کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے نواز شریف کا معصوم سوال

maxresdefault.jpg

آپ نے اپنے ھاتھوں سے پالا مُجھے
دے کے خُود مَسندِ شہ بَالا مُجھے
تین عَشروں تلک کی میری پرورش
یعنی سَمجھا ہتھیلی کا چھَالا مُجھے
کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے

آپ کے ھاتھ کا تو بَٹیرا تھا میں
آپ کو عِلم تھا کہ لُٹیرا تھا میں
ھے گِلہ ھی مُجھے تو اِسی بات کا
کھانے کیوں نہ دِیا تَر نوالا مُجھے
کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے

اھلِ دانش سے مُجھ کو حقارت رھی
سو بصیرت رھی نہ بصارت رھی
لگ رھا ھے مُسلسل یہ جی ایچ کیوں
بَنی گالہ مُجھے، بَنی گالہ مُجھے
کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے

پہلے تَقسیم تھی دو کی اور تین کی
پھِر تو پانچوں نے ووٹوں کی ''توھین'' کی
کوئی '' سازش '' ھُوئی ھے یقیناً '' کہیں''
کُچھ تو لگتا ھے گَڑ بڑ گھوُٹالا مُجھے
کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے

جو بھی ھونا ھُو تُم ھونے دیتے نہیں
مارتے بھی ھو اور رونے دیتے نہیں
روؤں دھوؤں نہ میں تو بھلا کیا کروں
رو کے بھَرنا ھے اب ھیڈ مرالہ مُجھے
کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے

سارے شہروں سے اُمّید ھی اُٹھ گئی
مُجھ سے تو جیسے تقدیر ھی رُٹھ گئی
واسطہ جب میں دُوں گا سری پائے کاووٹ ڈالے گا پھِر گوجرانوالا مُجھے
کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے

بات کرتا ھُوں تو کرنے دیتے نہیں
رنگِ مَظلُومیّت بھَرنے دیتے نہیں
اپنی ''معصومیّت'' کا مُجھے ظالمو
پَڑھنے دیتے نہیں کیوں مقالہ مُجھے؟
کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے

کیوں نِکالا ھے کوئی بتاتا نہیں
کیا کیا جائے کوئی سُجھاتا نہیں
جو بھی مِلتا ھے بس پُوچھتا ھُوں یہی
والیُم ٹین میں کیا ھے ؟ دِکھا لا مُجھے
کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے

میرے چاروں طرف یہ جو تابُوت ھیں
میرے اپنے ھی بَچّوں کے کرتُوت ھیں
جیتے جی سب نے ھی مار ڈالا مُجھے
کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے

جاؤ بھی اب میری جان بھی چھوڑ دو
جھُوٹ کی ھَنڈیا بازار میں پھوڑ دو
جھُوٹ سے اب زُباں لَڑ کھَڑانے لگی
جھوٹ کا مت اوڑھاؤ دوشالا مُجھے
کیوں نِکالا مُجھے، کیوں نِکالا مُجھے
(مرزا رضی اُلرّحمان)
 
بیس کروڑ عوام ، جن کی پیداوار اور ٹیکسز سے پاکستان کی حکومت اور پاکستانی فوج کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشیت چلتی ہے۔ ان بیس کروڑ عوام کی ، ایک عدد جج کے سامنے بالکل نہیں چلتی۔ "پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ان کے منتخب نمائندوں کے پاس مکمل طاقت ہونا ضروری ہے" جب تک طاقت کا مرکز پاکسان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ نہیں ہوگی اس وقت تک عوام کے منتخب نمائندے، وزراء اور اہلکار اسی طرح کان سے پکڑ کر نکال باہر کردئے جاءٰن گے ، جیسے بواز شریف، یا گیلانی۔ صرف اور صرف سینیٹ اور قومی اسمبلی کو اختیار ہونا چاہئے کہ وہ منتخب وزراء یا وزیر اعظم کو نکال باہر کرسکیں۔

پاکستان میں عدلیہ اپنی جگہ ایک کرپٹ طاقت ہے، فوج کی اپنی اکڑ ہے، اور انتظامیہ ایک بھیگی بلی بنی رہتی ہے۔ طاقت کی اس تقسیم کو ایک جگہ متحد کرنے کے لئے ضروری ہے کہ "ساری طاقت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے نتخب نمائندوں کے ہاتھ ہو"

جو جنرل ، انتظامیہ کا پبند ہے وہ اپنی من مانی کرتا ہے۔ جو عدالت متوازی ہونی چاہئے، وہ اپنی جگہ طاقت ہے۔

فوج کی طاقت، عدلیہ کی طاقت اور حکومت اور عوامی نمائندوں کی کمزوری، یہ وجہ ہے کہ ہ "ساری طاقت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے نتخب نمائندوں کے ہاتھ ہو" کا نعرہ لگانے والوں کے سر کاٹے جاتے رہے ہیں۔
 
جی بہتر آپ بس اتنا احسان کریں اپنے ملک کی پالیساں بہتر کریں ۔۔ کہ یہ آپ سب لوگوں کی عادت ہے جو مسلہ آپ کا نہیں اس میں اپنی ٹانگ ضروری دینی ہے
 
راشد احمد

محفلین
جہانگیرترین کو بھی نااہل کیا گیا تھا لیکن اس نے نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا

غیرقانونی جائیدادیں سامنے آنے کے بعد اسے شرم سے ہی کہیں چھپ جانا چاہئے تھا اور شکل نہیں دکھانی چاہئے تھی
 
Top