1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

عدیم ہاشمی کیوں میرے لب پہ وفاؤں کا سوال آ جائے - عدیم ہاشمی

دل پاکستانی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 6, 2009

  1. دل پاکستانی

    دل پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    490
    جھنڈا:
    Pakistan
    کیوں میرے لب پہ وفاؤں کا سوال آ جائے
    عین ممکن ہے اسے خود ہی خیال آجائے
    ہجر کی شام بھی سینے سے لگا لیتا ہوں
    کیا خبر یونہی کبھی شامِ وصال آ جائے
    گھر اسی واسطے جنگل میں بدل ڈالا ہے
    شاید ایسے ہی ادھر میرا غزال آ جائے
    دھنک ابھرے سرِ افلاک کڑی دھوپ میں بھی
    دشتِ وحشت میں اگر تیرا خیال آ جائے
    کوئی تو اڑ کے دہکتا ہوا سورج ڈھانپے
    گرد ہی سر پہ گھٹاؤں کی مثال آ جائے
    چھوڑ دے وہ مجھے تکلیف میں ممکن تو نہیں
    اور اگر ایسی کبھی صور تِ حال آ جائے
    اس گھڑی پوچھوں گا تجھ سے یہ جہاں کیسا ہے
    جب تیرے حسن پہ تھوڑا سا زوال آ جائے
    کچھ نہیں ہے تو بھلانا ہی اسے سیکھ عدیم
    زندگی میں تجھے کوئی تو کمال آ جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. عمران شناور

    عمران شناور محفلین

    مراسلے:
    668
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت شکریہ جناب!
    اچھی غزل شیئر کی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,153
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت اچھی غزل ہے بھائی!

    بہت شکریہ !

    یہ بھی بتائیے کہ آپ کو کس نام سے پکارا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہتخوب، بہت اچھی غزل شیئر کی ہے، شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. دل پاکستانی

    دل پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    490
    جھنڈا:
    Pakistan
    آپ سب کا بہت شکریہ

    احمد بھائی میرا نام سعد ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر