کیڈٹ کالج کے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے اکیڈمی

arifkarim

معطل
حالانکہ پاکستانی فوج ایک خاصہ متوازن ادارہ ہے جہاں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، اس کے باوجود طنز و مزاح کی یہ بارش کافی معنی خیز ہے۔
آپ پاک فوج کی تاریخ سے ناواقف ہیں۔ یہ کسی زمانہ میں غیرجانبدار قومی ادارہ ہوتا تھا۔ اب اسکے بھی اپنے مفادات ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپا، میں بڑے شہروں کی اکادمیوں سے تو واقف نہیں۔ آن لائن تحقیق کے دوران جو کچھ معلوم ہوا ان میں البتہ ایک ادارہ قابلِ اعتماد معلوم ہوتا ہے۔
زاویہ اکادمی
عموماً ڈاٹ ای ڈی یو ڈومین عام تعلیمی اداروں کے پاس نہیں ہوتی۔ کیڈٹ کالج کے لیے تیاری کروانے والی تو شاید یہ واحد اکادمی ہے جس کے پاس گویا ایک قسم کی حکومتی تائید موجود ہے۔
میرا مشورہ ہو گا کہ آپ ان سے فون پر رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر لیں۔ اگر تشفی ہو جائے تو بہتر، ورنہ متبادلات تو مل ہی جائیں گے۔
میں نے نیٹ پہ دیکھا ہے۔ اور اپنی اسلام آبادی دوست سے معلومات لی ہیں۔لیکن وہ زاویہ سے بالکل مطمئن نہیں ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے نیٹ پہ دیکھا ہے۔ اور اپنی اسلام آبادی دوست سے معلومات لی ہیں۔لیکن وہ زاویہ سے بالکل مطمئن نہیں ہے۔
السلام علیکم جاسمن. زاویہ اکیڈمی میں میٹرک خصوصا ایف ایس سی کے بچوں کو بورڈ کے امتحان کی تیاری اور پھر ہروفیشنل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کرواتے ہیں. بڑے بڑے نامی گرامی اداروں کے اساتذہ اپنے اداروں میں بس حاضری لگانے جاتے ہیں اور شام کو کوچنگ میں 'پرائیویٹ پریکٹس' کرتے ہیں.
اور کیڈٹ کالج جیسی تیاری کے لیے ان کی کوئی خاص شہرت نہیں ہے. سو اس کا کوئی فائدہ نہیں. گلوبل اکیڈمی بھی ایسی ہی ہے.
 
وعلیکم اسلام فرحت۔
کیسی ہیں؟
بہت شکریہ۔
جزاک اللہ۔ آج اپنی دوست سے بات ہوئی۔ اس نے بھی کم و بیش آپ والی باتیں بتائیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم اسلام فرحت۔
کیسی ہیں؟
بہت شکریہ۔
جزاک اللہ۔ آج اپنی دوست سے بات ہوئی۔ اس نے بھی کم و بیش آپ والی باتیں بتائیں۔
الحمداللہ. میں ٹھیک. آپ کیسی ہیں؟
جی یہاں تو اصل میں یہ دو چار اکیڈمیاں status symbol اور peer presure کے چکر میں پھل پھول رہی ہیں. کبھی شام کو کسی اکیڈمی کے سامنے سے گزرنا ہو تو گاڑی تو کیا پیدل کا بھی راستہ نہیں ملتا.
 
ایک ہمارا زمانہ تھا کہ اکیڈمی جانے کو برا سمجھا جاتا تھا. اب تو سکول کالج سے زیادہ ضروری اکیڈمی جانا ہو گیا ہے.
زاویہ کے علاوہ کپس نے بھی کافی نام بنا لیا ہے. مگر کیڈٹ کالج کی تیاری کا علم نہیں.
 
جی. بالکل ایسا ہی ہے. KIPS بھی زیادہ تر میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کے لیے تیاری کرواتی ہے. لیکن بات وہی ہے اب تعلیم و تدریس بہت سے لوگوں کے لیے صرف ایک کاروبار ہے.
جاسمن میرے خیال میں اگر کیڈٹ کالج کے لیے کسی بچے کی تیاری کروانی ہے تو جس کالج میں داخلے کا ارادہ ہے سب سے بہتر مشورہ وہ دے سکیں گے کہ کیسے تیاری کروانی چاہیے اور آیا اس کے لیے کوئی ادارہ کام کر رہا ہے یا نہیں. دوسری بات یہ کہ اب تو اتنا مواد موجود ہے کتابوں اور رہنمائے داخلہ کتابوں کی صورت میں کہ خود بھی تیاری کی جا سکتی ہے. بہرحال کسی اچھے ادارے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں.
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میرے خیال سے تیاری کے لئے اکیڈمی کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر سلیبس پر اچھی گرفت ہے تو ٹیسٹ کی تیاری کے لئے کچھ سیمپل ٹیسٹ کافی ہیں۔
 
میرے بھتیجے کا ایڈمیشن ہوا ہے چوآسیدن شاہ کیڈٹ کالج میں اس نے ٹیسٹ پیپرز تو کافی کیڈٹ کالجز میں دیے تھے لیکن ایڈمیشن چوآسیدن شاہ میں کروایا کیڈٹ کالج مری اور اوکاڑہ میں بھی کامیاب ہوا تھا.
اس نے تیاری جڑانوالہ سے کسی کرنل کی اکیڈمی سے کی تھی
 
آخری تدوین:
اسلام آباد میں کرنل سعید بیگ کی اکیڈمی آئی ایس ایس بی کی تیاری کے لئے مشہور ہے، مگر یہ نہیں پتہ کہ کیڈٹ کالج کی کرواتے ہیں یا نہیں.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہمارے رشتہ داروں اور جاننے والوں میں سے بہت سے بچے ملٹری کالج جہلم یا کیڈٹ کالج حسن ابدال گئے ہیں اور تقریبا سب ہی خود تیاری کرتے ہیں. بچے کی گزشتہ سکولنگ اچھی ہوئی ہو اور اگر وہ سمجھ کر پڑھنے کا عادی ہو تو یہ امتحانات کچھ مشکل نہیں ہوتے.
 
دی آؤٹلیر

محفلین
کیڈٹ کالج میں آٹھویں میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے کسی بڑے شہر میں کسی اچھی سی اکیڈمی کا کسی کو پتہ ہو تو بتائے۔

کراچی میں گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک اکیڈمی موجود ہے جہاں ایسے بچے پڑھتے ہیں جو آگے کیڈٹ کالج میں داخلے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور وہ باآسانی داخلہ ٹیسٹ پاس بھی کر لیتے ہیں
 
سید عمران

محفلین
کراچی میں گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک اکیڈمی موجود ہے جہاں ایسے بچے پڑھتے ہیں جو آگے کیڈٹ کالج میں داخلے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور وہ باآسانی داخلہ ٹیسٹ پاس بھی کر لیتے ہیں
اس کا نام، اتا پتا ، فون نمبر ؟؟؟
 
Top