کیوں رہے روز یہ تکرار خلہ راکہ مڑا ۔ فیصل یحان

فرخ منظور

لائبریرین
"خلہ راکہ مڑا"۔۔ بوسہ دے یار
--
کیوں رہے روز یہ تکرار خلہ راکہ مڑا
مان لے بات بس اک بار خلہ راکہ مڑا

آگ جیسی ہے کوئی آگ تنور ِ جاں میں
برف تیرے لب و رخسار خلہ راکہ مڑا

پھول خوش رنگ کئی ہو گئے برباد ِ خزاں
ناز کم کر گل ِ عیار خلہ راکہ مڑا

بات ہے ریشمی تاگوں کی طرح الجھی ہوئی
رات ہے خواب کی ہم کار خلہ راکہ مڑا

دل میں تا عمر کوئی اور تمنا نہ رہے
موت! اے پردہ ء اسرار! خلہ راکہ مڑا

میں بھی خوشحال سا بے خوف زمانے میں جیا
بر سر ِ عام کہا یار خلہ راکہ مڑا
۔۔ فیصل ریحان۔۔
 
Top