نصیر الدین نصیر گدائی تیرے در کی ۔ پیر نصیر الدین نصیرؔ گیلانی

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
تھی جس کے مقدر میں گدائی ترے در کی
قدرت نے اسے راہ دکھائی ترے در کی

ہر وقت ہے اب جلوہ نمائی ترے در کی
تصویر ہی دل میں اتر آئی ترے در کی

ہیں عرض و سماوات تری ذات کا صدقہ
محتاج ہے یہ ساری خدائی ترے در کی

انوار ہی انوار کا عالم نظر آیا
چلمن جو ذرا میں نے اٹھائی ترے در کی

مشرب ہے مرا تیری طلب تیرا تصور
مسلک ہے مرا صرف گدائی ترے در کی

در سے ترے الله کا در ہم کو ملا
اس اوج کا باعث ہے رسائی ترے در کی

اک نعمت عظمیٰ سے وہ محروم رہ گیا
جس شخص نے خیرات نہ پائی ترے در کی

میں بھول گیا نقش و نگار رخ دنیا
صورت جو مرے سامنے آئی ترے در کی

تازیست ترے در سے مرا سر نہ اٹھے گا
مر جاؤں تو ممکن ہے جدائی ترے در کی

صد شکر کہ میں بھی ہوں ترے در کا
صد فخر کہ حاصل ہے گدائی ترے در کی

پھر اس نے کوئی اور تصور نہیں باندھا
ہم نے جسے تصویر دکھائی ترے در کی

ہے میرے لیے تو یہی معراج عبادت
حاصل ہے مجھے ناصیہ سائی ترے در کی

آیا ہے نصیؔر آج تمنا یہی لے کر
پلکوں سے کیے جائے صفائی ترے در کی


شاہ نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ
 

الف نظامی

لائبریرین
تصانیفِ نصیر:-
آغوشِ حیرت(فارسی رباعیات)
پیمانِ شب (اردو غزلیات)
دیں ہمہ اوست (عربی ، فارسی ، اردو ، پنجابی نعتیں )
فیضِ نسبت (عربی ، فارسی ، اردو ، پنجابی مناقب)
رنگِ نظام ( قرآن و حدیث کی روشنی میں اردو مجموعہ رباعیات ) اس کا مختصر انتخاب یہاں موجود ہے۔
عرشِ ناز (فارسی ، اردو ، پوربی ، پنجابی اور سرائیکی میں ‌متفرق کلام)
دستِ نظر (اردو غزلیات)
تضمینات بر کلام حضرت رضا بریلوی

امام ابوحنیفہ اور ان کا طرزِ استدلال (اردو مقالہ)
نام و نسب (سیادتِ غوثِ پاک کے تحقیقی ثبوت اور شیعہ و خوارج کے عقائد کا تفصیلی جائزہ)
راہ و رسمِ منزل ہا (تصوف اور عصری مسائل)
قرآنِ مجید کے آدابِ تلاوت
لفظ اللہ کی تحقیق
اسلام میں شاعری کی حیثیت
مسلمانوں کے عروج و زوال کے اسباب
پاکستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں ، اسباب اور تجاویز
فتوی نویسی کے آداب
موازنہ علم و کرامت
کیا ابلیس عالم تھا؟

مزید دیکھیے
عکس سید نصیر الدین نصیر
 

الف نظامی

لائبریرین
تصانیفِ نصیر:-

شاعری :-

  1. آغوشِ حیرت(فارسی رباعیات)
  2. پیمانِ شب (اردو غزلیات)
  3. دیں ہمہ اوست (عربی ، فارسی ، اردو ، پنجابی نعتیں )
  4. فیضِ نسبت (عربی ، فارسی ، اردو ، پنجابی مناقب)
  5. رنگِ نظام ( قرآن و حدیث کی روشنی میں اردو مجموعہ رباعیات ) اس کا مختصر انتخاب یہاں موجود ہے۔
  6. عرشِ ناز (فارسی ، اردو ، پوربی ، پنجابی اور سرائیکی میں ‌متفرق کلام)
  7. دستِ نظر (اردو غزلیات)
  8. تضمینات بر کلام حضرت رضا بریلوی (یونیکوڈ)، پی ڈی ایف
  9. متاعِ زیست (آخری متفرق کلام)
  10. پنجابی کلام در رنگ ابیاتِ حضرت سلطان باھو
  11. الرباعیاتُ المدحیہ فی حضرۃِ القادریہ
  12. محیطِ ادب (مرزا عبد القادر بیدل کے اشعار کا ترجمہ و تشریح)
  13. کلیاتِ نصیر گیلانی (مطبوعہ و غیر مطبوعہ کلام کا مجموعہ)
نثر :-
  1. امام ابوحنیفہ اور ان کا طرزِ استدلال (اردو مقالہ)
  2. نام و نسب (سیادتِ غوثِ پاک کے تحقیقی ثبوت اور شیعہ و خوارج کے عقائد کا تفصیلی جائزہ)
  3. حضرت پیرانِ پیر کی شخصیت ، سیرت اور تعلیمات
  4. راہ و رسمِ منزل ہا (تصوف اور عصری مسائل)
  5. قرآنِ مجید کے آدابِ تلاوت
  6. لفظ اللہ کی تحقیق
  7. اسلام میں شاعری کی حیثیت
  8. مسلمانوں کے عروج و زوال کے اسباب
  9. پاکستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں ، اسباب اور تجاویز
  10. فتوی نویسی کے آداب
  11. موازنہ علم و کرامت
  12. کیا ابلیس عالم تھا؟
  13. اعانت و استعانت کی شرعی حیثیت
  14. عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت
  15. آئینہ شریعت میں پیری مریدی کی حیثیت
  16. الجواھر التوحیدیہ فی تعلیماتِ الغوثیہ
  17. طریق الفلاح فی مسئلۃ الکفو للنکاح (نکاح سیدہ با غیر سید کی شرعی حیثیت)
 
آخری تدوین:
Top