سترھویں سالگرہ کیفیت ناموں سے محفلین بارے آراء

جاسمن

لائبریرین
سوشل میڈیا پہ کیفیت نامے/سٹیٹس لگانے کا رواج ایسا نکلا کہ آج کل لوگ ہر روز اپنا سٹیٹس بدلتے نظر آتے ہیں۔ پھانویں وہ مجیں نہلاتے نہلاتے بوڑھے ہو جائیں۔:D کوئی اپنا کھانا پینا تک بتاتا اور دکھاتا نظر آتا ہے۔خریداری سے لے کے سیر و تفریح تک، سب کچھ کیفیت ناموں میں نظر آتا ہے۔تحریر، تصویر، ویڈیوز کیا کچھ نہیں ہے کیفیت ناموں میں۔لوگ فون نہیں کرتے، کسی بھی طرح کا رابطہ نہیں کرتے لیکن پل پل کی خبر رکھتے ہیں۔ جی ہاں صرف کیفیت ناموں سے۔ اس دوڑ میں سچ اتنا چھُپ چکا ہے کہ اندروں اصل کا کھوج بہت مشکل ہے۔ تاہم ایسے لوگ ہیں کہ جو سچ کو جان ہی لیتے ہیں۔ یا یوں کہیں کہ سچ چھُپ نہیں سکتا۔ کہیں نہ کہیں آپ کی کسی ادا سے نظر آ ہی جاتا ہے۔
شروع میں اردو محفل فورم پہ کیفیت نامہ دیکھا تو سمجھ نہ آئی کہ آخر اس کا کیا کرنا ہے؟:unsure:پھر دوسروں کی دیکھا دیکھی، ہم نے بھی کیفیت محسوس کرنی شروع کی۔:D پھر تو رواں ہو گئے۔
یہاں باقی سوشل میڈیا کی نسبت آپ کو ذرا ہٹ کر کیفیت نامے ملتے ہیں۔سچ کا تناسب بھی زیادہ ہے۔ روز کا کھانا پینا، گاڑی کی خریداری، مکان کا انٹیرئیر وغیرہ نہیں دکھاتے۔:laughing:
زیک آپ کو ورزش کرتے نظر آتے ہیں۔ :applause:ہماری محفل کے کم گو ہیرو@عثمان کبھی سفر کی مختصر ترین روداد (اگر اسے روداد کہا جا سکتا ہے) سناتے نظر آتے تھے، :chill:اب اتنا بولنا بھی چھوڑ چکے ہیں۔:unsure:
الف نظامی کا نعرہ آپ اکثر سنتے نہیں پڑھتے ہوں گے،مست قلندر مست مست۔ ایک بھلے مسلمان کو دیکھنا چاہیں تو الشفاء کے کیفیت نامے پڑھیے۔
وغیرہ اور وغیرہ اور وغیرہ
کیا آپ کیفیت ناموں سے شخصیت کے بارے اندازے/اندازہ لگا سکتے ہیں؟؟؟؟
لگائیے:thumbsup4:
 

شمشاد

لائبریرین
کیا آپ کیفیت ناموں سے شخصیت کے بارے اندازے/اندازہ لگا سکتے ہیں؟؟؟؟
کیفیت ناموں سے شخصیت کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔ ہو سکتا ہے کہ 0.1% اندازہ صحیح ہو۔ باقی سب جھوٹ ہی جھوٹ ہے۔

مزید یہ کہ کچھ لوگ جو منہ پر نہیں کہہ سکتے وہ واٹس ایپ کے سٹیٹس میں کہہ دیتے ہیں۔ اب یہ سمجھنے والے کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ سمجھے یا نہ سمجھے۔
 
Top