گاڑیوں سے سی این جی کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، مشیر پیٹرولیم

الف نظامی

لائبریرین
مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں گاڑیوں سے سی این جی کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا اور اس حوالے سے سمری وزارت قانون کو بھیج دی گئی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ گیس کے بحران کی ذمے دار اوگرا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے فوری سی این جی گیس ختم نہیں کریں گے بلکہ اس کام کو مرحلہ وار انجام دیا جائے گا۔
مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ جو مہنگی گاڑی رکھ سکتا ہے وہ مہنگا ایندھن کیوں استعمال نہیں کرتا۔ مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ پانچ سو گز اور اس سے زائد کے گھروں کو سستی گیس استعمال کرنے کا حق نہیں۔
 
باباجی

محفلین
پہلے ان سے یہ پوچھا جائے کہ
سندھ میں اتنی زیادہ گیس فیلڈز ہیں
وہ کسے دی گئی ہیں اپنے ذاتی فائدے کے لیئے
 
محمداحمد

لائبریرین
مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں گاڑیوں سے سی این جی کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا اور اس حوالے سے سمری وزارت قانون کو بھیج دی گئی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ گیس کے بحران کی ذمے دار اوگرا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے فوری سی این جی گیس ختم نہیں کریں گے بلکہ اس کام کو مرحلہ وار انجام دیا جائے گا۔
مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ جو مہنگی گاڑی رکھ سکتا ہے وہ مہنگا ایندھن کیوں استعمال نہیں کرتا۔ مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ پانچ سو گز اور اس سے زائد کے گھروں کو سستی گیس استعمال کرنے کا حق نہیں۔

میرا خیال ہے تنازعہ سی این جی گاڑیوں کی بہتات کی وجہ سے ہوا پھر گھریلو صارفین پر قدغن وہ طبقاتی بنیاد پر بڑی عجیب سی لگتی ہے۔ سستی گیس کے نام لیوہ سستی شہرت کے متمنی نظر آتے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
1101722881-1.gif
 
Top