کے بنٹو میں اردو کلیدی تختہ اور اردو فانٹس کیسے تنصیب ہوں؟

مہوش علی

لائبریرین
لیجئے، اس پر آپ حضرات اردو میں ایک عدد چھوٹا سا ٹوٹوریل لکھ دیجئے۔
میرا بھی بھلا ہو گا اور ساتھ میں ہر نئے اردو صارف کا جو اردو کی طرف جانا چاہتا ہے۔
شکریہ۔
 
دوست

محفلین
کبنٹو میں‌ فونٹس کے فولڈر میں جائیں‌ اور سب کو سلیکٹ کرلیں۔ پھر رائٹ‌کلک کرکے انسٹال فونٹ سے وہ انسٹال ہوجائیں گے۔ دو آپشن ہونگے سسٹم وائیڈ یا پرسنل، میں سسٹم میں ہی انسٹال کیا کرتا ہوں۔
اردو لکھنے کے لیے کی بورڈ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ لیکن یہ اردو محفل کے کی بورڈ سے مختلف ہے۔ اردو محفل والا انسٹال کرنا چاہیں یہاں سے اتاریں۔ ٹیکسٹ‌ فائل ہے اسے اتار کر کھول لیں۔
آلٹ جمع ایف 2 دبائیں‌ رن باکس کھل جائے گا اس میں لکھیں
sudo konqueror /etc/X11/xkb/symbols
کیڈی کے فائل مینجر میں فولڈر کھل جائے گا۔ یہاں pk نام کی فائل ہے۔ اس کو ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول لیں، ڈبل کلک کھول دے گا اب اتاری ہوئی فائل میں سے سب کچھ کاپی کرکے اسمیں پیسٹ کردیں۔ یعنی پرانا اوورائٹ کردیں۔ محفوظ کریں۔ اس کے بعد کے مینیو میں‌ جائیں‌ (جیسے سٹارٹ‌ مینیو ہے ونڈوز میں) وہاں سے سسٹم سیٹنگ اور پھر کی بورڈ میں چلی جائیں۔ یہاں کی بورڈ لے آؤٹ کا آپشن ہوگا۔ جسے فعال کرنے اور اس کے بعد پاکستان کا آئکن منتخب کرکے شامل کرنے سے دو کی بورڈ آجائیں گے۔
جی یو آئی والا یہ کام مشکل نہیں ہے۔ اگر کہیں سے مسئلہ ہو تو پوچھ لیں۔ میرے پاس اس وقت کے ڈی ای نہیں ورنہ آپ کو سکرین شاٹس کے ساتھ بتا دیتا۔
وسلام
 
مہوش علی

لائبریرین
بہت شکریہ جہانزیب اور شاکر۔
ابھی کمپیوٹر ہارڈ ویئر میں کوئِی پرابلم ہو گئِی ہے اور اس لیے کےبنٹو کے استعمال میں بریک لگی ہوئی ہے۔ دیکھئیے کب یہ اونٹ کروٹ بٹھا پاتی ہوں۔ ویسے لینکس سے ڈر لگتا ہے [کیونکہ آتا نہیں ہے نا}
خیر، میں اتوار کو انشاء اللہ کے بنٹو لائیو سی ڈی سے ڈیسک ٹاپ پر تنصیب کرنے جا رہی ہوں۔
میرے پاس Brother کا پرنٹر ہے۔ تو کیا یہ پرنٹر کےبنٹو پر کام کرے گا؟ کیونکہ "برادر پرنٹر" والوں جو سی ڈی مہیا کی ہے اس میں صرف ونڈوز اور میک ہی کا سافٹ وئیر ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
کبنٹو میں‌ فونٹس کے فولڈر میں جائیں‌ اور سب کو سلیکٹ کرلیں۔ پھر رائٹ‌کلک کرکے انسٹال فونٹ سے وہ انسٹال ہوجائیں گے۔ دو آپشن ہونگے سسٹم وائیڈ یا پرسنل، میں سسٹم میں ہی انسٹال کیا کرتا ہوں۔
اردو لکھنے کے لیے کی بورڈ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ لیکن یہ اردو محفل کے کی بورڈ سے مختلف ہے۔ اردو محفل والا انسٹال کرنا چاہیں یہاں سے اتاریں۔ ٹیکسٹ‌ فائل ہے اسے اتار کر کھول لیں۔
آلٹ جمع ایف 2 دبائیں‌ رن باکس کھل جائے گا اس میں لکھیں
sudo konqueror /etc/X11/xkb/symbols
کیڈی کے فائل مینجر میں فولڈر کھل جائے گا۔ یہاں pk نام کی فائل ہے۔ اس کو ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول لیں، ڈبل کلک کھول دے گا اب اتاری ہوئی فائل میں سے سب کچھ کاپی کرکے اسمیں پیسٹ کردیں۔ یعنی پرانا اوورائٹ کردیں۔ محفوظ کریں۔ اس کے بعد کے مینیو میں‌ جائیں‌ (جیسے سٹارٹ‌ مینیو ہے ونڈوز میں) وہاں سے سسٹم سیٹنگ اور پھر کی بورڈ میں چلی جائیں۔ یہاں کی بورڈ لے آؤٹ کا آپشن ہوگا۔ جسے فعال کرنے اور اس کے بعد پاکستان کا آئکن منتخب کرکے شامل کرنے سے دو کی بورڈ آجائیں گے۔
جی یو آئی والا یہ کام مشکل نہیں ہے۔ اگر کہیں سے مسئلہ ہو تو پوچھ لیں۔ میرے پاس اس وقت کے ڈی ای نہیں ورنہ آپ کو سکرین شاٹس کے ساتھ بتا دیتا۔
وسلام

I got the inspiration from your help and just installed Kubunto on my system.
Fonts have also been installed
But keyboard is making problem as I tried to SAVE the file (after pasting new text in it). But it is telling it could not be saved as I don't have permission for this.
Was SAlam.
 
مہوش علی

لائبریرین
لیجئے لینکس سے سر ٹکرانے کا وقت آ گیا ہے۔
میں نے کوبنٹو اپڈیٹ کی تو وہ ریبوٹ ہی ہونا بھول گئی۔ پھر سے سب مٹا کر انسٹال کرنا پڑا ہے۔ بہرحال اچھی بات یہ ہوئی ہے کہ اب کی دفعہ میں نے فونٹ اور کیبورڈ دونوں کامیابی سے انسٹال کر لیے ہیں۔
اگلے مرحلے میں اب پرنٹر ہے۔
ویسے آپکے خیال میں کوبنٹو اس معیار کا ہے کہ ونڈوز کا صارف اسپر اکتفا کر سکے؟
 
دوست

محفلین
آپ اس پرنٹر کو پی سی کے ساتھ اٹیچ کریں امید ہے یہ خود ہی انسٹال ہوجائے گا۔ ورنہ اس کا ٹیوٹوریل مل جاتا ہے۔
دوسرے یہ کہ لینکس ونڈوز کا بہترین متبادل ہے۔ لیکن کچھ جگہ یہ مار کھاتا ہے۔ پروفیشنل سافٹویر ساز اس کے لیے ورژن جاری نہیں کرتے۔مثلًا میرا پرانا سا سکینر اس پر نہیں چلتا وجہ یہ ہے کہ وینڈر نے لینکس کے لیے ڈرائیور ہی جاری نہیں کیا۔ قصور وینڈر کا ہے نہ کہ لینکس کا۔ آپ کو عمومًا ہر ونڈوز سافٹویر کا لینکس متبادل مل جاتا ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
پرنٹر کا مسئلہ بعد میں حل کرتے ہیں۔
فی الحال مجھے یہ پرابلم ہو رہی ہے کہ Alt and Ctr کی کنجیاں کام نہیں کر رہی ہیں۔ اور اسکے بغیر میں اردو اور جرمن|انگلش کے کیبورڈز میں تبادلے نہیں کر سکتی۔ ان دو کنجیوں کے اور بھی اہم کام ہیں وہ بھی نہیں ہو پا رہے ہیں۔
ویسے کوبنٹو نے مجھے متاثر کیا ہے اور واقعی سٹیبل چل رہا ہے۔
اور سافٹ وئیرز کے تمام متبادل بھی تقریبا موجود ہیں۔
مسئلہ صرف ہارڈویئر اور انکے ڈرائیورز کا رہ گیا ہے، ورنہ کوبنٹو بالکل ایکس پی کی طرز پر کام کر رہی ہے۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ ایسا سافٹ وئیر مفت بھی مہیا ہو سکتا ہے۔
شاکر، آپکا شکریہ کہ آپکے پیغامات پڑھ کر مجھے ہمیشہ سے لینکس کا تجسس رہا، اور اس یقین کے ساتھ میں نے کوبنٹو کی سی ڈی آڈر کی تھی کہ آپ مدد کے لیے ادھر موجود ہوں گے۔
 
جہانزیب

محفلین
مہوش کنجیاں‌ شاید کام کر رہی ہیں، لیکن ایکسیبیلٹی آپشن میں‌ کی بورڈ‌ تبدیل کرنے کے لئے کن کنجیوں‌ کو منتخب کیا گیا ہے؟ یہ دیکھنے کے لئے اوبنٹو میں‌ سسٹم، پرفرینسز، وہاں‌ کیبورڈ‌ میں‌ جا کر لے آوٹ‌ میں‌ جائیں، وہاں‌ لے آوٹ‌ آپشن میں لے آوٹ‌ سوئچنگ میں‌ جا کر دیکھیں‌ کہ تبادلے کے لئے کونسی کنجیاں‌ درج ہیں، انہیں‌ اپنی سہولت کے مطابق ڈھال لیں‌ ۔
 
مہوش علی

لائبریرین
شکریہ جہانزیب،
مگر Alt and Ctr کی کنجیاں عموما کام نہیں کر رہی ہیں۔
مثلاً فائر فاکس میں ٹیکسٹ کا سائز بڑا کرنے کے لیے Ctr+ + دباتے ہیں۔ مگر یہاں یہ کام نہیں کر رہا۔
اسی طرح کاپی کرنے، یا کٹ کرنے یا پیسٹ کرنے کے لیے Ctr کی کنجی کے ساتھ سی،ایکس اور وی کی کنجی استعمال ہوتی ہے اور یہ سب بھی کام نہیں کر رہے۔
 
جہانزیب

محفلین
شکریہ جہانزیب،
مگر Alt And Ctr کی کنجیاں عموما کام نہیں کر رہی ہیں۔
مثلاً فائر فاکس میں ٹیکسٹ کا سائز بڑا کرنے کے لیے Ctr+ + دباتے ہیں۔ مگر یہاں یہ کام نہیں کر رہا۔
اسی طرح کاپی کرنے، یا کٹ کرنے یا پیسٹ کرنے کے لیے Ctr کی کنجی کے ساتھ سی،ایکس اور وی کی کنجی استعمال ہوتی ہے اور یہ سب بھی کام نہیں کر رہے۔

مہوش مجھے لگتا ہے، آپ کا کیبورڈ درست طریقہ سے کنفیگر نہیں ہوا ہے ، آپ کے مینو میں سسٹم میں جا کر کے ایڈپٹ‌ میں‌جائیں وہاں‌ تلاش میں ایکس کے بی لکھیں، پیکج کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کر لیں‌ ۔ لیکن اس کے بعد آپکو دوبارہ سے اردو کیبورڈ‌ کا لے آوٹ‌ نئے سرے سے کرنا ہو گا ۔
 
مہوش علی

لائبریرین
لیجئے، کل سے کیبورڈ نے ایسا جواب دیا ہوا ہے کہ اردو تو ایک طرف، وہ اب انگریزی حروف بھی نہیں لکھ رہا بلکہ صرف مختلف قسم کے پھول اور ایلفا بیٹا چارلی کے سائن دیے جا رہا ہے۔ بہرحال، ایک دفعہ ری سٹارٹ کرنے پر ٹھیک ہو گیا تھا، مگر اب ڈھیٹ ہو گیا ہے اور کئی بار ری سٹارٹ کرنے پر بھی نہیں سدھر رہا۔ مجھے لگتا ہے کہ پوری کوبنٹو نئے سرے سے انسٹال کرنا پڑے گی۔
 
Top