشیں تھیں ان جو سواد تھا وہ اب پچپن کی بارشوں میں مجھے محسوس نہیں ہوتا:happy:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ بارش کم آنسو زیادہ لگ رہے ہیں :p
ویسے جب آپ کا دل اداس ہو تو لگتا ہے کہ بارش بھی آپ کا ساتھ دے رہی ہے اور آپ کے ساتھ رو رہی ہے
اور جب آپ خوش ہوتے ہیں تو لگتا ہے کہ بارش بھی آپ کی خوشی میں شامل ہے
سمجھ لیں آنسو بھی ہیں اور بارش بھی:happy:
 
زبیر مرزا

محفلین
ہم کراچی آئیں تو بارش تم بھی آنا
ہم تمھاری تواضع
پکوڑوں سے کریں گے
اپنے ٹیرس پر بیٹھ کے
پُرانے گیت سنیں گے
بارش تم بھی آنا
 
Top