گرج برس ساون گھر آیو

عاطف بٹ

محفلین
بہت زبردست
بارش سے روٹھنا بہت نا انصافی ہے۔۔۔ ۔۔کوئی نا روٹھے
اور پھر کراچی کی بارش پیاری بہت پیاری۔۔۔ اتنی مشکل سے تو آتی ہے
آپ نے ابھی لاہور کی بارش ہی نہیں دیکھی، اسی لئے کراچی کی بارش کی اتنی تعریف کررہی ہیں! :)
 

زبیر مرزا

محفلین
کراچی کی بارش کا ذکر ہو تو اب بھی مناظرآنکھوں میں جھلکنے لگتے ہیں - جو وقت اسکول آف آرٹس میں گزارا اُس میں بارش کا لُطف
ہی کچھ اورتھا کوئی اُس دن کوئی غیرحاضرہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بارش کے دن سب کام کرنے نہیں بارش کو دوستوں کے
ساتھ انجوائے کرنے آتے تھے :) رابعہ آپا (پرنسپل) ڈانٹتی رہ جاتیں کے کلاسوں میں جاؤ اورشورشرابا بند کرو مگر کون سنتا تھا
منظوربھائی اور زینب آپا ( کنٹین والے) چائے بناتے بناتے تھک جاتے ہم چائے پیتے نا تھکتے - کہیں فائنل ائیر والے گانے گا رہے ہیں
تو کوئی حسن اسکوئر جا کے کسی مٹھائی والے سے سموسے لانے کا مشورہ دیتا پیسےاکٹھے ہوتے :)
عدنان بھائی اورنازیہ اپنے کیمرے لیے سب کے فوٹو بناتے - ہمارے آوارہ گروپ کو چھت پر جانے کی سوجھتی کہ بھیگنا ہے صحیح سے
بھیگیں :)
 

عاطف بٹ

محفلین
میں دیکھ چکی ہوں
لیکن لاہور میں بارش کا ہونا کیا بڑی بات ہے؟
تقریبا ہر دوسرے تیسرے دن ہوتی ہے:tongue:
ہیں!!! یہ لاہور ہے، دارجیلنگ یا ممبئی نہیں جہاں ہر دوسرے تیسرے روز بارش ہوجائے۔ :)
آپ تو صرف چھ دن رہی تھیں، ان میں سے بھی آپ درمیان میں شیخوپورہ چلی گئیں تو آپ نے کہاں سے دیکھ لی یہاں کی بارش! :)
 

عاطف بٹ

محفلین
میں جب وہاں تھی تو بارش دو بار ہوئی۔
مطلب ہوتی رہتی ہے بادل آئے بارش ساتھ لائے
یہاں ایسا نہیں ہوتا
وہ تو آپ مہمان آئی ہوئی تھیں تو ہم نے بارش والے فرشتے کے آگے ہاتھ پاؤں جوڑے کہ یار پھر پتا نہیں یہ کب آئیں گی لاہور، انہیں ذرا بارش کا نظارہ بھی دکھا ہی دو، ورنہ یہاں بھی کہاں روز روز ہوتی ہے بارش! :) :) :)
 

عاطف بٹ

محفلین
کراچی سے تو کم ہوتی ہے نا!
اور آپ کا شہر تو حبس زدہ ہے
کراچی کی ہوائیں نہیں وہاں
چلو، آپ سمندر ہمیں دیدیں پھر دیکھتے ہیں کون سا شہر حبس زدہ ہے! :)
اور لاہور جیسی رونقوں کا تو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کراچی میں۔ :bee:
 

عاطف بٹ

محفلین
ہم کیوں دیں
ہمیں اللہ نے دیا ہے!
اللہ نے سمندر آپ لوگوں کو اس لئے دیا ہے کیونکہ اور کچھ تھا ہی نہیں کراچی میں۔ :p
یہاں لاہور میں دیکھیں ذرا ہر طرف بہاریں ہی بہاریں، نظارے ہی نظارے! :)
آپ نے وہ مضمون نہیں پڑھا ناں جو میں نے شئیر کیا تھا؟ آپ کو ٹیگ بھی کیا تھا اس میں۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اللہ نے سمندر آپ لوگوں کو اس لئے دیا ہے کیونکہ اور کچھ تھا ہی نہیں کراچی میں۔ :p
یہاں لاہور میں دیکھیں ذرا ہر طرف بہاریں ہی بہاریں، نظارے ہی نظارے! :)
آپ نے وہ مضمون نہیں پڑھا ناں جو میں نے شئیر کیا تھا؟ آپ کو ٹیگ بھی کیا تھا اس میں۔
میں پڑھ لوں گی لیکن یہاں تو بابا کا مزار ہے مجھے لاہور اپنا سب دے اس کے بدلے تو بھی نہ لوں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
جی نہیں یہ ہمارا اعزاز ہے!
خود سوچیں اگر ہم بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ، مینارِ پاکستان، قطب الدین ایبک کا مزار، اقبال کا مزار، حفیظ جالندھری کا مقبرہ اور بیسیوں اور یادگاریں لاہور میں بنوا سکتے ہیں تو بابا کا مزار یہاں بنواتے ہوئے کیا ہمارے پاس پیسے ختم ہوگئے تھے! :) :)
وہ تو ہم نے سوچا کہ اگر سب کچھ یہاں بنا لیا تو کراچی کون جائے گا پھر! :p
 

محمد امین

لائبریرین
گڈ اولڈ کراچی بمقابلہ لاہور ۔۔۔۔ :)

ویسے عاطف بھائی کراچی کا کوئی مقابلہ نہیں :p دوسرے یہ کہ کراچی میں بادل آتے ہیں جھلک دکھا کر چلے جاتے ہیں ۔۔ :( اس سال ایک بھی بارش کھل کر نہیں ہوئی مون سون کی۔۔۔۔۔۔

رونق کا مقابلہ کرنا ہے تو آئیے کراچی :D اتنی قتل و غارت گری کے باوجود بھی یہ بیچارہ شہر ساری ساری رات کھلا رہتا ہے۔۔۔روز جس شہر میں 10-12 بندے سیاسی و مذہبی و گینگ کی دہشت گردی کا شکار ہوتے ہوں وہاں فجر تک کھلے ہوٹل اس شہر کی زندہ دلی کا ثبوت ہیں :) ۔۔۔ مزید یہ کہ۔۔۔کراچی بمقابلہ لاہور بحث اس لیے جچتی نہیں ہے کہ کراچی سارے پاکستان کا "چہرہ" ہے۔۔ لاہور میں کراچی والے آپ کو بہت کم ملیں گے :) مگر کراچی میں لاہور والے بھائی بہت موجود ہیں۔ لاہور ہی کیا، ہر علاقے کے لوگ موجود :) تو یہ کراچی ازخود کیا ہے؟ کچھ نہیں۔۔۔یہ ایک گلدستہ ہے سارے شہروں کا :)

خیر یہ بحث تو جملہ معترضہ کی طرح سامنے آگئی۔۔ بہرحال۔۔۔ہمیں تو سارے پاکستان سے پیار ہے :) کیا لاہور کیا کراچی کیا اسلام آباد ۔۔۔ ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا۔۔۔

اور کراچی کی بارش کے لیے: بارش کی رم جھم دل پہ چھا رہی ہے ۔۔۔ ؛)
 

عاطف بٹ

محفلین
امین بھائی، یہ تو ایسے ہی شغل چل رہا تھا۔ ویسے کراچی اس کرہء ارض پر میرے محبوب ترین شہروں میں سے ایک ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
امین بھائی، یہ تو ایسے ہی شغل چل رہا تھا۔ ویسے کراچی اس کرہء ارض پر میرے محبوب ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

جی مجھے پتا ہے ۔۔۔ :D میں بھی بھس میں چنگاری مارنے گھسا تھا مگر پھر سوچا ایمانداری سے کچھ لکھ دوں :rollingonthefloor:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بارش کے بعد دونوں کناروں تک پانی سے بھرے تند رو نالے اور تیر کر ان کو پار کرنا اور قصبے سے سودا سلف لانا۔ :) :) :)
تصویری مثال!

بارش سے قبل:

29122011006.jpg


بارش کے بعد:

310820081157.jpg
گدلے پانی سے بھرے تالاب کو تیر کر پار کرنا اور پانی کی گہرانی میں ڈوبے لکڑی کے لٹھے کو ٹٹول کر تلاش کرنا اور اس پر کھڑا ہونا۔ :) :) :)
تصویری مثال!

300820081109.jpg
آئی لو دس سعود بھیا
میں ساری پکس سیو کرلوں ناں
اور ناں بھیا ڈھیر ساری پکس اور دکھائیے ناں ایسی والی
 
Top