کیلاش سے متعلق طالبان کی دھمکی پر مبنی ایک سال پرانی ویڈیو جاری کرنا مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے،

سید ذیشان

محفلین
آپ کی رائے کی اہمیت اپنی جگہ موجود ہے مگر میری رائے میں تحریک طالبان پاکستان کے نام پر کاروائیاں کرنے والے گروہ اصل میں اسلام کے نفاذ کی جنگ نہیں لڑ رہے۔
یہ لوگ اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں اور ان نوجوانوں کو استعمال کر رہے ہیں جو پاک فوج کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کے انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں ۔ بدلہ پاکستان سے لینا چاہتے ہیں۔
انکو مسلسل اسلحہ اور مالی مدد کون دے رہا ہے؟ ظاہر ہے پاکستان کے دشمن!
جس وقت ملا فضل اللہ نے سوات پر قبضہ کر لیا تھا تو اسوقت بی بی سی اردو کے فورم پر کسی سوات کے شہری نے لکھا تھا کہ ملا فضل اللہ کے سپاہیوں کو 30 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔
کرزئی تو ایکسپوز ہو چکا ہے ان طالبان کی امداد میں بھارت بھی ہوجائے گا۔ اور کوئی حیرت کی بات نہیں ہوگی اگر کل کو اسرائیل بھی اس گندے کھیل میں ملوث پایا جائے۔

آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ طالبان اسلام کے نفاذ کی جنگ نہیں لڑ رہے؟

وزیرستان میں آپ کو کوئی ڈانسنگ کلب، جوئے کے اڈے، شراب خوری، زنا کاری کے اڈے، وغیرہ نہیں ملیں گے۔ پاکستان کے باقی تمام شہروں میں یہ موجود ہیں۔ طالبان کسی بھی غیر اسلامی کام پر سخت سزائیں دیتے ہیں۔ کوئی اکا دکا بے گناہ مار بھی دیں تو کیا ہوتا ہے۔ جنگ میں تو ویسے بھی سب جائز ہے۔ اور ہمارے طالبان مجاہدین تو کفر کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔
مجاہدین کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے سے گریز کریں۔
 
گویا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ان طالبان کی لیڈر شپ اپنے کاز (اسلام کا نفاذ) کے ساتھ مخلص نہیں ہے البتہ انکے کارکنان انتقام کے جذبے کو عین اسلام سمجھتے ہوئے ان لیدران کے حلقہ بگوش ہورہے ہیں؟۔۔۔ ۔
ہوسکتا ہے کہ یہ بات بھی درست ہو، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ طالبان اگر کسی گروہ کو یہ تاثر دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ انکا اعمال و افعال اسلام کی خاطر اور اسلام کے مطابق ہیں، تو اسے تو اس گروہ کی جہالت یا دین سے ناواقفی پر محمول کیا جاسکتا ہے، لیکن کیا وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے جو اس جہالت کو endorse کرتے ہیں اور طالبان کے اسلام کی تبلیغ کرتے نظر آتے ہیں؟۔۔۔ ۔اصل مسئلہ یعنی مسئلے کی جڑیہیں ہے۔ اگر اس جڑ کو تو آپ برابر پانی دیتے جائیں اور مدرسوں میں کاشت کرتے جائیں لیکن اس جڑ سے پھوٹنے والے برگ و بار اور شاخوں سے نالاں ہوں تو یہ vicious circle اسی طرح چلتا رہے گا۔
بالکل میں یہی سمجھتا ہوں طالبان کی لیڈر شپ اسلام کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔ جاہلوں کو گمراہ کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔
طالبانی نظریے کی ترویج میں فرقہ پرستی اور عمومی جہالت (اسلامی تعلیمات سے ناواقفیت) کا بہت دخل ہے۔
 
زیک

مسافر
پشاور (نمائندہ جنگ) کیلاش اور اسماعیلی برادری سے متعلق تحریک طالبان کی طرف سے دھمکی آمیز ویڈیو ایک سال پرانی ہے ۔ایک سال بعد عین اس وقت جبکہ حکومت اور تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغازہوا۔ مذکورہ ویڈیو کومنظر عام پر لانے کا مقصد مذاکرات کو ناکام بنانے کی سوچھی سمجھی سازش ہے اور یہ حرکت امن مخالف قوتوں کی کارستانی ہے ۔ ان خیالات کا اظہا جمعیت اتحاد العلماء صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چترال ایک پرُامن علاقہ ہے چترال کے مختلف مذاہب کے افراد صدیوں سے پر ُامن زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک 2012کو علاقہ تحصیل ارندو میں ایک واقعہ ہوا ۔ اس کے چند دن بعد مذکورہ ویڈیو جاری ہواتھا۔ اتنا عرصہ گذر نے کے بعد مذکورہ ویڈیو کو جاری کرنے کا مقصد ضلع چترال میں بے چینی پھیلانے اور امن مذاکرات کو ناکام بنانا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=174057
غور کریں کہ ان صاحب نے کیا کہنے سے گریز کیا۔ ویڈیو میں دھمکیوں کی کوئی مذمت نہیں
 
S. H. Naqvi

محفلین
تامل ٹائیگرز کو مارا جا سکتا ہے تو ان کو بھی ایسے مارنا چاہیے کہ ان کا نشان تک نہ ملے۔ اصل میں ان کو مارنا اس لیے مشکل ہے کہ ان کے حمایتی ہر طبقے ہر گروہ میں سرائیت کر گئے ہیں اور ان کےظالمانہ اور غیر اسلامی افعال لیے طرح طرح کی تاویلیں دیتے رہتے ہیں اور یہی چیز انھیں بچاتی ہے۔ میں خود حیران ہوا جب سیکورٹی کے ایک ذمہ دار عہدے پر فائز بندے کو ان کی اندھی حمایت میں کف اڑاتے دیکھا۔ دوسرا امیر المومنین حضرت نواز شریف سرکار فوج کے ہاتھوں انھیں ختم نہ کروا کے اور مذاق رات کے زریعے ہی ان کو منا ہر کریڈٹ سول جمہوری حکومت کے کھاتے میں ہی ڈالنا چاہتے ہیں، بس سیاست اور مصلحتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ طالبان اسلام کے نفاذ کی جنگ نہیں لڑ رہے؟

وزیرستان میں آپ کو کوئی ڈانسنگ کلب، جوئے کے اڈے، شراب خوری، زنا کاری کے اڈے، وغیرہ نہیں ملیں گے۔ پاکستان کے باقی تمام شہروں میں یہ موجود ہیں۔ طالبان کسی بھی غیر اسلامی کام پر سخت سزائیں دیتے ہیں۔ کوئی اکا دکا بے گناہ مار بھی دیں تو کیا ہوتا ہے۔ جنگ میں تو ویسے بھی سب جائز ہے۔ اور ہمارے طالبان مجاہدین تو کفر کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔
مجاہدین کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے سے گریز کریں۔
:eek:
 
گویا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ان طالبان کی لیڈر شپ اپنے کاز (اسلام کا نفاذ) کے ساتھ مخلص نہیں ہے البتہ انکے کارکنان انتقام کے جذبے کو عین اسلام سمجھتے ہوئے ان لیدران کے حلقہ بگوش ہورہے ہیں؟۔۔۔ ۔
ہوسکتا ہے کہ یہ بات بھی درست ہو، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ طالبان اگر کسی گروہ کو یہ تاثر دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ انکا اعمال و افعال اسلام کی خاطر اور اسلام کے مطابق ہیں، تو اسے تو اس گروہ کی جہالت یا دین سے ناواقفی پر محمول کیا جاسکتا ہے، لیکن کیا وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے جو اس جہالت کو endorse کرتے ہیں اور طالبان کے اسلام کی تبلیغ کرتے نظر آتے ہیں؟۔۔۔ ۔اصل مسئلہ یعنی مسئلے کی جڑیہیں ہے۔ اگر اس جڑ کو تو آپ برابر پانی دیتے جائیں اور مدرسوں میں کاشت کرتے جائیں لیکن اس جڑ سے پھوٹنے والے برگ و بار اور شاخوں سے نالاں ہوں تو یہ vicious circle اسی طرح چلتا رہے گا۔
جہاں عورت کا ووٹ ڈالنا جرم ہو وہاں جہالت کی چوٹی کی اونچائی کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں
 
Top