کیمبرج میں ایک دن

بہت عمدہ جناب۔
امید ہے کہ اس آخری سلام کی بہت سی اقساط ہوں گی۔
آپ کے مراسلے نے سوچنے پر مجبور کر دیا، کوشش کریں گے کچھ مزید شہروں کی لڑیاں بنائیں۔ اللہ تعالی وقت میں اتنی برکت دے دیں بس۔
Significance تو شاید کلاک ٹاور ہونے کی بدولت ہے۔
ایک کزن نے بتایا تھا کہ ہر شہر میں یہ عمارت کسی شے کا مرکز ہے۔ وہ شے بھول گئی! 😂
تصاویر کیوں نہ لیں؟
چرچ کے احترام میں، یا موبائل کی بیٹری بچا لی؟
دونوں ہی نہیں، بس میں ذرا بیزار سی ہوگئی تھی ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پیدل چلتے ہوئے سڑک کے کنارے یہ پھول نظر آئے (آخر میں اس دن کا ریکارڈسٹیپ کاؤنٹ بتاؤں گی):
ماشاء اللہ ! اس لحاظ سے آپ خوش قسمت رہیں کہ اوائلِ اپریل ہی میں وہاں پھول کھل چکے تھے اور جس دن آپ وہاں گئیں تو دھوپ نکلی ہوئی تھی۔
 

یاز

محفلین
ایک کزن نے بتایا تھا کہ ہر شہر میں یہ عمارت کسی شے کا مرکز ہے۔ وہ شے بھول گئی! 😂
پاکستان ہوتا تو یہ کہا جا سکتا تھا کہ ایسی ہر عمارت کے اطراف و جوانب میں فروٹ اور رنگا رنگ جرابوں کی ریڑھیاں لگتی ہیں۔ (یہ بھی اچھی خاصی significance ہے ویسے)۔
 
Top